such bolo
Chief Minister (5k+ posts)
بسم الله الرحمٰن الرحیم
جس طرح نائن الیون کے بعد دنیا بدل گئی اور سوچ سے لے کر ملکوں کے نظام میں بہت سی تبدیلیاں واقع ہوگئیں
ایسے ہی لگتا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد پاکستان پہلے جیسا پاکستان نہیں رہیگا
روزانہ رونما ہونے والے نئے نئے واقعات کے نتیجے میں لوگ اپنی راۓ بھی بدل رہے ہیں
مگر میں سوچ رہا ہوں کہ جب یہ مارچ اپنے اختتام کو پنہچے گا تو اسکے بعد لوگ کیا سوچ رہے ہونگے
میڈیا پاکستانی سیاست اور ریاست کے معاملات پر کس طرح بات کر رہا ہوگا؟؟
کسی بھی واقعہ کے نتیجے میں وقتی طور پر لوگوں کے ذہن پر منفی یا مثبت اثرات واقع ہوتے ہیں
انسانی یاد داشت کمزور ہوتی ہے.. انسان اکثر و بیشتر واقعات کو بھول جاتا ہے
مگر بعض واقعات انسان کی سوچ میں بنیادی تبدیلیاں واقع کردیتے ہیں
اس مارچ کے نتیجے میں انصاف انصاف اور حقوق کی جو دھائی بار بار دی جا رہی ہے تو اسکے نتیجے میں پاکستانیوں کی سوچ میں بنیادی تبدیلی واقع ہوجاےگی
یہ میرا یقین ہے
کیا لوگوں کا اپنے حقوق سے متعلق اتنا حساس ہونا کسی شورش اور فساد کو بھی جنم دے سکتا ہے
یہ تبدیلی پاکستان کو کتنا فائدہ دیتی ہے یہ ایک الگ بحث ہے
اسلام اس حساسیت کو پسند نہیں کرتا اور صبر کی تلقین کرتا ہے
مگر جمہوری روایات میں اس حساسیت کو جمہوریت کی روح قرار دیا جاتا ہے
حکومت وقت کو مستقبل میں جوابدہی (جمہوری روایات کے مطابق) کے ایک کٹھن دور سے گزرنا پڑیگا
انصاف کی فراہمی میں کوتاہی اب حکومت کو بہت منہگی پڑیگی....اس مارچ کی گونج اب ہر نا انصافی پر سنائی دیگی
اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نا کیا تو لوگ تیزی سے اپنی راۓ بدلینگے
اور جو عوام فلحال اس مارچ کے اختتام کی خواہش کر رہی ہے یہی عوام مارچ کو حوالہ بناے گی
میں فلحال اپنی اس بات کو واپس لیتا ہوں جو میں پہلے کرچکا کے پی ٹی ای اس مارچ کی ناکامی کے نتیجے میں بہت پیچھے چلی جائیگی
میں سمجھتا ہوں کہ ناکامی کی نوعیت میں مطالبات سے بھاگنا نا ہوا تو ناکامی کے باوجود پی ٹی ای اپنی بلندیوں اور عروج پر پنہچ سکتی ہے
اور اس بلندی کی وجہ حکومت کی ناقص کارکردگی ہوگی جس سے حکومت کو مفر نہیں
تھوڑی سی منہگائی، کوئی سانحہ جو حکومتی غلطی سے رونما ہو، کوئی حکومتی شخصیت کا سکینڈل
کرپشن کا کوئی کیس پر لوگوں کی حساسیت بڑھ جائیگی
لوگوں کی حساسیت کا بڑھنا ہی دراصل حکومت کے لئے ایک بہت بڑا اور برا چیلنج بن جائیگا
ہوسکتا ہے کہ میں اپنی سوچ کو صحیح طرح بیان نا کرسکا ہوں
مگر امید ہے کہ نفس مضمون واضح ہوچکا ہوگا
واللہ تعالی اعلم

Last edited by a moderator: