
آئی آر آئی ایس کا تازہ ترین سروے۔ عمران خان کی مقبولیت 56 فیصد۔ نواز شریف کی 19 فیصد۔ بلاول زرداری کی 1 فیصد۔
تفصیلات کے مطابق معروف ریسرچ ادارے آئی آر آئی ایس نے دسمبر 2022 میں کیے گئے سروے کے نتائج جاری کر دئیے ہیں ۔
سروے میں سوال کیا گیا کہ کونسا لیڈرملک کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے جس میں عمران خان 56 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ سروے میں نوازشریف 11 فیصد مقبولیت کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

سروے نتائج کےمطابق بلاول کی مقبولیت ایک فیصد، شہبازشریف کی مقبولیت زیرو، آصف زرداری کی 2 فیصد رہی جبکہ 11 فیصد عوام نے سب کو مسترد کیا۔
خیال رہے کہ نومبر 2022 میں عمران خان کی مقبولیت 59 فیصد تھی جس میں 3 فیصد کمی ہوئی جبکہ نوازشریف کی مقبولیت 9 فیصد تھی جس میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irish1111h.jpg
Last edited by a moderator: