Munawarkhan
Chief Minister (5k+ posts)
حفیظ صاحب آپ بھی بہت چالاک ہیں ۔۔ وجیہہ صاحب کے اعتراضات سیاسی تھے جو انکے پسندیدہ گروپ کی شکست کے نتیجہ میں تھے ۔۔۔ ظاہر ہے ترین صاحب کے گروپ کی پارٹی میں مقبولیت بھی زیادہ تھی اور تنظیم بھی بہتر ، پیسہ بھی زیادہ اور وجیہ صاحب کے گروپ کی طرح اس پر ایک مخصوص پرانی پارٹی کا ٹھپّہ بھی نہ تھا ( جو انکے گروپ کی شکست کی اہم وجہ تھی ) بہتر ہوتا وہ اپنی ناکامی مان لیتے اور بجائے اپنی ڈفلی بجانے کے پارٹی کے ساتھ چلتے ۔ انکی اپنی مرضی ۔۔ خیر آپنے خود ہی ایک قصہ گھڑ لیا اور پھر اپنے ذاتی مفروضوں پر سوالنامہ بھی تیار کر لیا ۔شاید سیاست بازی تو اچھی کر لی مگر برا کیا ۔۔۔
موجودہ مسلہ (ملک کے اصلی حکمران) بلیک میلر بزنس کارٹیلز کا ہے ۔ شوگر انڈسٹری ایک مثال ہے ۔ شوگر انڈسٹری کا خود سے قیمتوں کا تعین کرنا اور نفع نقصان کا حساب وضع کرنا وغیرہ۔ پرانے سیاسی گرگوں اور بیوروکریسی سے تعاون سے ،چار پانچ دہائیوں سے چل رہا ہے ۔۔ انہون نے اسے اسقدر الجھایا ہوا ہے کہ عام آدمی کو آج بھی سمجھایں تو کچھ پلے نہ پڑے ۔۔ شوگر ہو یا ٹیکسٹائل یا ڈرگز ہر طرف یہی حال ہے۔ کراچی کے انڈسٹریلسٹ کا حال تو سب سے برا ہے مگر ستر سال سے چلا ّ آ رہا ہے ، بیوروکریسی، عدالت اور تاجروں کے نمائندہ پارٹیوں کے گٹھ جوڑ نے اس نطام کو قانونی رنگ دیا ہوا ہے ۔ اب پہلی دفعہ کسی نے سوال اٹھایا ہے کہ کارٹیلز کیا کر رہے ہیں ۔آپ ادھر ادھر کے سوالات کی بجائے اپنے قائدین کو پکڑیں کہ انہی کا کیا دھرا ہے ۔یہ انہی کی پالیسی ہے ۔۔ زرداری جیسے تو اربوں سبسیڈی میں کھا گئے ۔ ابھی سن دس کے سیلاب میں فرٹلاائزر سبسیڈی میں کس نے جیبیں بھریں ۔۔
اسوقت مسلہ ترین صاحب کا نہیں بلکہ بیوروکرسی اور ریگولیٹرز سے کاروباری طبقے کا اثر کم کرنے کا ہے ۔۔ چونکہ آپ لوگ سیاسی۔ نظریاتی اور عملی طور پر اسی پرانی لوٹ مار کے حامی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے اس لئے اصلی مسلے کو کم کرنے کو ترین صاحب کو نشانہ بنا رہے ہیں کہ باقی کاروباری کارٹلز کا احتساب نہ ہو ، حکومت کمزور ہو ، کارٹلز نےکن کے بل بوتے حکومت کو دھمکی دی ہے؟ ۔۔ آپ تین ارب کی سبسیڈی پر وویلہ کر رہے ہیں مگر خود بائیس ارب کی سبسیڈی دینے پر ماتم کیوں نہیں کرتے ۔
بیوروکرسی کی تصحیح اور ایک آزاد ریگولیٹر (نیا یا موجودہ ) پر کام ہو گا کہ ان کارٹیلز کا زور توڑا جا سکے مگر اس کام سے نتائج حاصل کرنا آسان نہیں کہ دو چار ماہ میں ہو جائے ۔۔
جرم تو فرانزک رپورٹ کے بعد پچیس اپریل کو معلوم ہو گا ۔۔پچھے پانچ برس میں کس نے کتنی امپورٹ کی؟ اور کیا سنسیڈی قانونی طریقے لی؟، کیا ذخیرہ اندوزی کی؟، کیا ماناپلی میں حصہ لیا؟ ، کیا منی لانڈرنگ کی؟ ۔ اگر ترین صاحب اس طور ملوث ہوئے تو انکا تو حساب ہو گا ہی، مگر چھٹ کوئی پائے نہیں گا ۔ انشااللہ۔۔ آپ اسپر غور کریں کہ اپنے قایدیں کو کیسے بچانا ہے یا پھر فوج وغیرہ کی پرانی داستان سنانی ہے اور جلوس بازی کرنی ہے ۔
بھولیں نہیں ترین صاحب نے حالیہ یوتیلیٹی سٹور کو بیس پچیس کروڑ کی رعایت دی ہے (سبسیڈی پچاس کروڑ تھی) اور وہ سب سے بڑے ٹیکس ادا کرنے والے بھی ہیں ۔ حکومت نے کہا تو وہ رقم واپس جمع کروا دیں گے ۔۔۔ مگر جنہوں نے قانون توڑا ، منی لانڈرنگ کی یا جعلی کاغزات جمع کرو ائے وہ ،تریں صاحب کو نشانہ بنا کر بھی نہیں بچائے جا سکیں گے [/B] ۔
mhafeez ka sirf aik objective hai, Imran Khan it PTI ko badnaam kiya jayee, main jab we is forum per aaya hoon isay sirf yehi kertay dekha hai.
you’ll never see him talk about issues in ask dj or Zardari or corruption; only single objective: Damage reputation of PTI