
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل کرنے کیلئے حکومت نے آن لائن پیسے کمانے والوں پر ٹیکس بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
نجی چینل اے آر وائی نیوز کا دعویٰ ہے کہ حکومت یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت گیمز ودیگر آن لائن ذرائع سے کمائی کرنے والوں کی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔؎
https://twitter.com/x/status/1534093000346836992
اس حوالے سے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جلد ہی آن لائن پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں قائم کیے جائیں گے اور ان سے آمدنی پاکستانی روپے میں حاصل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1534045263362400262
یہی نہیں بجٹ میں سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن والوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے اپنے پروگرام کیلئے سخت شرائط عائد کی ہیں اور حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ الاؤنسز سمیت انکم ٹیکس کریڈٹ کو بھی کم کرے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6taxononlineearning.jpg