کیا پی آئی اے کے سارے پائلٹس نوکری چھوڑنا چاہتے ہیں؟ انکشاف

PIA-DG-CAA-of-pakk.jpg


سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ایئر لائنز کے تمام پائلٹس نوکری چھوڑنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہدایت اللہ کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائنز کے امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہوں نےانکشاف کیا کہ پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہوں پر تقریبا35 سے 40 فیصد نئے ٹیکسز عائد کردیئے گئے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ حکومت نے پائلٹس کے فلائنگ آورز پر بھی ٹیکس لگادیا ہے، آپ اکثر سنتےہوں گے کہ فلائٹس منسوخ ہوگئی ہیں ، وہ سب اسی وجہ سے ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی پائلٹ کے پاس جعلی لائسنس نہیں تھا، سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے فلور پر یہ دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد قومی ایئر لائنز کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
جو سونے کی اینٹیں اور پوڑی کے کیس جہازوں میں لے کر جاتے ہیں صرف وہ رہنا چاہتے ہیں اور کوئی نہیں۔


یہ جن کو سمجھ ہے ان کو پتہ ہے کہ میں کیا بیان کر رہا ہوں
اور جو کمپنی والے اس فورم پر ہیں ان کو بھی اچھی طرح پتہ ہے