؟؟؟ freedom of speech ???

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
FreedomOfSpeech.jpg





کیا اس فورم پر اظہار رائے کی آزادی نہی ؟
کیا یہاں تنقید کرنا، اختلاف رائے رکھنا قابل جرم ہے ؟

مجھے یہاں ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہی اور یہ بھی کہنے کی ضرورت نہی کہ جانے نا جانے مالی نا جانے باغ تو سارا جانے ہے ۔

اگر آپ چاہتے ہو۔ آپ کے پاکستان مین قانون کی حکمرانی ہو، اظہار رائے کی آزادی ہو۔ مساوی حقوق ہوں تو پھرتم وہ سب پہلے خود پر عمل سے ثابت کیوں کرنے کی کوشش تک نہی کرتے ۔ جس کی خواہش کرتے ہو۔ اس کی اپنے عمل سے نفی کرتے ہو۔ تو پھر چاہو ایسی ہزاروں خواہشیں ۔ ایک بھی تم حاصل نہی کرو پاو گے ۔ جب تک عوام میں منافقت ہے ۔ جھوٹ ہے ۔ دوغلہ پن ہے ۔ حسد ہے ۔ بے بنیاد نفرت ہے ۔ وہاں وہ ملک بنجر کھیت کی طرح ہوگا۔ جو لگاو گے مُرجھا جائے گا۔

کل مجھے اس بنیاد پر بین کر دیا گیا کہ میں نے بمشول خود قوم کو منافق کہا۔
سچائی اور جھوٹا وقار خود کو دھوکہ دینا ہے ۔ بہادری یہ ہے کہ سچ کو قبول کیا جائے ۔ اپنی خامیوں کو درست کرنے کی طرف کوشش کرنی چاہئے ناکہ اپنی جھوٹی شان پر پردہ ڈالنے کے لئے ۔

خیر یہ تو ایک معمولی وجہ تھی جسے بنیاد بنا کر بین کردیا گیا۔ اصل وجہ وہ ہے جو یہاں ایک اکثریت کو ہضم نہی ہوتی ۔ جن کے مقابلے میں اقلیت شاید 2 فیصد بھی نا ہو۔ لیکن وہ دو فیصد کا اختلاف رائے شاید ناقابل برداشت ہے ۔ یہاں گنتی کے چند لوگ ہیں جو تحریک انصاف کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
پہلے کوشش کی جاتی ہے کہ ان کو اتنی گالیاں دی جائیں کہ وہ بھاگ جائیں۔ کوئی ایسی گالی شاید نہی بچتی جسے ہتھیار کے طور پر یہاں استعمال نا کیا گیا ہو۔ ماں باپ ، بہن اور گھر تک پہنچ جانا تو یہاں معمولی بات ہے ۔ خیر اس بات کی گواہی میڈیا بھی دیتا ہے ۔ سارا انٹرنیٹ اور اخلاف رائے رکھنے والے صحافی بھی ان سے محفوظ نہی ہیں۔

شخصیت پرستی کی انتہا ہے ۔ عمران کو لگتا ہے دنیاوی خدا بنا لیا گیا ہے ۔ اس کے خلاف ایک لفظ چاہے وہ کھلی سچائی پر مبنی ہو وہ ان کے لئے جھوٹ ہوگا۔ وہ توہین عمران ہو گا۔

یہ بات یاد رکھی جائے ۔تنقید ہمیشہ وہاں زیادہ ہوگی جہاں امید کے سپنے دکھائے جائیں گے۔ جہاں تبدیلی کی بات وہ کریں گے جو خود اس کے اہل نہی ہوں گے ۔ جو دوسروں کو شیطان کہیں گے لیکن وہ خود عمل شیطان عظیم ہوں گے۔

