
عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مذاکرات سے قبل پہلے طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کیا جائے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلے سےطے شدہ اہداف پر عمل درآمد نا ہونے کی وجہ سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے اقتصادی جائزے کیلئے ہونےوالے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1591459987729285120
آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مذاکرات سے قبل پہلے سےطےشدہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے عملدرآمد کیا جائے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات 15 نومبر سے شروع نہیں ہوں گے، مذاکرات کی نئی تاریخ کا حتمی تعین بھی نہیں ہوسکا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل پہلے سے طےشدہ اہداف پر مکمل طور پر عملدرآمد چاہتا ہے، ساتھ ہی آئی ایم ایف ایف بی آر کے محصولات کے ہدف میں اضافےپر بھی زور دے رہا ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق بدترین سیلاب کے باعث صوبوں میں سرپلس بجٹ اور پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16imfpakistantakeer.jpg