
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے فوری طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بل کے حوالے سے ردعمل دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں(ای و ایم ) کو آئندہ انتخابات میں استعمال کرنے سے قبل 3 سے 4 پائلٹ پروجیکٹس کرنا ہوں گے، انتخابات میں ای وی ایم مشینوں کیلئے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم مشینوں کےاستعمال کیلئے ابھی 14 مراحل سے گزرنا ہوگا، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ضرورت ہوگی ابھی اس پر کام ہونا باقی ہے۔
اس موقع پر اجلاس میں شریک رکن کمیٹی عالیہ کامران نے نکتہ اٹھایا کہ جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے وہاں یہ مشینیں کیسے کام کریں گی، بلوچستان کے دوردرا ز کےعلاقوں میں ویسے ہی ووٹ کم کاسٹ ہوتے ہیں وہاں کے لوگ ای وی ایم پر کیسے ووٹ کاسٹ کریں گے، کن کن علاقوں میں ای وی ایم مشینیں لگائی جائیں گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عالیہ کامرا ن کے ان سوالوں کے جواب میں کہا کہ فی الحال ہم ان سوالوں کے جوابات دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے، یہ مشینیں آئندہ انتخابات میں استعمال ہوبھی سکیں گی یا نہیں ابھی اس بارے میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/evm-khan-ect.jpg
Last edited by a moderator: