
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو پنجاب میں تبادلوں کے معاملے پر تصدیق کے بغیر سپریم کورٹ پر طنز کر ڈالا، فواد چوہدری کا کرارا جواب آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹویٹر پر خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ شیئر کی جس کے مطابق پنجاب حکومت نے اہم تبادلے کردیئے، سی سی پی او لاہور اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1552187588974448640
رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو پنجاب حکومت نے عہدے سے ہٹا کر وفاق میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی ہیں جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عبدالجبار کو بھی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
احسن اقبال نے یہ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ" کیا سپریم کورٹ اب ان تبادلوں کا نوٹس لے گی؟
https://twitter.com/x/status/1552276456507596800
تاہم بغیر تصدیق کے ٹویٹ کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان افسران کووفاقی حکومت نے پنجاب سے وفاق میں ٹرانسفر کیا ہے، ٹویٹ کرنے سے پہلے چیک کرلیتے، آپ کو روز بے عزتی کروانے کی عادت ہوگئی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1552278213476630529
صحافی رضوان احمد غلزئی نے بھی احسن اقبال کی اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی تصحیح کی اور کہا کہ احسن اقبال سپریم کورٹ کے بجائے یہ سوال اپنے گورنر سے پوچھیں کیونکہ یہ تبادلے گورنر پنجاب کے احکامات سے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1552277556807831553
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9fawadvsahsaniqbal.jpg