
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو عمران خان کے جلسوں پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے تنقید کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے کرارے جواب دے ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی جانب سے4ستمبر کو فیصل آباد میں جلسے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کا لفظ بھی نہایت نرم لگتا ہے۔کوئی شخص خودپرستی میں اس قدر اندھا ہو سکتا ہے سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سیلاب کی ناگہانی آفت سے نپٹنے میں لگی ہوئی ہے اور اس مصیبت کی گھڑی میں یہ اناپرست قوم کو تقسیم کرنے اور اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566330791646449666
احسن اقبال کو اس بیان پر تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی نے جواب دیتے ہوئے8 ستمبر کو چشتیاں میں ن لیگی جلسے کا بینر شیئر کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ" یہ کیا ہے سستے ارسطو؟"
https://twitter.com/x/status/1566408676830859264
احسن اقبال کو اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تنقید ان باتوں پر کرنی چاہیے جس پر انسان خود بھی عمل کرتا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1566411435978244097
ایک صارف نے 14اگست کو منعقد کی گئی یوم آزادی کی تقریب میں ہونےوالے رقص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیلاب کے دوران مجرےکروائے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1566333779454599168
محمد صغیر انجم نےکہا کہ ارسطو کا کہنا ہے مریم چشتیاں سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کرنے کیلئے آرہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1566357271675912192
افضال احمد بولے کہ جب پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں تھی پی ڈی ایم تو تب جلسے کررہی تھی اور اب بھاشن دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1566386161106444288
صوبیہ قریشی نے کہا کہ مریم نواز نے بھی جلسےکا اعلان کررکھا ہے، آپ کی فرسٹریشن سے مسلم لیگ ن کی نااہلی، غصہ اور معاملات کی سمجھ نا ہونا ظاہر ہوتا ہے، آپ صرف اور صرف لوگوں کی توجہ بٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1566362196426326016