اردو سپیکنگ لوگوں کے ساتھ نہ انصافی ہوئی - Imran Kh

Aijazahmed

Minister (2k+ posts)
Re: اردو سپیکنگ لوگوں کے ساتھ نہ انصافی ہوئی - Imra

I dont think he will patch up with nawaz ever. But he might patch up with MQM. All that is needed is PTI to form the federal government through sweeping punjab and KPK. After that he can start to de weaponise Karachi and other cities. He will be able to impose governorship on the city. I believe that with good intention Karachi can easily be safe again... A new police force is required to work with intelligence agencies. To be honest a proper network of intelligence agencies can work miracles with the help of police. These people are very smart and if the intention is good all these target killers will be behind bars within months. Right now MQM feels that if their people are imprisoned then they will become weak in front of PPP and this is a vicious circle. You dont have to agree with these thoughts, only an opinion which I think would work.
Patch up with MQM? they might be your thoughts but I don't think IK will ever do this. The reasons are obvious, PMLN and PPP will do a huge hue and cry in Punjab and Sindh respectively against this set up. Both of them will be united in this issue. I don't think IK can take the risk in Punjab. Did you see the reaction of just one phone call of Imran to Altaf?
My dear, Karachi needs some out of the way solutions. The solutions that no one will accept, so leave this poor city in the mercy of bad people and pray to Almighty for His help.
Thanks anyways, after a long time in this forum, I got someone sensible with whom I can do healthy discussions. God bless you.
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

آپ کی تصحیح کے لئے عرض ہے میں نے قائد عوام کھا تھا قائد ملت نہیں. دوسرا آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کے کسی بھی ملکی قانون کی تبدیلی اور نفاز کے لئے قومی اسمبلی میں دو تھائی اکثریت درکار ہوتی ہے اور اس کوٹا سسٹم کے قانون کو ختم کرنے کے لئے متحدہ کے پاس یہ اکثریت کبھی نہیں آئ، اور دیگر بری جماعتیں جیسے کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کبھی بھی اس بل کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہونگے کیونکے مسلم لیگ سندھی قوم پرستوں سے خائف ہے اور پیپلز پارٹی تو خود ایک سندھی قوم پرست جماعت ہے جو کے اس وقت ایک وفاقی سیاست کا لبادہ اوڑھ کر پاکستان میں سیاست کر رہی ہے. جہاں تک بات اسلامی اور غیر اسلامی کی ہے اسکا جواب یہ ہے کے اگر متحدہ سیکولر جماعت ہے اور اپنے عمل سے بھی ثابت کرتی ہے نہ کے دیگر سیاسی جماتوں کی طرح اسلامی نام اور کام سارے غیر اسلامی. .
تصحیح کرنے کا شکریہ
پیپلز پارٹی جو بھی ہے ایم کیو ایم اس کی حلیف ہے، دونوں جماعتوں میں "مفاہمت" کی جو بھی شرائط ہیں کوٹہ سسٹم کے علاوہ ہیں. ایم کیو ایم کیوں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کو اتحاد کی پہلی اور آخری شرط نہیں بنا لیتی. دو نشستوں کے لئے حکومت سے الگ ہوا جا سکتا ہے تو کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے لئے کیوں نہیں. حیرت کی بات ہے کے کراچی کے بنیادی مسئلہ کی بات میں نے ایم کیو ایم کی بجاۓ "طالبان خان" سے سنی.
ایم کیو ایم کی قیادت کی دلچسپیاں کچھ اور ہی ہیں
سیکولر ہو تو اسلام کو بیچ میں کیوں لاتے ہو

ALI ARYAN

Senator (1k+ posts)
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

تصحیح کرنے کا شکریہ
پیپلز پارٹی جو بھی ہے ایم کیو ایم اس کی حلیف ہے، دونوں جماعتوں میں "مفاہمت" کی جو بھی شرائط ہیں کوٹہ سسٹم کے علاوہ ہیں. ایم کیو ایم کیوں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کو اتحاد کی پہلی اور آخری شرط نہیں بنا لیتی. دو نشستوں کے لئے حکومت سے الگ ہوا جا سکتا ہے تو کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے لئے کیوں نہیں. حیرت کی بات ہے کے کراچی کے بنیادی مسئلہ کی بات میں نے ایم کیو ایم کی بجاۓ "طالبان خان" سے سنی.
ایم کیو ایمکی قیادت کی دلچسپیاں کچھ اور ہی ہیں
سیکولر ہو تو اسلام کو بیچ میں کیوں لاتے ہو

چالیس سال گزر جانے کے بعد پلوں کے نیچےسے بہت سا پانی بہ گیا ہے، جتنی نفرت تعصب اس کوٹہ سسٹم کی وجہ سے پنپنی تھی وہ پنپ چکی ہے اور طالبان خان کو اپنی سیسٹ کے سولہویں برس میں آج یکایک کوٹا سسٹم یاد آیا ہے
 
sh6022

Citizen
Re: اردو سپیکنگ لوگوں کے ساتھ نہ انصافی ہوئی - Imra

And Jinnah was not ohajir as imran said. Jinnah was born in sindh , Thatta or karachi whatever u say, he was schooled at sindh madressah karachi. was gone to seek business education in UK but was force to study law as family business collapsed at home. He started practice in bombay as sindh n bombay were joint then. His family still lives in old karachi area.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

چالیس سال گزر جانے کے بعد پلوں کے نیچےسے بہت سا پانی بہ گیا ہے، جتنی نفرت تعصب اس کوٹہ سسٹم کی وجہ سے پنپنی تھی وہ پنپ چکی ہے اور طالبان خان کو اپنی سیسٹ کے سولہویں برس میں آج یکایک کوٹا سسٹم یاد آیا ہے
دیر آید درست آید، نیت درست ہو تو مسائل کا حل نکل آتا ہے، نیت ہی بد ہو تو وہی ہوتا ہے جو ہو رہا ہے.

