عمران اسمبلیاں تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جائیں گے:وزیر داخلہ رانا ثنا

rana-sana-and-imran-khan-kpk-and-punjab-assmbly-pak.jpg


وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تماشہ لگایا ہوا ہے، مختلف تاریخوں پر اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راناثنااللہ نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہد ے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، ہم اپنے کیسز کلیئرکرنے نہیں آئے، ہم پر الزامات عائد کیے گئے، ڈیلی میل نے معافی مانگی ہے کیونکہ ان کے پاس ثبوت نہیں تھے۔

رانا ثنا نے کہا پی ٹی آئی کا ٹولہ ملک کو تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جھوٹے کیسز بنوائے گئے، ہمارے خلاف بنائے گئے بےبنیاد کیسز ختم ہونے چاہییں، شہباز شریف کے حق میں دنیا بھر سے گواہی آئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس اگر اقتدار نہیں تو سب کچھ غلط ہے؟


وفاقی وزیر نے کہا اگر ہم پر بےبنیاد الزامات اور مقدمات ہیں تو ہم کیوں ختم نہ کرائیں، ہمارے کیسز انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بعد ختم ہو رہے ہیں۔ جبکہ خود عمران خان کہتے ہیں میرا ذاتی معاملہ ہے، توشہ خانہ سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

وزید داخلہ نے مزید کہا عمرا ن خان فرح سے متعلق کیوں جواب نہیں دیتے، انہوں نے 50 ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگوایا ہے،عمرا ن خان نے دوسروں پر جھوٹے مقدمے بنوائے اور خود کرپشن میں ملوث تھے۔ ہمارے خلاف منشیات کے مقدمہ درج کروائے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ الیکشن میں یہاں ہوں اور ٹکٹس تقسیم کریں، نواز شریف نے پارٹی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے، اگر اسمبلی توڑتے ہیں تو وزیر اعظم کمپین کا حصہ نہیں ہوں گے، نوازشریف کا پاکستان میں مہم کے لیے ہونا اہم ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars are illegal occupiers of the govt. They have no legal/moral authority.
 
Sponsored Link