
احمد جنجوعہ کو گرفتاری سے پہلے علم تھا، رؤف حسن نے ایف آئی اے کو کچھ لوگوں کی فہرستیں فراہم کیں، اہلیہ احمد جنجوعہ
پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کورڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ احمد جنجوعہ کو کسی ذرائع سے پتا چلا کہ رؤف حسن کیجانب سے ایف آئی اے کو پارٹی کےکچھ لوگوں کی فہرست دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کورڈینیٹر کی اہلیہ نے سینئر صحافی اسد طور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد کو اپنی گرفتاری سے پہلے ہی علم تھا کہ انہیں اٹھایا جائے گا، جب رضوان ملک کو اٹھا یا گیا تو یہ خدشہ مزید پختہ ہوگیا تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم کے خلاف یہ کریک ڈاؤن رکنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل احمد جنجوعہ کو انٹرنیشنل میڈیا کے کسی نمائندے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن کی جانب سے پارٹی کے کچھ لوگوں کی فہرستیں ایف آئی اے کو فراہم کی گئی ہیں، پارٹی اس معاملے کو ہائی لائٹ نہیں کررہی تھی، تاہم احمد نے اس معاملے کو مرکزی میڈیا ٹیم کے سامنے رکھا تھا، پہلے لوگوں کو یقین نہیں آیا مگر جیسے جیسے لوگ گرفتار ہوتے گئے تو لوگوں کو یقین آگیا۔
https://twitter.com/x/status/1815375288378761382
احمد جنجوعہ نے کہا کہ مجھے میرے شوہر نے گرفتاری سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو آپ نے پارٹی کی طرف نہیں دیکھنا بلکہ ایمان مزاری کو بطور وکیل ہائر کرلینا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کورڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، وزات داخلہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کرے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11ahmamjwiifew.png