جاتے جاتے ایک بات اور، آپ کے مطابق ایم کیو ایم کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کوٹہ سسٹم کی حامی ہیں. مشرف کے دس سال ایم کیو ایم کا سنہری دور ہے. ایک اردو سپیکنگ آمر اور جمہوری جماعت نے مل کر اس مسئلے کے حل کے لئے کیا کیا؟

Last edited:

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

دیر آید درست آید، نیت درست ہو تو مسائل کا حل نکل آتا ہے، نیت ہی بد ہو تو وہی ہوتا ہے جو ہو رہا ہے.

جاتے جاتے ایک بات اور، آپ کے مطابق ایم کیو ایم کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کوٹہ سسٹم کی حامی ہیں. مشرف کے دس سال ایم کیو ایم کا سنہری دور ہے. ایک اردو سپیکنگ آمر اور جمہوری جماعت نے مل کر اس مسئلے کے حل کے لئے کیا کیا؟

الزامات لگانا بہت آسان ہوتا ہے، مگر انصاف کی بات کرنا بہت مشکل۔

ایک ہزار مرتبہ اس مسئلے کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی کہ متحدہ ایک چھوٹی جماعت ہے اور ہرگز ہرگز اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ اپنے سارے مطالبات کو پورا کروا سکے۔ مگر یہ موٹی سی بات ان حضرات کی سمجھ میں نہیں آ سکتی کیوںکہ بعض اوقات انسان عناد میں آ کر انصاف کرنے کے قابل نہیں رہتا۔

سوال: رسول اللہ (ص) نے کفار مکہ سے صلح حدیبیہ کیوں کی؟

مکہ میں مسلمانوں کے اوپر کفار نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے۔ بہت سوں کو شہید کر ڈالا گیا۔

شریعت کی رو سے اگر کسی مسلمان پر ظلم ہو رہا ہو تو اسے بچانے کے لیے جہاد کرنا واجب ہو جاتا ہے۔

مگر جنگ بدر میں فتح کے بعد بھی رسول (ص) مکہ پر چڑھائی نہیں کرتے اور مسلمانوں کو کفار کے پنجے سے آزادی نہیں دلواتے۔ غزوہ خندق میں بھی کامیابی کے باوجود مکہ پر حملہ نہیں کرتے۔

اور آخر کار حدیبیہ کا واقع پیش آتا ہے اور وہاں بھی رسول اللہ (ص) بجائے کفار کے ہاتھوں مکہ میں ستائے گئے مسلمانوں کو بچانے کے، کفار مکہ سے معاہدہ کر لیتے ہیں۔

کیوں؟

کیا اب بھی "مجبوری" نامی چیز کا انکار کرتے رہیں گے؟

اگر آپ واقعی سچے ہیں، تو پھر لگائیے (معاذ اللہ) اب نبی (ص) پر الزام کہ انکی تو نیت ہی سچی نہ تھی۔ اب سارے ڈبل سٹینڈرڈز سامنے آ جائیں گے۔ انشاء اللہ۔

اس ڈبل سٹینڈرڈز سے بچنے کا واحد بہانہ یہ ہوتا کہ رسول اللہ (ص) کو عام انسانوں سے نہ ملاؤ۔ یہ بھی عجیب بیہودہ بہانہ ہے۔ اگر نبی جیسا صاحب ایمان حالات کی مجبوری کے تحت کفار سے معاہدے کے لیے تیار ہو سکتا ہے تو پھر ہم جیسے عام انسان حالات سے مجبور ہو کر پیپلز پارٹی سے معاہدہ کیوں نہیں کر سکتے؟

مشرف دور میں کوٹہ سسٹم کیوں ختم نہیں ہوا؟

مشرف دور میں بھی ایم کیو ایم اقلیت میں تھی۔ سندھ اسمبلی میں اکثریت پھر سندھیوں کی تھی۔ اور وہ سندھی اراکین جو پیپلز پارٹی کی مخالفت میں مشرف صاحب کے ساتھ جا کر مل گئے تھے (پیر پگاڑا اور ارباب رحیم وغیرہ) تو بذات خود وہ لوگ کوٹہ سسٹم ختم کرنے کے خلاف تھے۔ ۔۔۔۔ تو پھر یہ کوٹہ سسٹم ختم کیسے ہوتا؟

یہ لوگ خدا اور انسان کا فرق نہیں سمجھتے (یا جان بوجھ کر سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ بغض و دشمنی انہیں ایسا کرنے سے روکتی ہے)۔

مشرف صاحب کے دور میں بہت سے اچھے کام ہوئے اور کراچی نے وہ مثالی اور بے نظیر ترقی کی جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

اسکے باوجود مشرف صاحب خدا نہیں تھے کہ ایک جھٹکے میں ہی تمام تر برائیاں جو کہ کئی دھائیوں سے جاری تھیں انہیں ختم کر دیتے۔

ایسے کاموں کے بہت وقت کی ضرورت ہوتی ہے، لوگوں کا مائینڈ بنانا پڑتا ہے، آہستہ آہستہ اصلاحات لائی جاتی ہیں۔

اسلام نے بھی پہلے دن سے شراب اور دیگر محرمات کو ایک جھٹکے میں نہیں حرام قرار دے دیا۔ بلکہ آہستہ آہستہ ان برائیوں کو ختم کیا۔ یہ بات سبق سیکھنے کے لیے کافی تھی، مگر برا ہو دشمنی کا کہ جس میں انسان انصاف کرنا اور سبق سیکھنا بھول جاتا ہے۔

ہمیں یہ حقیقت مان لینی چاہیے کہ یہ برائی جمہوری نظام کے اپنے اندر موجود ہے جہاں اکثریت ہر ہر صورت میں اقلیت کے حقوق کے ساتھ ناانصافی کرے گی۔ اندرون سندھ سے چاہے کوئی جیتے، مگر وہ سندھیوں کے کوٹہ سسٹم کو ختم نہیں کرے گا چاہے اسکے لیے اسے مہاجروں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
 
Urooj_lbw

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اردو سپیکنگ لوگوں کے ساتھ نہ انصافی ہوئی - Imra

yaar ye baat to zahir he theek ki he Khan sahab ne, mera vote Imran ke lie jee Imranu, Allah tei madad kare ga, i am paying member of Imran's TehreekeInsaaf, inshAllah Allah kare ge is ko kaamyaab Ameen
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

الزامات لگانا بہت آسان ہوتا ہے، مگر انصاف کی بات کرنا بہت مشکل۔
کیا مکہ میں مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے کا حکم آ گیا تھا؟ نہیں - کفو ایدیکم
جو مسلمان سوائے بزرگ، خواتین اور بچوں کے مکہ یاعرب کے دوسرے علاقوں میں قیام پزیر تھے ان کے لئے یہی حکم تھا کے مدینہ ہجرت کریں، اگر نہیں کرتے تو جنگ کی صورت میں ان کا شمار مسلمانوں میں نہیں ہو گا

محمد صللھ علیہ وسلم جس مقصد تو کے کر کھڑے ہوۓ تھے آخر تک اس قائم رہے.
ایم کیو ایم اور مشرف نے ذاتی مفاد کے لئے سب کچھ کر لیا، کچھ نا کر سکے تو کوئی ایسا کام جس سے ملک کی بہتری ہوتی. کوٹہ سسٹم کا رونا تو روتے ہیں مثبت بنیاد پر کرتے کچھ نہیں، گورنری اور دو سیٹیں لینی تھی لے لیں.

اقلیت کا رونا رونا فضول ہے. اپنی قلیل سوچ اور پس منظر کی بدولت ایم کیو ایم اقلیت ہی رہے گی. نیت ہو تو اقلیت آمر سے زکوتہ سے استثنیٰ حاصل کر سکتی ہے، ایم کیو ایم اتنی بھی قلیل نہیں ہے اور مد مقابل کوئی اور نہیں حلیف جمہوری دوست ہیں، اگر کمی ہے تو نیت کی. چیف جسٹس کی ایک بھی سیٹ نہیں تھی

حقیت یہ ہے کے ایم کیو ایم کی قیادت کی تر جیحات بدل چکی ہیں کہیں اور نہیں اسی تھریڈ پر ان ترجیحات کی طرف اشارہ بھی مل جاتا ہے. جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کیے جا رہیں کے مقاصد حاصل کرنے کے بعد مظلومیت کا لبادہ اوڑہ کر یہ کہا جاۓ "ہم تو ایسا نہیں چاہتے تھے مگر ہو گیا"، یعنی سانپ بھی مر جاۓ اور لاٹھی بھی نا ٹوٹے.

Last edited:

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

کیا مکہ میں مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے کا حکم آ گیا تھا؟ نہیں - کفو ایدیکم
جو مسلمان سوائے بزرگ، خواتین اور بچوں کے مکہ یاعرب کے دوسرے علاقوں میں قیام پزیر تھے ان کے لئے یہی حکم تھا کے مدینہ ہجرت کریں، اگر نہیں کرتے تو جنگ کی صورت میں ان کا شمار مسلمانوں میں نہیں ہو گا

یہی تو سوال ہے کہ کیوں مکہ میں مسلمانوں پر مظالم ہوتے رہے مگر مکہ پر حملہ کا حکم نہیں آتا؟

اور ہجرت کا یہ حکم آزاد مردوں اور عورتوں کے لیے تھا۔ مگر اُن نو مسلمین کا کیا جو کہ غلام تھے اور اپنے آقا کی اجازت کے بغیر ہجرت نہیں کر سکتے تھے؟

اور صحابی رسول حضرت خبیب (اللہ ان پر سلامتی بھیجے) کا کیا کہ جو مدینے کے رہنے والے تھے مگر قید کر کے مکہ لائے گئے اور پھر اندوہناک طریقے سے شہید کر دیے گئے؟

کہاں گئے وہ لوگ جو حجاج بن یوسف کی تعریفیں کرتے ہیں کہ ایک مسلمان عورت کی آواز پر اس نے مسلمان فوجیں روانہ کر دیں۔ مگر یہاں نو مسلمانوں کو مکہ میں تشدد اور قتل پر قتل کیا جا رہا ہے، مگر مکہ پر چڑھائی کا حکم نہیں اترتا؟

اور کیا قصور تھا اسلام کے پہلے شہید حضرت عمار کے والد یاسر کا کہ انہیں بے گناہ مکہ میں شہید کر دیا گیا؟ اس وقت تک تو ہجرت کا حکم تک نہیں آیا تھا۔ اور حضرت عمار کی والدہ سمعیہ کا جو اسلام کی پہلی شہیدہ تھیں؟ کیوں اس وقت انکی مدد نہیں کی گئی؟

اگر اب بھی آپ لوگ ڈبل سٹینڈرڈز کھیلتے ہوئے اس "مجبوری" کی حقیقت کا انکار کرتے ہیں، اور فقط اور فقط ہمارے کیس میں ہماری مجبوری کو ہمارا سب سے بڑا گناہ بنا کر پیش کرتے ہیں، تو یہ سوائے منافقت کے اور کچھ نہیں۔

ایم کیو ایم اور مشرف نے ذاتی مفاد کے لئے سب کچھ کر لیا، کچھ نا کر سکے تو کوئی ایسا کام جس سے ملک کی بہتری ہوتی. کوٹہ سسٹم کا رونا تو روتے ہیں مثبت بنیاد پر کرتے کچھ نہیں، گورنری اور دو سیٹیں لینی تھی لے لیں.

کون سا ذاتی مفاد؟

یہ ذاتی مفاد کہ جماعت اسلامی ساڑھے تین فیصد ووٹ لے کر کراچی کی حکومت پر چار سال تک براجمان رہی؟

یہ ذاتی مفاد کہ کراچی نے متحدہ کے چار سالہ شہری حکومت میں وہ ریکارڈ ترقی کی کہ جس کی مثال پاکستان کی پوری پچاس سالہ تاریخ میں دور دور تک کہیں نہیں ملتی؟

یہ ذاتی مفاد کہ کراچی میں ایک گولی چلائے بغیر مشرف صاحب نے امن قائم کر دیا؟

اس جھوٹی الزام بازی کے لبادے سے باہر آئیے۔ کراچی میں متحدہ کی اکثریت ہے اور انہوں نے اگر کراچی مین شہری حکومت بنائی تو کسی کا حق نہیں مارا۔

اگر کراچی کی یہ ترقی ملک کی بہتری نہیں تو میں کہتی ہوں کہ آپ کے پاس دیدہ بینا ہی نہیں۔

