سعودی عرب

  1. Rana Asim

    سعودی عرب میں ناخوشگوار واقعہ، نعرے بازی پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل آ گیا

    معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے سعودی عرب کے دورے پر گئے حکومتی وزرا کیساتھ بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا۔ مولانا ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا جس میں اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی...
  2. S

    وزیراعظم کے ساتھ مہمانوں کالشکر سعودی عرب جائے گا،فواد کادلچسپ تبصرہ

    وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز سمیت بڑا وفد بھی ہمراہ ہو گا، اس میں کون کون شامل ہے، تفصیلات سامنے آگئیں۔ فواد چودھری نے مریم اورنگزیب کی جانب سے زاتی خرچ پر دورہ کرنے کے دعویٰ پر ردعمل میں...
  3. Muhammad Awais Malik

    مریم نواز اور فضل الرحمان بھی وزیراعظم کےساتھ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے وفد میں دیگر حکومتی عہدیدارن سمیت مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کو بھی شامل کرلیا گیا ۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف بطور وزیراعظم اپنا پہلا غیر ملکی دورے کیلئے27 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں اعلی...
  4. Muhammad Awais Malik

    سعودی عرب میں 81 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

    دہشت گردوں اور انتہا پسند تنظیموں سے تعلق ثابت ہونے پر سعودی عرب میں 81 مجرموں کوپھانسی کی سزا دے دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مجرموں کو پھانسی کی سزا کے حوالے سے انکشاف سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند...
  5. Rana Asim

    سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں والا تیل کب ملے گا؟

    سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل پارکو اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کو رواں ماہ سے ملنا شروع ہوجائے گا۔ انہیں ہر ماہ مؤخر ادائیگی پر 5 کروڑ ڈالر کے مساوی مالیت کا تیل فراہم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اسلامی ترقیاتی بینک سے 1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ فیسلٹی حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے...
  6. Rana Asim

    واٹس ایپ پر دل والا ایموجی بھیجنے پر 46 لاکھ روپے کا جرمانہ اور سزا

    سعودی عرب میں اب واٹس ایپ پردل والا ایموجی بھیجنے والے صارف کو جرمانے کے ساتھ سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے بتایا کہ سعودی قوانین کے تحت اگر اس ایموجی کو بھیجنے والا شخص قصور وار پایا گیا تو اس صورت میں اسے ایک لاکھ...
  7. Rana Asim

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "مشن گرین مڈل ایسٹ" کا ایم او یو سائن

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان "مشن گرین مڈل ایسٹ" کا ایم او یو سائن ہو گیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب کی درخواست پر پاکستان فوری طور پر تکنیکی ماہرین کی مدد فراہم کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان "ایکسپرٹ ورکنگ گروپ" بھی قائم کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کا کہنا ہے کہ گرین جابز کی فراہمی کیلئے پاکستان...
  8. S

    سوشل میڈیا کا غلط استعمال،سعودی حکومت نے غیر ملکی شہری کو ملک سے نکال دیا

    سعودی عرب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال غیر ملکی شہری کے لئے وبال جان بن گیا، قابل اعتراض ٹویٹس کرنے پر غیر ملکی شہری کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے بیان جاری کیا ہے کہ کہ...
  9. Muhammad Awais Malik

    بلین ٹری منصوبے کی کامیابی،پاکستان سعودی عرب میں شجرکاری کیلئے مدد کرے گا

    وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے بعد سعودی عرب میں اسی طرز کے ایک منصوبے کیلئے پاکستان نے معاونت فراہم کرنے کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کیلئے پاکستان کی جانب سے تکنیکی معاونت کی فراہمی کا...
  10. Muhammad Awais Malik

    سعودی عرب میں مبینہ قحبہ خانہ چلانے والا پاکستانی گرفتار

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے مبینہ طور پر فحاشی کا اڈہ چلانے والا پاکستانی شہری گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس نے ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی شہری کو غیر ملکی خواتین سے زبردستی جسم فروشی کا دھندہ کروانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سعودی میڈیا...
  11. S

