
کیا گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر عارف علوی کو عمران خان کے پاس پیغام دیکر بھیجا؟ صحافی کامران خان کاانکشاف
صحافی کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے ملک کی چوٹی کی بزنس لیڈرشپ کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا انہوں نے صدرعلوی کے زریعے عمران خان کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا پیغام بھیجا تھا مگر خان صاحب نہ مانے
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے مطابق عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لئے تیار نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1632994347103707138
گزشتہ روز ایک صحافی فیاض راجہ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ جن کا کہنا تھا کہ پنجاب الیکشن کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے صدر عارف علوی اسٹیبلشمنٹ کا عمران خان کیلئے آخری پیغام زمان پارک پہنچ گئے
https://twitter.com/x/status/1632670093724229632
پانچ جڑی ہوئی خبریں ، صدر مملکت عارف علوی کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات ، پنجاب الیکشن کا شیڈول اگلے 24 گھنٹوں کے اندر فائنل ، عمران خان کی ضمانت منسوخ ، کپتان نے کوئی بھی مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا اور فواد چوہدری کا بیان اگر آپ عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں
https://twitter.com/x/status/1632672472926502914
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamranah.jpg