
سازش کے ذریعے مسلط شدہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، ہمارے دور میں معیشت مستحکم ہو رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے دور اقتدار اور موجودہ اتحادی حکومت کے معاشی اشاریوں کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: سازش کے ذریعے مسلط شدہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، ہمارے دور میں معیشت مستحکم ہو رہی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1570717839891529738
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک کی رپورٹس ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان پر مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت مستحکم معیشت کو وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کو تباہ ہونے سے بچانے میں مکمل ناکام رہی ہے جس کی عکاسی اقتصادی سروے میں ہوئی جس نے گزشتہ 70 سالوں کے دوران ہمارے دوراقتدار کی اقتصادی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1570702063377747972
انہوں نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ہمار ےدور اقتدار میں شرح نمو (6%)، صنعت، زراعت، برآمدات، تعمیرات، ترسیلات، زر، ٹیکس وصولی اور روزگاری کی فراہم میں پچھلے 70 برسوں کی بلندترین سطح پر تھا۔ اب پاکستان کو ایسی مہنگائی کا سامنا ہے جس نے ہر طبقے کے افراد کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، خوراک کے عدم تحفظ اور روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1570702065651060736
چیئرمین عمران خان کا اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ: پاکستان پر سازش سے مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کو کچھ اندازہ نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ قومی مجرموں کے جتھے کا صرف ایک ہی کارنامہ ہے وہ یہ کہ انہوں نے پاکستان سے لوٹے گئے اربوں روپے کے بدلے میں ایک اور این آر او حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ: یہ سوال آج پوری قوم کی زبان پر ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف ہونے والی مکروہ سازش کے پیچھے کون ہے؟
https://twitter.com/x/status/1570702070071824390
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9khanimfreportshare.jpg