
پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما فواد چوہدری نےمولانا فضل الرحمان کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ مولانا کےبیان سے مایوسی،تھکن اور شکست کا ادراک ہوتا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے جمیعت علمائے اسلام(ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شیئرکرتے ہوئےردعمل دیا اور کہا کہ مولانا کا بیان دیکھئے اس میں چھپی مایوسی تھکن اورشکست کا ادراک ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1562487998364925952
انہوں نے مزید کہاکہ مولانا نے اس بار اپنی،نواز شریف اور زرداری صاحب کی سیاست پرخودکش حملہ کیا اب اس کا درد ان کی نسلیں بھی محسوس کریں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو سازش سے نکالنے کی کوشش ان کو بہت مہنگی پڑی اب کیا ہوت جب چڑیاں چن گئیں کھیت۔
واضح رہے کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاستی ادارے عمران خان کے حوالے سے شدید دباؤ کا شکار ہیں، اداروں نے کارروائی نہ کی تو جے یو آئی اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1562476725329870848
https://twitter.com/x/status/1562478679355170816
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ اور باغیانہ سرکشی کیخلاف کارروائی التواء کاشکار ہیں،عالمی میڈیا اور اقوام متحدہ عمران خان کے حق میں استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سےعالمی سطح پر حکومت کی مشکلات بڑھ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1562482202725736448
فضل الرحمان سلمان رشدی واقعہ کو بنیاد بنا کر عمران خان پر مذہبی نوعیت کے سنگین الزامات بھی عائد کیے۔
https://twitter.com/x/status/1562473908527562752