
معروف صحافی انصار عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عموماً بلدیاتی انتخابات حکمران جماعتیں جیت جاتی ہیں مگر کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن اور اب بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی ہار گئی۔ اس حکومت کو گڈ گورننس دکھانی تھی مگر بہت بیڈ گورننس نے یہ دن دکھائے ہیں۔
انصار عباسی نے کہا کہ منگائی اور معیشت کے جو حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو امید تھی کہ کوئی بہتری آئے گی، مگر حکومت چور ڈاکو کا نعرہ مارتے ہوئے آئی لیکن آج دیکھیں تو وہ چور ڈاکوؤں کا دور ہمیں اب سے بہتر نظر آتا ہے۔
عمران خان کی جانب سے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کہے جانے پر انصار عباسی نے کہا کہ یہ 3 ساڑھے 3 سال کی بیڈ گورننس سب سے بڑا فیکٹر ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں مہنگائی سمیت دیگر کئی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ٹیم کی سلیکشن بہت کمزور اور برے طریقےسے کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو اسلام آباد سے بیٹھ کر نہیں چلایا جا سکتا انہوں نے اپنی حکومت میں ایسے وزرائے اعلیٰ صوبوں کیلئے چنے جن کو کارکردگی کی بنیاد پر سب سے کم کارکردگی دکھانے والے کو ترجیح کے طور پر رکھا ہے۔ جن صوبوں کے وزرائے اعلیٰ عمران خان نے لگائے ان کی اہلیت سب سے کم ہے۔
انصار عباسی نے آنے والے وقت سے متعلق کہا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پی ٹی آئی کیلئے مزید بدتر ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansar-abbasi.jpg