
ارشد شریف عمران خان کے لانگ مار چ کو لے کر بہت پرجوش تھے، کہا تھا کہ لانگ مارچ والے دن زیادہ وی لاگ کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے شہید ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا کہ: جب میری ارشد کی آخری بار کال پر بات ہوئی تھی تو وہ عمران خان کے لانگ مارچ کو لے کر بہت پرجوش تھا اور اس نے مجھے کہا تھا کہ: ”جیا میں لانگ مارچ کے دن زیادہ وی لاگ کروں گا“ آج سب ہے میرا ارشد نہیں ہے بس !
https://twitter.com/x/status/1586369944526389250
ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ:ارشد اور میرا روزانہ کی بنیاد پر رابطہ تھا اور وہ باقاعدگی سے آڈیو اور ویڈیو کال کرتا تھا! وہ کینیا میں بہت خوش اور آرام دہ تھا اور اس نے ہمیشہ اپنے میزبان وقار صاحب اور خاندان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے رہے، ہمارے مشکل وقت میں.مدد کرنے والے خاندان کو نشانہ بنانا بند کریں!
https://twitter.com/x/status/1586420653472636928
دوسری طرف سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے لانگ مارچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عوام غیرمعمولی سیاسی شعور،حیرت انگیز جذبے کے ساتھ بے مثال تعداد میں ہمارے لانگ مارچ کیلئے نکل رہے ہیں! قوم کےاس واضح پیغام کے ساتھ کہ وہ کسی فرد/ادارے کو قانون سے بالاتر ہرگزتسلیم نہیں کریگی، پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل جائےگا! یہی تو وہ ہدف تھا جس کے حصول کیلئے میں نے26 برس قبل تحریک انصاف کی بنیاد ڈالی تھی!
https://twitter.com/x/status/1586424012313329667