آئی ایم ایف شرائط کی مخالفت کرتے ہیں،ترین کی آڈیو میں کچھ غیرقانونی نہیں

2shireenmazarsupprttrin.jpg

رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کے آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں ہے۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیری مزاری نے لکھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرض لے رہی ہے۔ ہم نے کھل کر ان شرائط کی مخالفت کی ہے۔

آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں تاہم عدالتی حکم کے بغیر آڈیو ٹیپ کرنا غیر قانونی اور جرم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1564169775768641536
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آئی ہے۔ جس میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ آپ نے اب کہنا ہے کہ اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑے گا، آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔

شوکت ترین کے کہنے پر محسن لغاری نے جی بالکل کہہ کر جواب دیا۔ شوکت ترین نے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ پڑے، یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں، یہ بالکل اسپاٹ فری جارہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے۔

علاوہ ازیں شوکت ترین نے ٹیلی فونک گفتگو میں تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ نے خط بنا لیا؟ اس پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ابھی بناتا ہوں، میرے پاس پرانا خط ہے، راستے میں ہوں ابھی بناکر آپ کو بھیجتا ہوں۔

شوکت ترین نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا ہے، پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے، میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے۔

شوکت ترین کی بات سن کر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ویسے یہ ایک بلیک میلنگ کا حربہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے، نہیں پتا لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان کو کہ یہ ہمارے سے آرام کوشننگ کرکے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پیسے لے لیں گے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Bilkul theek kia, yehi PDM IMF deal ko haram or ghalt kahti thi to ab theek kaisey ho gia sub, jaisey PDM especially PMLN ne kia waisa hi jawab aaey ga ab