
لیڈروہ ہوتاہےجوغلطیوں سے سیکھے,سلیم صافی
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی خبر پر ٹویٹ تنقید کی زد میں ہے, جس کے بعد مریم نواز نے اپنے اقدام پر معذرت کرلی تھی۔
مریم نواز کے ٹویٹ پر سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے ٹویٹ کیا کہ جس قدرآپ کا ارشد شریف سےمتعلق ری ٹویٹ قابل مذمت تھا، اس قدر اپنی غلطی تسلیم کرکےاس پرمرحوم کے لواحقین سےمعذرت کرناقابل ستائش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584981849444864001
سلیم صافی نے لکھا کہ لیڈروہ ہوتاہےجوغلطیوں سے سیکھے اوراگر غلطی کربیٹھےتواس کے اعتراف اور تلافی میں دیر نہ کرے۔
مریم نواز نے صحافی ارشد شریف کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے اس پر معذرت کرلی۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا بلکہ یہ ماضی سے سبق سیکھنے پر تھا۔
مریم کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹ ہٹا رہی ہوں اور اس سےکسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میرا ہرگز ایسا ارادہ نہیں تھا,دعا ہےکہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔
اس سے قبل مریم نواز نے بظاہر ان کے ایک حامی کی جانب سے ارشد شریف کے حوالے سے کی گئی نامناسب ٹوئٹ پر لکھا کہ مجھے یہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے سبق ہے جس سے ہم سب کو سمجھ لینا چاہیے۔