    مدینہ منورہ:سنگین جرم میں ملوث 5 پاکستانی گرفتار

    سعودی عرب میں پاکستانی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے،سعودی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے 5 پاکستانیوں کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مدینہ منورہ میں کارروائی کی اور غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرانے اور اسے بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں 5...
  12. Muhammad Awais Malik

    سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، شرط کیا ہے؟

    سعودی عرب کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے ایک اہم شرط پیش کردی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی نے عرب خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ اسرائیل 2002 کے امن معاہدے پر عمل درآمد کرے تو تعلقات...
  13. S

    سینما،میوزیک کنسرٹ:سعودی معاشرہ ان تبدیلیوں کو قبول کرے گا؟ شاہزیب کے سوال

    سعودیہ میں تفریح کے مواقع میسر۔۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مقاصد کیا؟ سعودی عرب میں فیشن شوز اور میوزک کنسرٹ، عالمی کھیلوں کے مقابلے، سینما تک کھل گئے، خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے، اس پر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان نے تبصرہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب میں...
  14. Muhammad Awais Malik

    ایک جانب کنسرٹ تو دوسری جانب تبلیغ پر پابندی،سعودی عرب تیزی سے بدلنے لگا

    سعودی عرب میں مذہبی ریاست کو ایک سیکولر اسٹیٹ بنائے جانے کا سفر تیزی سے جاری ہے، ریاض میں بالی ووڈ فنکاروں کے کانسرٹ کے انعقاد کے بعد سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آگیا ہے۔ تبلیغی جماعت مسلمانوں کا وہ گروہ ہے جو دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں...
  15. Rana Asim

    بالی ووڈ کے "بھائی" سلمان خان سعودی وال آف فیم کا حصہ بن گئے

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے، جہاں سعودی حکام کی جانب سے انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ جمعرات کو "دبنگ سیزن" کا آغاز کرنے سلمان خان دارالحکومت ریاض پہنچے تو سعودی حکام کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی حکام نے سلمان خان کے خصوصی اعزاز کے طور پر...
  16. Muhammad Awais Malik

    سلمان خان اور دیگر بالی ووڈ اسٹارز کاسعودی عرب میں کانسرٹ،ہزاروں افرادشریک

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک میوزک کانسرٹ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، کانسرٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھی جلوہ گر ہوئے۔ بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان ، شلپا سیٹھی سمیت متعدد بالی ووڈ کے اسٹارز نے گزشتہ رات اس میوزک کانسرٹ میں...
  17. S

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورکرز کی بھرتیوں ، مہارت سے متعلق معاہدہ

    پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان اہم معاہدوں کا سلسلہ جاری، پاکستانی ہنرمند افراد کے روزگار کے لئے سعودی حکومت کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان ورکرز کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عاصم...
  18. S

    سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ڈپازٹ معاہدے طے پاگیا جس کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ ڈپازٹ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوائے گا ،...
  19. Rana Asim

    سعودی عرب کا حجر اسود کو بوسہ دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کےلیے "حجر اسود" کو بوسہ دینے کے لیے کھولے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہے جس کے لیے مخصوص ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی کی جانب سے مسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی...
  20. S

    سعودی عرب کی تعمیرکردہ دوحسین مساجد کا پاکستان کو خوبصورت تحفہ

    سعودی عرب کا پاکستان کو تعمیرشدہ 2مساجد کا تحفہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو خوبصورت ترین تحفہ دے دیا گیا،سعودی عرب نے پاکستان کے عوام کو نو تعمیرشدہ دو خوب صورت مساجد تحفے میں دی ہیں، سعودی حکومت کی مالی اعانت سے یہ دونوں مساجد مانسہرہ اور مظفرآباد میں تعمیر کی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا...