
وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو کیسے لیک ہوئی ہر کوئی یہ ہی سوال کررہا ہے، جس پر رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ٹوئٹر پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے، لیکن پہلے ڈان لیکس جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ورنہ یہ ایک اور فسانہ ہو گا۔
شیریں مزاری نے مزید لکھا کہ رانا ثنا نے بظاہر کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کس ایجنسی یا شخص نے بگنگ شروع کی؟ اس حساس اور کلیدی سوال کی تحقیقات کون کرے گا؟ وزیراعظم آفس اور ہاؤس کو کس نے بگ کیا؟ باقی تمام سوالات اس بنیادی سوال سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1574617113662263314
دوسری جانب وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کیا جائے گا، وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا،اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔
Last edited by a moderator: