احسن اقبال کا "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" کا دعویٰ، ICESCO کی تردید

image

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے مراکش میں منعقدہ چھٹے وائس چانسلرز فورم میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" ملنے کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی تنظیم ICESCO نے واضح تردیدی بیان جاری کر دیا ہے۔


Ahsan-iqbal1.png


احسن اقبال نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا:

"میں انتہائی عاجزی سے 'لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ' وصول کرنے پر شکر گزار ہوں، جو مجھے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ICESCO کے تحت رباط میں منعقدہ چھٹے وائس چانسلرز فورم میں دیا گیا۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں یہ ایوارڈ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور Vision 2010 اور Vision 2025 جیسے منصوبے شروع کرنے کا موقع دیا۔ ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف کے تعاون پر بھی شکر گزار ہوں۔"

https://twitter.com/x/status/1937209756936208713
https://twitter.com/x/status/1937168581017407978
تاہم، اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (ICESCO) نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ:

"ICESCO میڈیا میں گردش کرنے والی اُن خبروں کو غلط قرار دیتی ہے جن میں کہا گیا کہ تنظیم نے احسن اقبال کو 'لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ' سے نوازا ہے۔ ICESCO کے پاس ایسا کوئی ایوارڈ موجود نہیں ہے، نہ ہی کسی قسم کی ایسی اعزازی سند دی گئی ہے۔"


Ahsan-iqbal.png


بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ:
"احسن اقبال کو جو اعزازی شیلڈ دی گئی، وہ وائس چانسلرز فورم کے منتظمین کی جانب سے دی گئی تھی، جس کی نگرانی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کرتا ہے۔ یہ فورم ICESCO کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا، تاہم ICESCO خود اس ایوارڈ کا منتظم یا میزبان نہیں تھا۔"

ICESCO نے تمام میڈیا اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تنظیم سے منسوب خبروں کی رپورٹنگ سے پہلے درست اور مستند ذرائع سے تصدیق کریں۔

https://twitter.com/x/status/1937839937019121785
احسن اقبال کے بیان اور ICESCO کی تردید کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ محض غلط فہمی تھی یا کسی سیاسی فائدے کے لیے دعویٰ کیا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورمز پر اعزازات کے حوالے سے شفافیت برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ قومی وقار متاثر نہ ہو۔
 

Back
Top