آج میرے یہ الفاظ یاد رکھنا ۔ تحریک انصاف خواب و خیال میں بھی کبھی ملک کی بھاگ دوڑ سمبھال نہی سکتی ۔ یہ اس کی کبھی اہل ثابت نہی ہوسکتی جب تک اس کے رویہ میں یہ لچھر پن رہے گا۔
اس کی ایک مثال ایم کیوایم ہے ۔ جو اتنے سالوں کے باوجود اپنی شدت پسند سوچ کی وجہ سے ایک جگہ تک محدود رہی اور رہے گی یا پھر ایک دن ٹکڑوں میں بٹ کر ختم ہو جائے گی۔

تحریک انصاف کا بھی یہی حال ہوگا۔ یہ پارٹی ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے ۔ جب تک عمران ہے تب تک اس پارٹی کی عمر ہے ۔کیوں کہ یہ ان مایوس لوگوں کی پارٹی ہے جنہیں عمران کے علاوہ اور کوئی امید نہی۔ اور یہاں عمران کا رویہ بھی ایک بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے ۔ جو کہہ کر مکر جاتا ہے ۔ یوٹرن پر یوٹرن لیتا ہے ۔ بدزبانی کی مثال اس کی الیکشن کی تقریریں ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس کے چاہنے والے بھی اس کے نقش قدم پر ہیں۔

۔ 90 دن میں تبدیلی لانے کا دعواہ کرنے والے ایک سال میں پاکستان کے سب سے چھوٹے صوبے میں انقلاب نا لاسکے ۔ ان کا 11 مئی کو رونے دھونے کا حق بنتا ہے ۔ یہ بہانا بھی چلے گا۔
اب یہ مصوف فرماتے ہیں کہ جمہوریت تو آئی ہی نہی ۔ یعنی جمہوریت تب آتی اگر یہ جیت جاتے ۔ جمہوریت تو تب آتی جو اپنے بچوں سے پرائمنسٹر ہاوس میں ملنے کا وعدہ پورا ہوجاتا۔
ان سے کوئی پوچھے خیبرپختون میں آپ جیت گئے ہو۔ کیا وہاں جمہوریت آگئی ہے ؟

میرا مشورہ ہے آپ لوگوں کو ۔ اپنا رویہ درست کرو۔ اپنے کردار سے ثابت کرو کہ آپ اچھے لوگ ہو۔ اچھے اخلاق کے مالک ہو۔ کچھ اچھا کرنا چاہتے ہو تو یقین جانو ہر فرد تمہاری بات سنے گا۔ تم سے متاثر ہو کر اپنی سوچ بدلے گا۔ لیکن جیسا رویہ تم لوگوں نے اختیار کیا ہے ۔ وہ قابل نفرت انگیز ہے ۔ اس سے گھن آتی ہے ۔ یہ پاگل پن ہے ۔

لہذا پہلے تبدیلی پاکستان کو نہی آپ لوگوں کو ضرورت ہے ۔
ایک اچھا فرد ہی معاشرے کے لئے سود مند ثابت ہوتا ہے ۔ ایک لوفر، بدمعاش بدزبان ، معاشرہ ملک کیا اپنے گھر کے لئے بھی سر درد ہے ۔

آخر میں یہی پیغام ہے ۔ اظہار آزادی کو دبایا نہی جاسکتا ۔ اسے جتنا دباو گے یہ اتنا اٹھے گی۔ اور تمہارے منہ پر تمانچہ بن کربرسے گی۔ میری جو رائے ہے وہ میرا حق ہے ۔
جو میرا منہ بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے مشورہ ہے کہ اپنے کانوں میں سیسہ ڈال لے ۔ اپنی آنکھیں پھوڑ ڈالے ۔ تو اسے نا سچ دیکھا نا سننا پڑے گا۔ یہ سکون اس کی جہالت کے لئے سود مند رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حدیث: سب سے بڑا جہاد جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے ۔



 

سائنسدان

Senator (1k+ posts)
کب بین کیا ہمیں تو پتہ ہی نہیں۔ کل سے تم پاگلوں کی طرح دھڑا دھڑ پوسٹیں کررہے ہو۔
ویسے تمہاری جو بواسیری زبان ہے، اسے دیکھ کر تم اس قابل ہو کہ تمہیں بین کردیا جائے۔
 

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
@Perfect Stranger : Welcome back

I may not agree with what you say, but I will defend to the death, your right to say it.
 
