
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رائیونڈ میں مریم نواز شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
دوران ملاقات محسن نقوی نے مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
https://twitter.com/x/status/1761369512358658301
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ایک نئی تاریخ لکھیں گی۔
نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے ن لیگ کی جانب سے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
ملاقات میں نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلی پنجاب خدمات کا بھی سراہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4مارےماکجسکجسجدجد.png