اردگرد منافق ٹولہ ہے،عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے: فیصل واوڈا

imran-khan-ppt-and-vavda.jpg


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمران خان کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے، پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔

سما کے پروگرام ندیم لائیو میں گفتگو میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیصل واوڈا نے کہا جب میں پی ٹی آئی میں آیا تو منافقت نہیں تھی، فواد چوہدری میرے بہت اچھے دوست ہیں، فواد چوہدری جس پٹری پر چل رہا ہے، مجھے اس کی سیاست کی فکر ہے، عمران خان کے اردگرد منافق ٹولہ ہے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ شبر زیدی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں رشوت کو متعارف کروانے والے تھے، پی ٹی آئی کا ایک کیمپ پنجاب کے حوالے سے عمران خان کو مس گائیڈ کررہا ہے، پرویزالہٰی سمجھدار ہوئے تو عمران خان کی مدد کریں گے، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو بہت بڑا سرپرائز ملے گا، عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اعتماد ہوتا تو سب سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑتی، پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو سینیٹ کی سیٹ بھی ان کی امانت تھی، اپنے فرائض پورے کردیے، اخلاقی طور پر سینیٹ کی سیٹ رکھنا مناسب نہیں تھا۔
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
No matter whattt we stand by our Kaptaaaaan - Khan hamaray Dilooon per Raaaaj kerta hai - Yeh jitna khan ko Corner karain ghe hum utna Khan ko support karain ghe
 

merapakistanzindabad

MPA (400+ posts)
imran-khan-ppt-and-vavda.jpg


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمران خان کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے، پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔

سما کے پروگرام ندیم لائیو میں گفتگو میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیصل واوڈا نے کہا جب میں پی ٹی آئی میں آیا تو منافقت نہیں تھی، فواد چوہدری میرے بہت اچھے دوست ہیں، فواد چوہدری جس پٹری پر چل رہا ہے، مجھے اس کی سیاست کی فکر ہے، عمران خان کے اردگرد منافق ٹولہ ہے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ شبر زیدی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں رشوت کو متعارف کروانے والے تھے، پی ٹی آئی کا ایک کیمپ پنجاب کے حوالے سے عمران خان کو مس گائیڈ کررہا ہے، پرویزالہٰی سمجھدار ہوئے تو عمران خان کی مدد کریں گے، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو بہت بڑا سرپرائز ملے گا، عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اعتماد ہوتا تو سب سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑتی، پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو سینیٹ کی سیٹ بھی ان کی امانت تھی، اپنے فرائض پورے کردیے، اخلاقی طور پر سینیٹ کی سیٹ رکھنا مناسب نہیں تھا۔
bacha jamoora gulalai part two:)))