
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس وقت ادارے اپنے کام سے کام رکھ رہے ہیں لہذا جو مداخلت عمران خان چاہتے ہیں وہ اب نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ گفتگو جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کی اور کہا کہ عمران خان ایک دن کوئی بات کرتے ہیں اگلے دن اس کی تردید کرکے دوسری بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کبھی بھی سپہ سالار نہیں رہے ، عمران خان کو اندازہ ہوا ہوگا کہ انہوں نے غلط بات کہہ دی ہے اسی لیے اب وہ شہباز شریف کا نام لے رہے ہیں، عمران خان ایک متکبر انسان ہیں جن کی جہانگیر ترین جیسے شخص سے نہیں بنی۔
https://twitter.com/x/status/1524103324747931648
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جتنے مرضی جلسے کرلیں ، جلسوں سے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں آتا، عمران خان 25 ہزار لوگ لے کر بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے، اگر پراپیگنڈے سے الیکشن جیتنا آسان ہوتا تو عمران خان 2013 میں بھی جیت جاتے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلطی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی ہے، آئی ایم ایف ضد کرکے بیٹھا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف خوش قسمت انسان ہیں انہوں نے جو سوچا وہ ہوگیا، اپنے لیڈر کے پاس جانا ہم سب کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے، نواز شریف صحت کے معاملات ٹھیک ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بن چکی ہے تاہم ابھی کابینہ کی تشکیل ہونا باقی ہے۔
Last edited by a moderator: