
سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق آصف علی زرداری نے تجویز دی ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنایا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیرِاعلیٰ نہیں ہوں گے۔
چودھری شجاعت نے آصف علی زرداری کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے بات کرنے یقین دہانی کرائی ہے۔
یاد رہے کہ 5 دسمبر کو ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئی سیاسی حکمت عملی پر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔
آصف علی زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر اتحادیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں سابق صدر نے اسلام آباد میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asif-zardrai-sjh-pprr.jpg