Last edited:

sadani

Minister (2k+ posts)
Actually most of the members think ( sometime rightly so ) that whoever supports PPP, PML-N or MQM here on this forum, are PAID agents of such parties.

and why is this so? very simple! If you have 1% intellect than you can never support the same hyenas who have looted plundered our country for last 25-30 years.
PTI Members(including me) simply cannot think that any "sincere" person can ever support PPP, PML-N or MQM, For us .... we think that you all are the reason why pakistan is in this bad situation....

Your leaders like Nawaz n Shahbaz n Zardari n Altaf hussain do rape with this country and nation while members like you defend their acts so indirectly you are also part of this situation in Pakistan......

Hate with you is not because of your own personality but because of the Leader you follow.
And with your writings, your views you not only support these vultures ( NS, SS, AAZ, AH ) but also criticize the last hope of Pakistani Nation i.e; Imran Khan.
You are trying to snatch the dream of prosperous Pakistan from its youth by supporting these mafia parties....

Its sheer furstration of Pakistani Youth towards traditional politicians which you face here on siasat.pk , of course nobody wants to hit you personally, in fact no body know your name, your city , your profession anything..... They know one thing that this guy supports PML-N who rigged the elections in Pakistan thus pushed pakistan into darkness for next 5 years... They think you as Enemy of Pakistan, as enemy of bright future of their children and their family...... Try to understand this as well.
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
یار اس کی عقل دیکھو خدیث مبارکہ کا علم بھی ہے
پھر بھی جابر کی حمیاعت کر رہا ہے


رہی بات اختلاف کی تو بدتمیز بھائی
اختلاف کی بھی ایک مہذب زبان ہوتی ہے تم کسی کا منہ گندہ دیکھ کر فٹا فٹ گٹر میں ثواب سمجھ کر اتر جاتے ہو . اس فورم پر خود تم نے اور تمہارے رفقا نے اپنی بیخودگی سے کیا "ات" مچا رکھی ہے کبھی اس باشن سے پہلے غور کرتے تو ایسی نوبت ہی نا آتی ی
 

uetian

Senator (1k+ posts)
Sadqay theewaan.
Pehlay apna sach suna dytay ho ... Phir jab dosray apna apna sach sunatay haen to Azaadi-e-Azhar-e-Raaey kay wastay dyna shuru ho jatay ho ... Kia ye khhula tazaad naheen???
 
Last edited:

kwan225

Minister (2k+ posts)
App akk mentally sick insaan hain , app ko jald say jald dobara ban ho jana chaheaay..

Funny is... jab akk cinema ticket baychnay wala mulk chala sakta hay , teen dabbay baychnay wala lohaar mulk chala sakta hay. Oxford say perha likha insaan mulk nahi chala sakta... afsoos hay app ki sooch per...
 

handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)
yar ap to ase kah raye ho jase ap koi dhoodh k dhule ho, me manta hun pti k log kuch mamlat me had se zyada tajawuz kar jate han, lakin woh uc surat me jab tum jase patwari Imran khan ki zatiyaat per hamla karo, imran ki bohat c policies se iktelaf kiya ja sakta ha, or woh me bhi karta hun, lakin ager kisi ki zatiyat ko mozue guftagu banaoge to jawab ase hi mile ga
 
Last edited:

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
Actually most of the members think ( sometime rightly so ) that whoever supports PPP, PML-N or MQM here on this forum, are PAID agents of such parties.

and why is this so? very simple! If you have 1% intellect than you can never support the same hyenas who have looted plundered our country for last 25-30 years.
PTI Members(including me) simply cannot think that any "sincere" person can ever support PPP, PML-N or MQM, For us .... we think that you all are the reason why pakistan is in this bad situation....

Your leaders like Nawaz n Shahbaz n Zardari n Altaf hussain do rape with this country and nation while members like you defend their acts so indirectly you are also part of this situation in Pakistan......

Hate with you is not because of your own personality but because of the Leader you follow.
And with your writings, your views you not only support these vultures ( NS, SS, AAZ, AH ) but also criticize the last hope of Pakistani Nation i.e; Imran Khan.
You are trying to snatch the dream of prosperous Pakistan from its youth by supporting these mafia parties....

Its sheer furstration of Pakistani Youth towards traditional politicians which you face here on siasat.pk , of course nobody wants to hit you personally, in fact no body know your name, your city , your profession anything..... They know one thing that this guy supports PML-N who rigged the elections in Pakistan thus pushed pakistan into darkness for next 5 years... They think you as Enemy of Pakistan, as enemy of bright future of their children and their family...... Try to understand this as well.

اگر آپ کی یہ منتق ہے تو پھر ایک اخلاقی جرت کرو۔ اس ملک پر فوج نے سب سے زیادہ حکومت کی ہے ۔ آپ فوج سے نفرت کرو۔ اور جو فوج کو سپورٹ کرتا ہے اس سے بھی ۔ کیوں کہ جو نقصان اس فوجستان نے اس ملک کو پہنچایا ہے وہ کسی سیاستدان کے بس کی بات نہی تھی۔ اور لوٹ مار کی داستانیں ناقابل بیان ہیں۔

رہی بات پیپلزپارٹی یا نون لیگ کی تو۔ پہلی دفعہ پچھلے 67 سال میں پہلی دفعہ پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ ٹرم پوری کی۔ اور دو ڈھائی سال سے زیادہ نواز شریف حکومت کو چلنے نہی دیا گیا۔ تو کیسے کہا جاسکتا ہے کہ حکومت ان کی ناکام ہوئی یا آمریت کے شب خون کی نظر ہوئی ۔

جہاں تک عمران کی بات ہے ۔ اس نے مشرف کو سپورٹ کیا۔ اس نے ہر کرپٹ سیاستدان کو اپنی پارٹی میں قبول کیا۔
جب آپ نواز یا زرداری یا آمریت کے دور کو پاکستان کی مشکلات کا ذمہ دار سمجھتے ہو تو یہ مت بھولو کہ جو ٹولہ آج عمران گرد جمع ہے یہ انہی پیدا کی گئی مشکلات کے حصہ دار رہے ہیں۔

 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
I request Siasat.PK Administrator not to ban @
پرفیکٹ سٹرینجر. Waisey ban kiya kiyun tha? Can someone please give us the reason why he got banned?​

ایک راز نام کی بدروح ہے ۔ جس کو حسد نفرت کے دورے پڑتے ہیں۔
اس بدروح کے پاس کچھ اختیارات ہیں ۔ جس کا کل اس نے ناجائیز استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن لگتا ہے دوسرے ایڈمن نے اسے ناکام بنا دیا۔

 

handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)
اگر آپ کی یہ منتق ہے تو پھر ایک اخلاقی جرت کرو۔ اس ملک پر فوج نے سب سے زیادہ حکومت کی ہے ۔ آپ فوج سے نفرت کرو۔ اور جو فوج کو سپورٹ کرتا ہے اس سے بھی ۔ کیوں کہ جو نقصان اس فوجستان نے اس ملک کو پہنچایا ہے وہ کسی سیاستدان کے بس کی بات نہی تھی۔ اور لوٹ مار کی داستانیں ناقابل بیان ہیں۔ رہی بات پیپلزپارٹی یا نون لیگ کی تو۔ پہلی دفعہ پچھلے 67 سال میں پہلی دفعہ پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ ٹرم پوری کی۔ اور دو ڈھائی سال سے زیادہ نواز شریف حکومت کو چلنے نہی دیا گیا۔ تو کیسے کہا جاسکتا ہے کہ حکومت ان کی ناکام ہوئی یا آمریت کے شب خون کی نظر ہوئی ۔ جہاں تک عمران کی بات ہے ۔ اس نے مشرف کو سپورٹ کیا۔ اس نے ہر کرپٹ سیاستدان کو اپنی پارٹی میں قبول کیا۔ جب آپ نواز یا زرداری یا آمریت کے دور کو پاکستان کی مشکلات کا ذمہ دار سمجھتے ہو تو یہ مت بھولو کہ جو ٹولہ آج عمران گرد جمع ہے یہ انہی پیدا کی گئی مشکلات کے حصہ دار رہے ہیں۔
ic mulk me fouj ne nai chand gernalon ne hakumat ki ha, or mujhe uc sab gernalon se nafrat ha jinhon ne apne half ka pass na rakhte huwe hakumat ki, ham uc fouj ko support karte han jis k jawan -40 me rahte huwe apne mulk ka diffa karte han
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
ایک راز نام کی بدروح ہے ۔ جس کو حسد نفرت کے دورے پڑتے ہیں۔
اس بدروح کے پاس کچھ اختیارات ہیں ۔ جس کا کل اس نے ناجائیز استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن لگتا ہے دوسرے ایڈمن نے اسے ناکام بنا دیا۔


Admin, please clear your position now. :)
 

mrk123

Chief Minister (5k+ posts)
I agree that people shouldn't abuse anyone because of differences of opinion no matter how abhorrent it may seem if it is withing the rules and code of conduct of the forum.

I don't agree with about 95% of the things you say and don't approve of your condescending, arrogant and acerbic tone 100% of the time but I still second your opinion here that you should have complete freedom to express yourself with the allowed limits of this forum.

It is a fact that PTI supporters here outnumber supporters of other parties by about 20:1. Though there are some members who support PMLn and criticize PTI but no one comes close to receiving the love that they reserve for you :-) Sometime sit down and think about it why is it so (not that I am justifying their behavior either and they should be banned for breaking the rules of the forum just as I or you should be banned for breaking them).

I too criticize IK and PTI from time to time but what I have seen is that people dislike the post and move on. Some may even provide their counter arguments but hardly anyone resorts to cursing me out. Even though I don't see a problem with criticizing public figures but if you stick to criticizing the policies and stances then you will be more effective in putting your message across.
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
ic mulk me fouj ne nai chand gernalon ne hakumat ki ha, or mujhe uc sab gernalon se nafrat ha jinhon ne apne half ka pass na rakhte huwe hakumat ki, ham uc fouj ko support karte han jis k jawan -40 me rahte huwe apne mulk ka diffa karte han

میرے بھائی ایک ادارہ جب اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو پھر وہاں چند جرنیل بری الزمہ نہی ہیں۔ لاکھوں کی فوج ان کے پیچھے ہے ۔ یس سر۔ یس سر۔

چند جرنیل جب ملک کا آئین توڑیں تو پھر اس ملک کے آئین کی حلف داری کا پاس ہے کہ باقی فوجی ان سے بغاوت کریں۔ اپنے لئے نہی اس ملک کے لئے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جتنی آزادی اظہار رائے پاکستان میں ہے دنیا میں کہیں بھی نہیں. نو دو گیارہ کو انسائیڈ جاب سمجھنے والوں کو سی آئی اے اور اس کے سربراہ کا اتنا میڈیا ٹرائل کرنے کی آزادی نہیں ہے جتنی آزادی پاکستانیوں اور پاکستانی میڈیا کو آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کرنے حاصل ہے
 

Back
Top