وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تماشہ لگایا ہوا ہے، مختلف تاریخوں پر اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راناثنااللہ نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہد ے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، ہم اپنے کیسز...
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کردیا، ٹویٹ میں لکھا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے،آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عمران خان اگلی انتخاب مہم سندھ سے شروع کرے گا۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید...
کالاباغ ڈیم عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان دوتہائی اکثریت کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان شدید متاثر ہوا ہے، کالاباغ ڈیم...
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی جانب سے عدلیہ اور سپریم کورٹ کے ججز کو نشانہ بنانے پر کڑی تنقید کردی، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔
شیخ رشید نے لکھا کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا، فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ...
ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار زیر بحث ہے, سترہ جولائی کو پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں, ایسے میں
سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا ہے کہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم دھاندلی اور دھونس کو برداشت نہیں کرے گی۔
اویڈیو...
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ کو انٹرویو میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کردیا کہ میں ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں خوراک کا...
برطانوی میڈیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے الیکشن سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کردی,ویٹرنز کے دعوے کے حوالے سے اہم ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے تین مہینے یا کسی اور مدت میں الیکشن کروانے کا وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی اس طرح کی گفتگو کی گئی جیسا کہ...
تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ اگر یہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ عمران خان نے اس ملک کو تباہ کر دیا ہے تو پھر انہیں الیکشن کرا دینا چاہیے تاکہ لوگ آپ کو ووٹ دیں اور عوام کی طاقت آپ کے ساتھ ہو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ویو پوائنٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا حکومت مشکل فیصلے کر کے حالات پر قابو پاتے...
نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں سے مشورے کے بعد انتخابات میں جانے کا ٹاسک دے دیا۔ نوازشریف نے کہا کہ اتحادیوں کو بتائیں معیشت سنبھالنے کیلئے نیا مینڈیٹ ضروری ہے۔ کیونکہ عالمی اداروں سے گفتگو اور بڑے فیصلوں کیلئے لانگ ٹرم حکومت ضروری ہے۔
نوازشریف نے واضح کہا ہے کہ ہمیں انتخابات کیلئے...
پاکستان تحریک انصاف کی ایک ہی رٹ الیکشن کرائے جائیں، وزیردفاع خواجہ آصف بھی کہہ چکے نئے آرمی چیف سے قبل انتخابات ہوسکتے ہیں،اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے سوالات کیے۔
عام انتخابات کب ہونے ہیں اور موجودہ حکومت کی مدت کتنی ہے اس پر ن لیگ میں تقسیم...
70 فیصد پاکستانی ملک میں جلد الیکشن کرانے کے حامی بن گئے۔پاکستان میں عام انتخابات قبل از وقت ہونے چاہییں یا مقررہ مدت پر ؟ گیلپ سروے میں پاکستان کی منقسم رائے سامنے آ گئی۔
الیکشن سے متعلق گیلپ نے 100 سے زائد اضلاع میں سروے کیا۔ سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں جبکہ...
سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر تبصرے تجزیئے جاری ہیں،اس حوالے سے جی این این کے پروگرام میں میزبان ثمینہ پاشا نے تجزیہ کار ظفر ہلالی سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہوچکا ہے جن سے ہوا وہ بیرون ملک میں بھی ہیں،امریکی حکام کو بھی پتا تھا، یہ چھ مرحلے میں ہوا ہے، اس کا نام میں دا گریٹ سکس...
نجی ٹی وی چینل کی جانب سے الیکشن کمیشن سے منسوب کرکے تین ماہ میں انتخابات نہ کروانے سے متعلق خبر بھی جھوٹی نکلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے وضاحت جاری کی جس میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان...
سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اندزاہ نہیں، انہیں پتا ہی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے ، کون کون ان کے ساتھ ہے اور کون نہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جیو پاکستان میں بتایا کہ آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام سامنے لاؤں گا جو پرویز...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو سوات میں ہونے والے جلسے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو کل سوات میں جلسے میں شرکت سے روکتے ہوئے شرکت پر کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ جس ضلع میں انتخابات ہوں وہاں وزیراعظم اور...