گورنری تو ایک علامتی عہدہ ہے،۔

جبکہ وزرا کی دو سیٹوں کا حال یہ ہے کہ سپنگ کی واحد انڈسٹری ہے جس نے مثبت ترقی کی اور اسکے انچارج تھے متحدہ کے بابر غوری صاحب۔ دوسری اوور سیز کی وزارت تھی جس کی کوئی ویلیو ہی نہیں۔

کیا ان دو وزارتوں کی بنیاد پر آپ متحدہ پر "وزارتوں کے مزے لوٹنے" کا الزام لگاتے ہیں۔

اقلیت کا رونا رونا فضول ہے. اپنی قلیل سوچ اور پس منظر کی بدولت ایم کیو ایم اقلیت ہی رہے گی. نیت ہو تو اقلیت آمر سے زکوتہ سے استثنیٰ حاصل کر سکتیہے، ایم کیو ایم اتنی بھی قلیل نہیں ہے اور مد مقابل کوئی اور نہیں حلیف جمہوری دوست ہیں، اگر کمی ہے تو نیت کی. چیف جسٹس کی ایک بھی سیٹ نہیں تھی

متحدہ تو بہت بعد میں وجود میں آئی، مگر آپ کی اس سے قبل آپ کی اکثریت نے کیا کیا گل نہ کھلائے؟

کیا سہراب گوٹھ جیسے ام الفتن کی پیدائش اور کئی دھائیوں تک اسکی پروان آپ کی اس اکثریت نے نہیں کی؟

کیا قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی کا سانحہ آپ جیسی اکثریت کا گناہ نہ تھا؟

کیا آپ کی اس اکثریت کے ہوتے ہوئے ہی پکا قلعہ آپریشن نہیں ہو رہا تھا؟

کیا آپ کی اس اکثریت کے ہوتے ہوئے ہی بھٹو نے کوٹہ سسٹم نافذ نہیں کیا تھا؟

بات اقلیت کی نہیں، بلکہ "ناانصافی" کی ہے۔

کوٹہ سسٹم ناانصافی پر مبنی ہے۔

اور متحدہ تو اقلیت میں ہے، مگر آپ کی اس چہیتی اکثریت نے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا کر لیا؟ آپ کے چہیتے افتخار چوہدری چیف جسٹس نے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا کر لیا؟

ان سب کے کیس میں "مجبوری" آپ کو سمجھ آتی ہے، مگر فقط ہمارے کیس میں مجبوری بھی ہمارا سب سے بڑا گناہ بن جاتا ہے۔

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

یہی تو سوال ہے کہ کیوں مکہ میں مسلمانوں پر مظالم ہوتے رہے مگر مکہ پر حملہ کا حکم نہیں آتا؟

اگر اب بھی آپ لوگ ڈبل سٹینڈرڈز کھیلتے ہوئے اس "مجبوری" کی حقیقت کا انکار کرتے ہیں، اور فقط اور فقط ہمارے کیس میں ہماری مجبوری کو ہمارا سب سے بڑا گناہ بنا کر پیش کرتے ہیں، تو یہ سوائے منافقت کے اور کچھ نہیں۔

کیوں کے ابھی اتنی طاقت نہیں تھی کے کفر سے ٹکرایا جاۓ.
اللہ آپ کی مجبوری دور کرے، بہت مہنگی پر رہی ہے اہلیان کراچی اور پاکستان کو

کون سا ذاتی مفاد؟
یہ ذاتی مفاد کہ جماعت اسلامی ساڑھے تین فیصد ووٹ لے کر کراچی کی حکومت پر چار سال تک براجمان رہی؟
یہ ذاتی مفاد کہ کراچی نے متحدہ کے چار سالہ شہری حکومت میں وہ ریکارڈ ترقی کی کہ جس کی مثال پاکستان کی پوری پچاس سالہ تاریخ میں دور دور تک کہیں نہیں ملتی؟
یہ ذاتی مفاد کہ کراچی میں ایک گولی چلائے بغیر مشرف صاحب نے امن قائم کر دیا؟
اس جھوٹی الزام بازی کے لبادے سے باہر آئیے۔ کراچی میں متحدہ کی اکثریت ہے اور انہوں نے اگر کراچی مین شہری حکومت بنائی تو کسی کا حق نہیں مارا۔
اگر کراچی کی یہ ترقی ملک کی بہتری نہیں تو میں کہتی ہوں کہ آپ کے پاس دیدہ بینا ہی نہیں۔
گورنری تو ایک علامتی عہدہ ہے،۔

جبکہ وزرا کی دو سیٹوں کا حال یہ ہے کہ سپنگ کی واحد انڈسٹری ہے جس نے مثبت ترقی کی اور اسکے انچارج تھے متحدہ کے بابر غوری صاحب۔ دوسری اوور سیز کی وزارت تھی جس کی کوئی ویلیو ہی نہیں۔

کیا ان دو وزارتوں کی بنیاد پر آپ متحدہ پر "وزارتوں کے مزے لوٹنے" کا الزام لگاتے ہیں۔
متحدہ تو بہت بعد میں وجود میں آئی، مگر آپ کی اس سے قبل آپ کی اکثریت نے کیا کیا گل نہ کھلائے؟
کیا سہراب گوٹھ جیسے ام الفتن کی پیدائش اور کئی دھائیوں تک اسکی پروان آپ کی اس اکثریت نے نہیں کی؟
کیا قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی کا سانحہ آپ جیسی اکثریت کا گناہ نہ تھا؟
کیا آپ کی اس اکثریت کے ہوتے ہوئے ہی پکا قلعہ آپریشن نہیں ہو رہا تھا؟
کیا آپ کی اس اکثریت کے ہوتے ہوئے ہی بھٹو نے کوٹہ سسٹم نافذ نہیں کیا تھا؟
بات اقلیت کی نہیں، بلکہ "ناانصافی" کی ہے۔
کوٹہ سسٹم ناانصافی پر مبنی ہے۔
اور متحدہ تو اقلیت میں ہے، مگر آپ کی اس چہیتی اکثریت نے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا کر لیا؟ آپ کے چہیتے افتخار چوہدری چیف جسٹس نے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا کر لیا؟
ان سب کے کیس میں "مجبوری" آپ کو سمجھ آتی ہے، مگر فقط ہمارے کیس میں مجبوری بھی ہمارا سب سے بڑا گناہ بن جاتا ہے۔

گورنری، وزارتیں اور نشتیں اتنی ہی بےوقعت ہیں تو حکومت میں شمولیت اور اخراج کے لۓ انھے اتنی اہمیت کیوں دی جاتی ہے؟
ترقی پاکستان کے دوسرے حصے بھی کر رہے ہیں، ترقی کو جو قیمت کراچی ادا کر رہا ہے اللہ بقیہ پاکستان کو ایسی ترقی سے محفوظ رکھے
جن کو کوٹہ سسٹم پر اعتراض وہی بات نہیں کرتے تو دوسروں کو کیا ضرورت ہے
متحدہ سے پہلے کم از کم اتنا خون خرابہ نہیں تھا، لسانی صوبائی تعصب درندگی اور سفاکیت نہیں تھی، لبرلز جو تاریخ رقم کر رہے ہیں مورخ جلد طالبان کو بھول جایئں گے
الحمد اللہ اکثریت یا اقلیت میں کسی کے بھی گناہ میں شریک نہیں ہو. جمہوری لباس میں لپٹی شاہی میں میرا حصّہ نہیں ہے
اکثریت ان کی ہے جو حکومت میں ہیں، یا پر اکثریت کو اپنے کندھے پیش کے ہوۓ ہیں. نشتوں کی نامزدگیاں اڑا رہے ہیں، صوبے میں صدر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور مگر مچھ کے آنسوں بھی بہا رہے ہیں

آپ نے عدالت میں کیس دائر کیا ہے؟

سیرت نبی سے مثالیں تو دے دیں مگر یہ بھول گئیں، محمّد صللھ علیہ وسلم اور اصحاب نے ساری مشکلات رب کی دھرتی پر رب گۓ نظام کے لۓ کاٹی تھیں، انسانی حاکمیت اور لادینیت کے لئے نہیں
 
shamsheer

Senator (1k+ posts)
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

Bibi aap nain aaj tak mere baat ka jawab nahin dia? Lagta hai kuch haya baqi hai aap main.

یہی تو سوال ہے کہ کیوں مکہ میں مسلمانوں پر مظالم ہوتے رہے مگر مکہ پر حملہ کا حکم نہیں آتا؟

اور ہجرت کا یہ حکم آزاد مردوں اور عورتوں کے لیے تھا۔ مگر اُن نو مسلمین کا کیا جو کہ غلام تھے اور اپنے آقا کی اجازت کے بغیر ہجرت نہیں کر سکتے تھے؟

اور صحابی رسول حضرت خبیب (اللہ ان پر سلامتی بھیجے) کا کیا کہ جو مدینے کے رہنے والے تھے مگر قید کر کے مکہ لائے گئے اور پھر اندوہناک طریقے سے شہید کر دیے گئے؟

کہاں گئے وہ لوگ جو حجاج بن یوسف کی تعریفیں کرتے ہیں کہ ایک مسلمان عورت کی آواز پر اس نے مسلمان فوجیں روانہ کر دیں۔ مگر یہاں نو مسلمانوں کو مکہ میں تشدد اور قتل پر قتل کیا جا رہا ہے، مگر مکہ پر چڑھائی کا حکم نہیں اترتا؟

اور کیا قصور تھا اسلام کے پہلے شہید حضرت عمار کے والد یاسر کا کہ انہیں بے گناہ مکہ میں شہید کر دیا گیا؟ اس وقت تک تو ہجرت کا حکم تک نہیں آیا تھا۔ اور حضرت عمار کی والدہ سمعیہ کا جو اسلام کی پہلی شہیدہ تھیں؟ کیوں اس وقت انکی مدد نہیں کی گئی؟

اگر اب بھی آپ لوگ ڈبل سٹینڈرڈز کھیلتے ہوئے اس "مجبوری" کی حقیقت کا انکار کرتے ہیں، اور فقط اور فقط ہمارے کیس میں ہماری مجبوری کو ہمارا سب سے بڑا گناہ بنا کر پیش کرتے ہیں، تو یہ سوائے منافقت کے اور کچھ نہیں۔

کون سا ذاتی مفاد؟

یہ ذاتی مفاد کہ جماعت اسلامی ساڑھے تین فیصد ووٹ لے کر کراچی کی حکومت پر چار سال تک براجمان رہی؟

یہ ذاتی مفاد کہ کراچی نے متحدہ کے چار سالہ شہری حکومت میں وہ ریکارڈ ترقی کی کہ جس کی مثال پاکستان کی پوری پچاس سالہ تاریخ میں دور دور تک کہیں نہیں ملتی؟

یہ ذاتی مفاد کہ کراچی میں ایک گولی چلائے بغیر مشرف صاحب نے امن قائم کر دیا؟

اس جھوٹی الزام بازی کے لبادے سے باہر آئیے۔ کراچی میں متحدہ کی اکثریت ہے اور انہوں نے اگر کراچی مین شہری حکومت بنائی تو کسی کا حق نہیں مارا۔

اگر کراچی کی یہ ترقی ملک کی بہتری نہیں تو میں کہتی ہوں کہ آپ کے پاس دیدہ بینا ہی نہیں۔

گورنری تو ایک علامتی عہدہ ہے،۔

جبکہ وزرا کی دو سیٹوں کا حال یہ ہے کہ سپنگ کی واحد انڈسٹری ہے جس نے مثبت ترقی کی اور اسکے انچارج تھے متحدہ کے بابر غوری صاحب۔ دوسری اوور سیز کی وزارت تھی جس کی کوئی ویلیو ہی نہیں۔

کیا ان دو وزارتوں کی بنیاد پر آپ متحدہ پر "وزارتوں کے مزے لوٹنے" کا الزام لگاتے ہیں۔

متحدہ تو بہت بعد میں وجود میں آئی، مگر آپ کی اس سے قبل آپ کی اکثریت نے کیا کیا گل نہ کھلائے؟

کیا سہراب گوٹھ جیسے ام الفتن کی پیدائش اور کئی دھائیوں تک اسکی پروان آپ کی اس اکثریت نے نہیں کی؟

کیا قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی کا سانحہ آپ جیسی اکثریت کا گناہ نہ تھا؟

کیا آپ کی اس اکثریت کے ہوتے ہوئے ہی پکا قلعہ آپریشن نہیں ہو رہا تھا؟

کیا آپ کی اس اکثریت کے ہوتے ہوئے ہی بھٹو نے کوٹہ سسٹم نافذ نہیں کیا تھا؟

بات اقلیت کی نہیں، بلکہ "ناانصافی" کی ہے۔

کوٹہ سسٹم ناانصافی پر مبنی ہے۔

اور متحدہ تو اقلیت میں ہے، مگر آپ کی اس چہیتی اکثریت نے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا کر لیا؟ آپ کے چہیتے افتخار چوہدری چیف جسٹس نے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا کر لیا؟

ان سب کے کیس میں "مجبوری" آپ کو سمجھ آتی ہے، مگر فقط ہمارے کیس میں مجبوری بھی ہمارا سب سے بڑا گناہ بن جاتا ہے۔

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

آپ کے چہیتے افتخار چوہدری چیف جسٹس نے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا کر لیا؟

کسی تو اپنا بنانا ہو تو پہلے کس کا بننا پڑتا ہے، ایم کیو ایم کی نا فوج سے بنتی ہے، نا عدالت سے ،بیروکریسی سے ان جنگ اور تھیوکریسی سے ناراضگی. پنجابی ان کو نہیں بھاتے، پٹھان ان کو پسند نہیں آتے، سندھیوں سے بیر اور بلوچ سے لڑائی

دیکھتے ہیں آپ کے لاڈلے کراچی کے ٹھیکیدار اکثریت یا اس کو کندھے فراہم کرنے والی اقلیت کیا کرتی ہے روڑے اٹکاتی ہے یا احکامات مانتے ہیں

1039.gif

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Re: اردو سپیکنگ لوگوں کے ساتھ نہ انصافی ہوئی - Imra

Mewish BB
Atensari to aap ko lay gaye hein. burri khuri khuri baatein sunaein keh aap se jawab bun nahin ruha
Inki kafi baaton ka jawab gol ker gayen? Lugta hay such ka samna kurnay mein zara diqqat ho ruhi hay.
Kion janabah?
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

گورنری، وزارتیں اور نشتیں اتنی ہی بےوقعت ہیں تو حکومت میں شمولیت اور اخراج کے لۓ انھے اتنی اہمیت کیوں دی جاتی ہے؟

کیا متحدہ وزارتوں کے مزے لوٹنے کے لیے حکومت میں شامل ہوئی تھی؟

آئیے اس الزام کی حقیقت دیکھتے ہیں کہ متحدہ وزارتوں اور اقتدار کی کتنی بھوکی ہے۔وفاقی حکومت میں اس وقت پیپلز پارٹی کی تین حلیف پارٹیاں ہیں جن میں اے این پی، مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم شامل ہیں

۔
1۔ اے این پی کے پاس کل 13 ایم این ایز ہیں، مگر وزارتیں انکے پاس 4 عدد ہیں

۔
2۔ مولانا فضل الرحمان کے پاس کُل 7 ایم این ایز ہیں مگر وزارتیں انکے پاس 6 عدد تھیں (اسے کہتے ہیں وزارتوں کے مزے)۔

۔
3۔ ایم کیو ایم کے پاس کُل 25 ایم این ایز ہیں، مگر وزارتیں انکے پاس صرف اور صرف 1٫33 ہیں۔

پہلی وزارت ہے پورٹ اینڈ شپ کی جو کہ
انتہائی خسارے میں تھی، مگر جب سے اسکا چارج ایم کیو ایم کے بابر غوری صاحب کے پاس ہے تب سے یہ منافع میں ہے اور مسلسل ترقی کر رہی ہے۔
جبکہ 0٫33 وزارت ہے اوور سیز پاکستانیوں کی، جبکہ اسکا بقیہ 0٫66 فیصد حصہ خورشید شاہ صاحب کے پاس ہے اور وہ ہے لیبر اینڈ مین پاور کی۔ یعنی اگر کسی کو نوکری دلانی ہے تو وہ خورشید شاہ صاحب دلائیں گے، جبکہ اگر دیار غیر سے کسی کا جنازہ واپس لانا ہے تو وہ فاروق ستار لائیں گے۔

تاریخ کی گواہی کی متحدہ اقتدار کی بھوکی ہے اور نہ پیسے کی

یاد کریں وہ وقت جب جنرل حمید گل جیسے سازشی کردار آئی جے آئی بنانے کے لیے پیسہ بانٹتے پھر رہے تھے اور دین کی ٹھیکیدار جماعت اسلامی سے لیکر ہر ہر رائیٹ کی جماعت اور سیاستدان پیسے بنا رہی تھی تو اُسوقت واحد اور واحد شخص الطاف حسین تھا جسے آئی جے آئی کے تحت اقتدار کا کوئی لالچ نہ تھا اور جس نے نوٹوں سے بھرا بریف کیس واپس ان رشوت دینے والوں کے منہ پر مارا، مگر اپنے ایمان کو بکنے نہیں دیا۔ آج تک حمید گل اس طمانچے کو نہیں بھولا ہے اور اُس دن سے ایجنسیز نے تہییہ کر لیا تھا کہ اس انڈی پینڈنٹ جمہوری قوت کو کچلنا ضروری ہے، اور ان ایجنسیوں کا انتقام ہم نے پھر کراچی آپریشن میں دیکھا۔

اگر متحدہ واقعی وزارتوں اور پیسوں کی بھوکی ہوتی تو پھر الطاف حسین بڑے پیمانے پر اپنے رشتے داروں کو وزارتوں پر بٹھاتا اور کونسلر اور ایم این ایز اور ایم پی ایز بناتا۔ مگر ادھر حقیقت یہ ہے کہ الطاف حسین کا ایک بھی رشتے دار نہ کونسلر ہے اور نہ اہم پی اے اور نہ وزیر۔ کیا آپ اب بھی کہیں گے کہ الطاف حسین روپے پیسے کی سیاست کرنے کے لیے حکومت میں شامل ہو رہا ہے؟
اور متحدہ کے وزرا کا حال یہ ہے کہ وہ بس میں سوار ہو کر قومی اسمبلی اور سندھ صوبائی اسمبلیوں میں جاتے ہیں۔اور متحدہ کا ایک وزیر مصطفی کمال بھی تھا جو پہلے مشرف صاحب کے دور میں وزیر رہا، اور پھر چار سال تک کراچی جیسے بڑے شہر کا میئر رہا۔۔۔۔ اور آخر میں جب وہ اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہوا تو اسکے پاس اپنا ایک فلیٹ تک نہیں تھا اور وہ کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔ کیا اسے آپ کہتے ہیں وزارتوں کے مزے لینا؟

اور یہ وہی مصطفی کمال ہے جسے اہلیان کراچی سخت سے سخت گرمی میں دن کو بھی اور رات کے دو دو بجے بھی مختلف پراجیکٹ پر کھڑا دکھائی دیتا تھا اور جسے کام کرنے میں دن کا ہوش ہوتا تھا اور نہ رات کا۔ کیا یہ ہے اُس وزارتوں کے مزے جس کا تذکرہ مخالفین کرتے ہیں؟
ہر حکومت میں ہونے کے باوجود شاید ہی کسی عدالت میں ایم کیو ایم کے ایم این ایز پر کرپشن کے کوئی چارجز ہوں (حالانکہ 4 جمہوری حکومتوں کی ان سے دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ جہاں پر جھوٹے کیسز بنانا بھی کوئی مشکل بات نہیں)۔

اہلیان کراچی کی جنگ اقتدار کی نہیں بلکہ حقوق کی ہے

مخالفین کے الزامات اور اعتراضات کو ایک طرف رکھتے ہیں کہ انکی تو یہ ڈیوٹی ہے کہ ہر قسم کا پروپیگنڈا کریں۔آئیے ایک نظر پاکستان کے نظام پر ڈالتے ہیں۔یہ بتلائیے کہ اہلیان کراچی کس طرح اپنے حقوق حاصل کریں۔ انہیں شکایات ہیں کہ مرکزی محکموں میں براہ راست پنجاب سے آ کر لوگ بیٹھ جاتے ہیں جبکہ صوبائی محکموں میں براہ راست اندروں سندھ سے۔ انہیں بڑی بڑی پوسٹیں ملتی ہیں چاہے یہ انگوٹھا چھاپ ہی کیوں نہ ہوں۔

کراچی پولیس اس میرٹ کے قتل کی سب سے بڑی مثال ہے جہاں 80 فیصد سے زائد پولیس یا پنجاب سے ہے یا دوسرے علاقوں کی۔
پھر اہلیان کراچی کی شکایت ہے کہ یہ پاکستان کی آبادی کا پندرہ فیصد ہیں، ستر فیصد ریوینیو یہاں سے جاتا ہے مگر واپس پلٹ کر 2 فیصد رقم بھی کراچی کی ترقی پر خرچ نہیں ہوتی۔ اور جو ٹیکس اہلیان کراچی صفائی، ستھرائی، کوڑے کرکٹ کے نام پر ضلع کو دیتے تھے وہ بھی سندھ کی مرکزی حکومت کے پاس جاتا تھا اور پھر وہاں سے کبھی پلٹ کر واپس نہیں آتا تھا

۔
1951میں انڈیا سے مسلمان مہاجرین کی پاکستان آمد پر پابندی لگا دی گئی۔

پھر 1971 میں دو ڈھائی لاکھ بیہاری پاکستانیوں کو بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مکتی باہنی کے ہاتھوں مرنے گلنے سڑنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا جاتا ہے اس نام پر کہ پورا پاکستان اس قابل نہیں کہ ان دو ڈھائی لاکھ بیہاری پاکستانیوں کا بوجھ اٹھا سکے۔ مگر جب کراچی کی بات آتی ہے تو سب اٹھ اٹھ کر بولنا شروع ہو جاتے ہیں کہ کراچی سب کا ہے۔ اسی نام پر اے این پی کے لاکھوں سپورٹر کراچی آ جاتے ہیں اور یہاں کوئی زمینی حقائق نہیں دیکھے جاتے کہ آبادی کے اتنے بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے کراچی مسائل کا شکار ہو جائے گا۔

بہرحال، پاکستان کا موجودہ نظام ایسا کرپٹ ہے کہ ایک چھوٹا گروہ کبھی اپنے حقوق حاصل نہیں کر سکتا۔ ان مخالفین میں سے کونسا بقراط ہے جو یہ دعوی کر سکے کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہتے ہوئے کبھی اہلیان کراچی کا ایک بھی حق حاصل کر سکتی ہے؟ آپکے اس پاکستانی نظام میں حق صرف اُس وقت حاصل ہو سکتا ہے جب آپ حکومت کے اتحادی ہوں۔

تو جب آپکا سسٹم آپ سے یہ ڈیمانڈ کرتا ہے اور ایم کیو ایم کچھ شرائط پر معاہدہ کر کے حکومت میں شامل ہوتی ہے، تو پھر آپ اپنے سسٹم کی بجائے ایم کیو ایم پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟
انسان کوئی خدا نہیں ہے، بلکہ ایک لاچار اور بے بس چیز ہے جسے اپنی زندگی میں حالات کے تحت کئی جگہ کمپرومائز کرنے پڑتے ہیں۔

رسول اللہ (ص) کو قدموں کی ہم خاک بھی نہیں، مگر آپ (ص) نے بذات خود اسکا درس اپنی زندگی میں ہمارے لیے دیا جبکہ انہیں انسانی لاچاری اور بے بسی کی وجہ سے کفار سے ایسے معاہدے کرنے پڑے جو کہ آئیڈیل نہیں تھے۔ مثلا اسلام کے مطابق اگر کسی مسلمان پر کوئی کافر ظلم کر رہا ہو تو آپ پر واجب ہو جاتا ہے کہ آپ اُس کافر حکومت کے خلاف جہاد کریں۔ مگر انسانی بے بسی و لاچاری کہ حالات کی ستم ظریفی کے تحت رسول اللہ (ص) کو حدیبیہ کے مقام پر کفار سے ایسا معاہدہ کرنا پڑا کہ جسکے تحت وہ مکہ کے مسلمانوں کی مدد کرنے سے عاجز تھے

