
لاہور: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے صرف ایک دن بعد ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد صرف ایک دن بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ نئے ریٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں 210 روپے 95 پیسے کا ہو گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547902036695343109
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد دو دنوں میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم ہفتے کے تیسرے اور آخری کاروباری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہی۔ 100 انڈیکس 42 ہزار 74 پوائنٹس پر 274 پوائنٹس کی کمی کے بعد بند ہوا۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج روپے کی قدر میں 0.55 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ڈالر 210 روپے اور 95 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستان کو جلد ساتویں اورآٹھویں جائزے کے ایک ارب 17 کروڑ ڈالرز آئی ایم ایف سے موصول ہو جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1547431451292905472
وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایف ایم سے معاہدے کے سلسلے میں مدد اورتعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکریٹریز اور فنانس ڈویژن کا شکریہ کیا تھا۔ جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ معاملات طے پا گئے ہیں تاہم ا معاہدے کی حتمی منظوری ٓئی ایم ایف بورڈ دے گا اور پاکستان کو طلب ورسد پرمبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنے، مانیٹری پالیسی اورسرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