
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آڈیو لیک کےمعاملے پر غدار قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1575103793728888832
سابق وزیراعظم عمران خان کو غدار قرار دیتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ 22 کڑوڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، نا ہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا۔اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
رہنما ن لیگ نے سابق چیف جسٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار جیسوں نے اسے صادق و آمین قرار دیا؟ کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا؟ وہ خود کہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1575105942563463168
اپنی دوسری ٹویٹ میں مریم نواز نے عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1575107049830354945
واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی، جس میں اعظم سواتی امریکی سائفر کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
اس آڈیو میں اعظم سواتی کی گفتگو کے بعد عمران خان کا کہتے ہیں کہ "اچھا ہم نے اب (سائفر کے معاملے) پر بس کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، بس کھیلنا ہے کہ یہ گیم پہلے سے تھی"۔