ایم کیو ایم ایک چھوٹا سا اقلیتی گروہ ہے اور حالات ایسے نہیں کہ وہ تن تنہا اہلیان کراچی کو انکے حقوق دلا سکے۔ اس نظام میں زندہ رہنے کے لیے اسے بھی حکومتوں سے ایسے معاہدے کرنے پڑتے ہیں اور امید یہ ہوتی ہے کہ حکومتیں ان معاہدوں کو پاسداری کریں گی اور یوں اہلیان کراچی کو انکے کچھ نہ کچھ حقوق ضرور مل سکیں گے۔ افسوس کہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں کفار سے بھی بڑھ کر منافق ثابت ہوئیں اور اہلیان کراچی کو معاہدوں کے مطابق ریلیف ملنے کی بجائے فقط بندوق کی گولیاں دی گئیں۔
بہرحال، یہ بات طے ہے کہ حکومتوں سے معاہدے کے تحت اتحاد کرنے کی بجائے اگر ایم کیو ایم شروع دن سے ہی اپوزیشن میں ہوتی تو شاید اسکے خلاف کئی گنا بڑھ کر ریاستی دہشتگرد آپریشن ہوتے، انکا دگنا یا اس سے بھی زیادہ جانی و مالی نقصان ہوتا۔ پاکستانی جمہوری نظام کے تحت اگر اہلیان کراچی کے لیے ریلیف اور انکے حقوق ملنے کا ایک فیصد چانس تھا تو وہ اس میں تھا کہ ایم کیو ایم ان جمہوری حکومتوں کے ساتھ معاہدہ کر کے انکی حلیف بنتی۔

ان مخالفین میں سے کونسا بقراط ہے جو یہ دعوی کرے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی متحدہ اہلیان کراچی کے کسی حق کو حاصل کر سکتی تھی؟
کاش کہ لوگ ان حقائق کو سمجھ سکیں۔ کاش کہ وہ جان سکیں کہ یہ محاورہ متحدہ پر بھی صادق آتا ہے کہ دریا میں رہتے ہوئے متحدہ کبھی مگرمچھوں سے بیر نہیں کر سکتی۔ یہ آپ کو موجودہ جمہوری نظام ہے جو ہر الیکشن کے بعد متحدہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ان حکومت میں آنے والے مگرمچھوں کے سامنے پھینک دیتا ہے کہ آیا انکے ساتھ مل جاؤ، ورنہ یہ تمہیں خون میں لت پت کرنا شروع کر دیں گے

Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Finally some truth and acceptance - words of imran khan

کیا متحدہ وزارتوں کے مزے لوٹنے کے لیے حکومت میں شامل ہوئی تھی؟

تاریخ کی گواہی کی متحدہ اقتدار کی بھوکی ہے اور نہ پیسے کی

اہلیان کراچی کی جنگ اقتدار کی نہیں بلکہ حقوق کی ہے

نواز شریف چار بنیادی نقاط کی تکمیل کے لئے حکومت میں شامل ہوا تھا، میثاق جمہوریت و مری پر عمل درآمد، چیف جسٹس کی بحالی اور مشرف سے چھٹکارہ. زرداری کی نیت بدلتے ہی ہو حکومت سے الگ ہو گیا

ایم کیو ایم کا ایجنڈا کیا ہے، اسے منظر عام پر لآیاجاۓ، کیا پی پی اس ایجنڈے پر متفق اور سنجیدہ ہے

جن حقوق کی جنگ ایم کیو ایم کر رہی ہے، ان کی فہرست بھی بتا دیں، پچس سالوں میں کتنے مل گۓ یا کتنے فیصد مل گۓ ہیں؟

کچھ ضمنی باتیں:
کفو ایدیکم میں "لسان " بھی شامل تھی

ایم کیو ایم اپنے مخصوص طرز عمل کی وجہ سے اسمبلی میں کبھی بھی اس قابل نہیں ہو سکتی کے اپنے بل بوتے پر کوئی تبدیلی لا سکے. کوٹہ سسٹم کو کراچی (تمام قومیتوں) کا مسلۓ کے بجاۓ صرف اردو سپیکنگ کا مسئلہ بنا کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے. جب ایم کیو ایم سب فیصلے کچھ فیصد کو مد نظر رکھ کر کرتی ہے تو پھر دوسروں سے گلہ کیسا

نیت ہو تو مطالبات منوانے کا ایک راستہ اسمبلی کے اندر سے گزرتا ہے تو دوسرا باہر سے

سیرت نبی سے مثالیں تو خوب دی ہیں ذرا تضادات بھی ملاحظہ فرما لیں

محمد صلله علیہ وسلم کا ہر قول و فعل اللہ حاکمیت اور دین کو نافذ کرنے کے لیا تھا، ایم کیو ایم انسانی حاکمیت (شرک) اور لادینیت (کفر) کی علمبردار ہے

آپ نے مدینہ کو انصار کے لئے شجرہ ممنوع قرار نہیں دیا، نا ہی اپنے آپ کو مہاجرین تک محدود کر لیا. تمام حجاز سے مسلمانوں کو جمع کیا اور مضبوط جمعیت بنائی، ایم کیو ایم کی پالیسیاں بالکل متضاد ہیں

آپ نے معاہدے کیے تو ان کی شرائط بھی طے کیں. ایم کیو ایم نے معاہدے تو کۓ ہیں شرائط کیا ہیں کسی تو معلوم نہیں. جب حلیف نے خود ہی معاہدہ
کی خلاف ورزی کی تو آپ نے تجدید نہیں کی
. ایم کیو ایم معاہدہ کر لیا، ختم کر لیا، پھر کر لیا پھر ختم کرنے کا کھیل کھیل رہی ہے.

آپ نے خود معاہدے
ختم کیے تو فتح مکہ کے بعد چار ماہ کی پیشگی اطلاع دے کر. ایم کیو ایم اپنا مدینہ تو سنبھال نہیں سکتی چلی ہے پنجاب پر حق جمانے
 
Last edited: