پاکستان نے ١٠٠ ارب ڈالر کا قرض کسے واپس کرنا ہے ؟

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان نے ١٠٠ ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض کس کو واپس کرنا ہے ؟

zero-tolerance.png

سید حیدر امام - ٹورنٹو - کینیڈا

یہ بلاگ پڑھ کر آپکے پسینے چھوٹ سکتے ہیں . آج میری نیند بھی اڑ چکی ہے

لوگ مجھے اس فورم پر ارسطو کہتے ہیں ، مجھے لگتا تھا مگر اب یقین ہو گیا ہے . ایک طرف پاکستانی میڈیا پر ہر ایرا غیرا نتھو خیرا ماہر معیشت بنا ہوا ہے . مریم نواز شریف نے بھی سیاسی بیانیہ چھوڑ کر معاشی بیانیہ پکڑ لیا ہے . پاکستان پیوپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کو ہدف تنقید بنایا ہوا ہے . اپنی طرف سے تحریک انصاف کے مخالفین حالیہ کساد بازاری کو حکومت وقت کی ناکامی قرار دے رہے ہیں مگر انھیں اندازہ نہیں ہے وہ معشیت پر بحث کر کے سب اپنی تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں. میں شرطیہ لکھ رہا ہوں اس بلاگ کے پوسٹ ہونے کے بعد پاکستان میں معشیت پر بحث کا رخ ہی تبدیل ہو جائے گی . آزمائش شرط ہے

نواز شریف کیبنٹ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کو اسلام کی تبلیغ کرتے ھوے ایک تاریخی تصویر

5241e42dc1ba2.jpg

ملکوں کے قرض کو سمجھنے کے لئے سب سے پہلے امریکہ کا غیر ملکی قرضے پر نظر مارتے ہیں . اس کا ڈیٹا آپکو فوری مل سکتا ہے . امیریکہ کا بیرونی قرضہ ٢٠٠٧ تک محض ٩ ٹریلین تھا مگر ٢٠١٩ تک یہ ٢٢ ٹریلین تک پہنچ چکا ہے . ٢٠٠٨ میں بنکنگ کرائسیس میں معیشیت بری طرح ڈگمگا گئی تھی . اسکے بعد ابھی تک امریکا نے سود کی شرح کم ترین سطح پر رکھ کر معشیت کو قابو تو کیا مگر اسکے نتیجے میں رئیل اسٹیٹ اور اسٹاک ایکسچینج میں ایک بھر پورغبارہ پھول چکا ہے . کوئی بھی ملک محض ٣،٢ ترقی نمو سے کیسے ایک ٹریلین ڈالر کا قرضہ اففورڈ کر سکتا ہے ؟

امریکا نے قرض کسے واپس کرنا ہے ؟

امریکا نے قرض کا محض چھے ٹریلین دنیا کے مختلف ممالک کو واپس کرنا ہے. بڑے قرضوں میں چین کو ایک ٹریلین . جاپان کوایک ٹریلین ، برازیل کو ٣١٣ بلین اور آئر لینڈ کو ٢٨٧ بلین ڈالر دینا ہے . یہ قرض گورنمنٹ بانڈ کی شکل میں لیا گیا ہے . امریکا نے ٹوٹل قرض کا ١٦ ٹریلین امریکی عوام کو واپس کرنا ہے . یہ تمام قرض بھی بانڈ اور ٹی بلز کی صورت میں ہیں . امریکا اس تمام قرض پر برائے نام سود دیتا ہے

پاکستان نے اپنا ١٠٠ ارب ڈالر قرض کسے واپس کرنا ہے ؟

سب سے اہم سوال یہ ہے جو ابھی تک زیر بحث ہی نہیں لایا گیا ہے . قیام پاکستان سے مختلف حکومتوں نے انٹرنیشنل مونٹری فنڈ سے ٢١ مرتبہ بیل اوٹ پیکج یا پروگرام لئے ہیں اور ہر مرتبہ خوش اسلوبی سے اچھے بچوں کی طرح رقمیں واپس کی ہیں . جب بھی حکومت وقت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پاس جاتی ہے تو وہ حکومت سے بجلی چوری ، ٹیکس چوری ، غیر ترقیاتی خرچ ، سبسڈی ختم کرنے کی شرط لاگو کرتی ہے.کیا یہ غیر معقول شرائط ہیں جس پر پاکستانی میڈیا شور غوغا کر رہا ہے ؟

یہ تمام اقدامات تو ہر حکومت وقت کو ہر حال میں کرنا چاہئے جو عمران خان پہلے دن سے ہی شروع کر چکے ہیں ؟

پاکستان نے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ سے قرض کیوں لیا ؟

ہم دیکھ چکے ہیں تحریک انصاف کو شروع میں " سر منڈواتے ہی اولے پڑے " کے مصداق ٧ ارب ڈالر ایمرجنسی میں درکار تھے جو شائد پاکستانی فوج نے عرب ممالک سے پکڑ دھکڑ کر لئے . بطور ایک نئے سربراہ مملکت کے عمران خان کے تعلقات کسی بھی عرب سربراہ سے نہیں تھے . چین بھی شائد اب تک ٦ ارب ڈالر غیر اعلانیہ دے چکا ہے . میں نے بہت سے ٹالک شوز میں ڈاکٹر اشفاق کا پیچھا کیا . ہر ٹالک شوز میں موصوف فرما رہے تھے کے عمران خان کو کسی بھی طور پر انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ میں نہیں جانا چاہئے . اسد عمر نے معشیت کو ٹھنڈا کر کے امپورٹ کم کی جس سے تجارتی خسارہ ٢ ارب ڈالر کم ہوا اور ایک آدھا ارب ڈالر کرنسی میں کمی کی وجہ سے اضافہ ہو گا . حکومت وقت جو کچھ کر سکتی تھی ، وہ کر گزری

کس بھی اینکر نے یہ سوال پوچھنا گوارہ نہیں کیا کے حضرت ، پاکستان کو ٢٧ ارب ڈالر کا انتظام دو سالوں میں کرنا ہے .وہ حکومت وقت کہاں سے حاصل کرے گی جب پچھلی حکومت نے تمام اثاثہ جات پہلے سے گروی رکھوا چکی ہے ؟

کسی نے پوچھنا گوارہ نہیں کیا کے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ سے تو محض ٦ بلین ڈالر اور دوسرے مالیاتی اداروں سے ٣ ارب ڈالر ملیں گے، مزید ١٦-١٨ ارب ڈالر کا شارٹ فال کہاں سے پورا ہو گا ؟

شرائط تو پاکستان کے حق میں ہیں ، اس میں برائی کیا ہے ؟

میں نے انٹرنیٹ پر امریکی طرز پر پاکستان کے قرضوں کی تفصیل ڈھونڈے کی کوشش کی تو مجھے اسٹیٹ بینک اوف پاکستان کا یہ لنک ملا . مگر یہ گورکھ دھندہ ایک عام آدمی کے فہم کی بات نہیں ہے . آخر پاکستان نے ١٠٠ ارب ڈالر کسے دینا ہے . پاکستان تو پہلے ہی انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے پروگرام سے نکل چکا تھا تو پاکستانی میڈیا پر حالیہ ٢ بلین ڈالر سالانہ اور ٹوٹل ٦ بلین ڈالر تین سال کے لئے اتنا ہنگامہ کیوں ؟

image.png

چین نے سری لنکا کو ٦ بلین ڈالر کا قرض دیا تھا جو حکومت واپس نہ کر سکی جسکے نتیجے میں چین نے ہیمبوٹاٹاشپنگ پورٹ کو ٩٩ سال کے لئے اپنے قبضے میں لے کر اسکا انتظام سنبھال لیا ہے .جنرل مشرف ، نواز زرداری حکومتوں نے پاک چین کوریڈور کی تفصیلات سے قوم کی اعتماد میں نہیں لیا ہے اور تمام اس میگا پروجیکٹ کو اپنا کارنامہ گردانتی ہیں . ایک خبر کے مطابق ١٠٠ ارب ڈالر میں سے ٢٥ ارب ڈالر حکومت پاکستان نے چین کو واپس کرنے ہیں . چین نے جتنے بھی پروجیکٹ پاکستان میں شروع کئے ہیں وہ تمام انکی ملکیت میں جا سکتے ہیں. فرض کیا پاکستان نے چین سے ٢٥ ارب ڈالر قرض لیا ہے تو ہم نے یہ قرض واپس کب کرنا ہے اور کتنا کرنا ہے. یہ کون بتائے گا ؟

دوسرا بڑا قرض جو شائد ١٥-٢٠ ارب ڈالر ہو سکتا ہے ، وہ حکومت پاکستان نے جاپان سے لیا ہے . ورلڈ بینک سے شائد ایک ارب ڈالر قرض حاصل کیا ہے . حکومت وقت نے دو سالوں میں ٢٧ ارب ڈالر کا قرض اگر واپس کرنا ہے تو کم مدتی قرض یعنی سکوک بانڈ اور دوسرے بانڈ کی صورت میں ہو سکتا ہے . اس پر شرح سود حکومت پاکستان ١٤ فیصد سے حساب سے ادا کر رہی ہے جو دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہے . اسحاق ڈار نے تمام قومی اثاثہ جات کو گروی رکھوا کر بھی قرض لئے ہیں . اگر حکومت پاکستان وہ قرض ادا نہ کر سکی تو وہ تمام اثاثہ جات پاکستان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے جیسا سری لنکا کی حکومت سے ساتھ ہوا ہے

پاکستان کے تمام ٹالک شوز میں عمران خان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا جا رہا ہے اور اپوزیشن بھی ساتھ راگ الاپ رہی ہے . عمران خان نے تو بلکل ٹھیک کہا تھا کے وہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ سے قرض نہیں لیں گیا ، حالیہ قرض تو اسلے لیا جا رہا ہے کیونکے اسحاق ڈار نے کم مدتی قرض لئے تھے جو ریاست پاکستان نے ہر حال میں ادا کرنے تھے ، عمران خان تو محض قرض واپسی کے لئے قرض لے رہے ہیں .کیا یہ سمجھنا پاکستان کے بگلوول دانشوروں اور گھٹیا سیاستدانوں کے لئے راکٹ سائنس ہے ؟

پاکستان کی خواتین کے ساتھ جو چین کے چند لوگوں نے کیا وہ دکھ بھری داستان اپنی جگہ ہے مگر چین والوں نے جوسری لنکا کے ساتھ کیا ، وہ ہمارے ہوش اڑانے کے لئے کافی ہے . چین کے مقابلے میں انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ ایک فرشتہ صفت ادارہ لگتا ہے جس نے ہمارا جب بھی برے وقت میں واسطہ پڑا ، انہوں نے نہ صرف امداد دی بلکے اپنے اداروں میں ماہر معاشیات پاکستانیوں کو بھی ادھار دیا جنہوں نے ہمیں مشکلات سے نکالا اور قرض با عزت طریقے سے ادا کروایا . یہ چین ہمارے ساتھ کیا کرے گا ؟

چین کے ساتھ جس جس نے معاہد ے کے ہیں ، وہ سب پاکستان سے بھاگ چکے ہیں
نواز زرداری سمیت کسی نے بھی پاک چین کوریڈور پر مشتمل تفصیلات سے عوام کو اگاہ نہیں کیا ہے جو پوری دال کالی ہونے کی واضح دلیل ہے . فوج بھی اس تمام معملات میں چپ رہی ہے بلکے ان حکومتوں کی سرپرستی کرتی رہی ہے

پیارے پاکستانیو ، ہمیں پتا چلانا ہے کے ہم نے ١٠٠ ارب ڈالر کا قرض کسے واپس کرنا ہے ؟

ہمیں پتا چلانا ہے کے چین کے ساتھ کیا معملات طے پاۓ ہیں اور کونسی شرائط ہم پر مسلط کی گئی ہیں ؟

آخر پاکستان کی ریاست نے ٢٣ کڑوڑ لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر جنرل مشرف ، اسحاق ڈار ، شہباز شریف سمیت اور دوسرے ملزمان کو باہر کیوں بھاگنے دیا ؟

آخر پاکستان کی ریاست نے نواز شریف فیملی کو کیوں ریلیف دیا اور مریم نواز کو کیوں رہا کیا ؟

پاکستان کی ریاست سندھ کے لوٹیروں پر دست شفقت کیوں رکھ رہی ہے ؟
جب عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کے لئے ( یہ قرض تو پچھلی حکومتوں نے شارٹ ٹرم کے لئے لیا تھا جسکے لئے نیا قرض لیا جارہا ہے ) کوئی قرض لیا ہی نہیں تو پاکستان کا میڈیا کیوں اتنا پروپوگنڈا کررہا ہے ؟

یقینی طور پر عمران خان کو پاکستان کی دردناک معاشی صورتحال کا ادارک بہت اچھی طرح ہو چکا ہے . عمران خان جسطرح زخمی شیر کی طرح ہر جلسے میں عوام کو پیغام دے رہے ہیں کے ......میں کسی کو این آر او نہیں لینے دوں گا ، یہ قوم سے غداری ہے
کیا آپکو اب ادراک ہو چکا ہے ؟

کیا میڈیا اپنی بھیڑ چال کو تبدیل کرے گا ،اگر نہ کرے تو اپ میڈیا کے پرخچے اڑا دیں
اگر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اب غداری کرتی ہے تو انکے پرخچے اڑا دیں
اب نہیں تو کبھی بھی نہیں ، وی ار ڈومڈ

Last edited:

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات۔

پر سوال یہ ہے کہ
جرم ضعیفی اس انتہا پر ہم سے سرزد ہو چکا ہے کہ کہ اس کی سزا مرگ مفاجات مل سکے میر جواب نہیں میں ہوگا۔

چین کی سری لنکا والی مثال دے کر براہ مہربانی مت ڈرائیے پاکستان سری لنکا نہیں ہے۔

فرض کیجئے کوئی ایسی ڈیلنگ ہو بھی چکی ہے تو وقت آنے پر ہم اس سے مکر جائیں گے۔

اور ایسی ڈیلنگ کرنے والے کو بھی عقل ہونی چاہئے کہ وہ شرائط نہ رکھوائے جو مستقبل میں پوری نہ ہو سکتی ہوں۔
 
مجھے اپ سے اتنے کمزور کمینٹ کی توقع نہیں تھی .حضور ، سری لنکا کیوں نہ بھاگا ؟
بات عقل کی نہیں تھی ، ذاتی مفادات کی تھی ملکی مفادات کی نہیں . کیا انھیں کوئی روکنے والا نہیں تھا ؟
نہ عوام کو بات بتائی گئی اور نہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لائی گئی
پاکستان میں جنہوں نے ماہدہ کیا تھا ، وہ سب بھاگ گئے کیونکے انھیں ادراک تھا
شائد نواز شریف کو ادرا ک نہ تھا
بھاگنے والے بھاگ گئے اور اسٹیبلشمنٹ نے انھیں بھاگنے دیا
پاکستان ایک ملک ہے ، کیا چین پاکستان کو بھاگنے دے گا ؟
اس سے اچھے تو عیسائی ملک ٹھرے
پاکستان میں تمام ڈیل خفیہ رکھی گئی ہے ، کیا اب بھی سمجھنے کو کچھ باقی رہ گیا ہے ؟

پاکستان اور پاکستانیوں سے آرمی جنرلز ، ججز ، اداروں ، صحافیوں اور سیاستدانوں سب نے غداری کی ہے ، اب ہم بھگتیں گے . زیادہ تر بھاگ چکے ہیں اور باقی سب پارلیمنٹ ، میڈیا اور سوشل میڈیا پر تماشہ لگا کر بیھٹے ہیں
عمران خان سر دھڑ کی بازی لگا رہا ہے ، اور اسے ہی سب نے نشانے پر رکھا ہے
ایسی قوم سے ایسا ہی ہونا چاہئے

Last edited:

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)

مجھے اپ سے اتنے کمزور کمینٹ کی توقع نہیں تھی .حضور ، سری لنکا کیوں نہ بھاگا ؟
پاکستان میں جنہوں نے ماہدہ کیا تھا ، وہ سب بھاگ گئے کیونکے انھیں ادراک تھا
شائد نواز شریف کو ادرک نہ تھا
بھاگنے والے بھاگ گئے اور اسٹیبلشمنٹ نے انھیں بھاگنے دیا
پاکستان ایک ملک ہے ، کیا چین پاکستان کو بھاگنے دے گا ؟
اس سے اچھے تو عیسائی ملک ٹھرے
پاکستان میں تمام ڈیل خفیہ رکھی گئی ہے ، کیا اب بھی سمجھنے کو کچھ باقی رہ گیا ہے ؟

پاکستان اور پاکستانیوں سے آرمی جنرلز ، ججز ، اداروں ، صحافیوں اور سیاستدانوں سب نے غداری کی ہے ، اب ہم بھگتیں گے . زیادہ تر بھاگ چکے ہیں اور باقی سب پارلیمنٹ ، میڈیا اور سوشل میڈیا پر تماشہ لگا کر بیھٹے ہیں
ہو سکتا ہے کمزور کمنٹ ہو پر سرکار یہ انڈین پروپیگنڈا ہے۔

سری لنکا اور پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہو ہی نہیں سکتی ۔

بالفرض میں آپ کی بات کو صیح مانتے ہوئے تسلیم کر لیتا ہوں کہ ایسے معاہدے ہو چکے ہیں پر کرنے والے یعنی چین کو سوچنا چاہئے تھا کہ اس پر عمل کیسے ہوگا؟

ایک چین ہی نہیں تنہا اس خطے میں پاکستان کی الفت میں گرفتا ر ملک اور بھی ہیں۔
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
سر جی، ہمارا آدھے اخروٹ جتنا دماغ
پہلے ہی پٹواری، اور مجاور حرامجادوں سے لڑ بھڑ کر
گندم کے دانے جتنا رہ گیا

،، اور اُوپر سے اتنا ثقیل قسم کا مضمون

اللہ ہم سب کے دِل کا درد دیکھ کر اس ملک کی حفاظت کرے، آمین ثم آمین
 
حضور والا ، یہ ڈیبٹ کا شکارصرف پاکستان اور سری لنکا نہیں ہیں بلکے افریقہ کے بہت سے ممالک ہیں . سری لنکا بھی ایک خود مختار ملک ہے اور پاکستان بھی . دونوں کے لئے انٹرنیشنل موحادوں کی تکمیل ضروری ہے . کیا پاکستان کی حکومت نے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ سے ساتھ شرائط تسلیم نہیں کی ؟

پاکستان کے جن اثاثہ جات کو گروی رکھوا کر اسحاق ڈار نے قرض لیا تھا ، اگر وہ قرض نہیں دیتے تو کیا قرض دار ہمیں بھاگنے دے گا ؟

اب حقائق سے ڈر کر ریت میں سر دے کر اپنے آپکو محفوظ سمجھتے ہیں تو سمجھیں ، عمران خان کے غیض اور غضب کو میں سمجھنا چاہ رہا تھا ، مجھے اب سمجھ آئی ہے
 
بس اپ چین والی لائن اور آخر میں پوچھے گئے سوالات پر توجہ دیں
دعا والی کوئی گیم نہیں بچی ، اب جنرلز ، جج ، صحافیوں ، افسروں اورسیاستدانوں کو چوک میں پھانسی لگے گی تو بات بنے گی . اگر شریف خاندان کو اسی طرح بہنوئی سمجھ کر ٹریٹ کیا تو ہم سب کا الله حافظ ہے

Last edited:

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)

حضور والا ، یہ ڈیبٹ کا شکارصرف پاکستان اور سری لنکا نہیں ہیں بلکے افریقہ کے بہت سے ممالک ہیں . سری لنکا بھی ایک خود مختار ملک ہے اور پاکستان بھی . دونوں کے لئے انٹرنیشنل موحادوں کی تکمیل ضروری ہے . کیا پاکستان کی حکومت نے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ سے ساتھ شرائط تسلیم نہیں کی ؟

پاکستان کے جن اثاثہ جات کو گروی رکھوا کر اسحاق ڈار نے قرض لیا تھا ، اگر وہ قرض نہیں دیتے تو کیا قرض دار ہمیں بھاگنے دے گا ؟

اب حقائق سے ڈر کر ریت میں سر دے کر اپنے آپکو محفوظ سمجھتے ہیں تو سمجھیں ، عمران خان کے غیض اور غضب کو میں سمجھنا چاہ رہا تھا ، مجھے اب سمجھ آئی ہے
جناب والا آپ کو لگتا ہے کہ میں آپ کی بات کو سمجھ نہیں رہا۔ مجھے پورا ادراک ہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔

آپ پاکستان کی پوزیشن کو افریقہ اور سری لنکا جیسے غیر اہم ممالک سے ملا رہے ہیں۔

پاکستان اور قسم کی چیز ہے۔ پاکستان کی موجودگی سب اہم چائنہ کے لئے ہے۔ ہماری موجودگی کے لئے اتنا ہم شاید خود نہ لڑیں جتنا چائنہ لڑے گا۔ چائنہ کی موجودہ ترقی کے پیچھے پاکستان کی معاونت کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

جتنا چھوٹا ملک پاکستان ہے اتنے ہی لمبے اس کے ہاتھ ہیں۔ اتنا سمجھ لئجئے کے پاکستان کی حصے بخرے کرنے کی کوشش کی صورت میں ورلڈ وار تھری ہو جائے گی۔

ابھی بھی پاکستان چائنہ کیمپ میں ہے نہیں۔ ہم چائنہ اور امریکہ کے بیچ میں نیوٹرل کھیل رہے ہیں۔

اور ہمارے مالیاتی بحران کے پیچھے ہمارے حکمران ہیں جنہیں معاشی ترقی کا کچھ شعور نہیں ہے پر اللہ کا شکر ہے کہ خدا نے وسائل سے نوازا ہے۔ ۱۰ سال کی محنت سے ہم یہ ساری مشکلات سرے سے ہی ختم کر سکتے ہیں اور انشااللہ کریں گے بھی۔
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

بس اپ چین والی لائن اور آخر میں پوچھے گئے سوالات پر توجہ دیں
دعا والی کوئی گیم نہیں بچی ، اب جنرلز ، جج ، صحافیوں ، افسروں اور سیاستداؤں کو چوک میں پھانسی لگے گی تو بات بنے گی . اگر شریف خاندان کو اسی طرح بہنوئی سمجھ کر ٹریٹ کیا تو ہم سب کا الله حافظ ہے

سر جی، دو رشتے دار کپتان کی حکومت میں ہوتے ہوئے، اُنکے منہ پر کہتا ہوں
کہ ملک اُس درجے کی ابتری کے لیول تک جا چکا ہے، کہ

کپتان کے بس کا کام نہیں رھا

کوئی خمینی،، کوئی نپولئین ھی اب بچا پائے گا

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
جناب والا آپ کو لگتا ہے کہ میں آپ کی بات کو سمجھ نہیں رہا۔ مجھے پورا ادراک ہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔

آپ پاکستان کی پوزیشن کو افریقہ اور سری لنکا جیسے غیر اہم ممالک سے ملا رہے ہیں۔

پاکستان اور قسم کی چیز ہے۔ پاکستان کی موجودگی سب اہم چائنہ کے لئے ہے۔ ہماری موجودگی کے لئے اتنا ہم شاید خود نہ لڑیں جتنا چائنہ لڑے گا۔ چائنہ کی موجودہ ترقی کے پیچھے پاکستان کی معاونت کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

جتنا چھوٹا ملک پاکستان ہے اتنے ہی لمبے اس کے ہاتھ ہیں۔ اتنا سمجھ لئجئے کے پاکستان کی حصے بخرے کرنے کی کوشش کی صورت میں ورلڈ وار تھری ہو جائے گی۔

ابھی بھی پاکستان چائنہ کیمپ میں ہے نہیں۔ ہم چائنہ اور امریکہ کے بیچ میں نیوٹرل کھیل رہے ہیں۔

اور ہمارے مالیاتی بحران کے پیچھے ہمارے حکمران ہیں جنہیں معاشی ترقی کا کچھ شعور نہیں ہے پر اللہ کا شکر ہے کہ خدا نے وسائل سے نوازا ہے۔ ۱۰ سال کی محنت سے ہم یہ ساری مشکلات سرے سے ہی ختم کر سکتے ہیں اور انشااللہ کریں گے بھی۔
تاریخ میں کتنی سلطنت گزر چکی ہیں جنکا نام اور نشان تک مٹ چکا ہے . پاکستان ایک دیمک زدہ ریاست ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں . ملٹری بیشک مظبوط ہے مگر فوج کو چلانے کے لئے سرمایہ درکار ہے . روس ١٩٨٠ میں دنیا کی دوسری بڑ ی سپر پاور تھی ، ١٠ سالہ جنگ میں ٹوٹ گئی تھی . ہم جو " بہت بڑ ی چیز " سمجھے جاتے ہیں ، وہ بھی ایک مرتبہ ٹوٹ چکے ہیں اور ہزاروں فوجی سررینڈر کروا چکے ہیں . ہمارے چیف رہزنوں کے ساتھ شفقت سے پیش اتے ہیں اور ڈیل کر چھوڑ دیتے ہیں

ہمارے مالیاتی بحران کے پیچھے ہمارے حکمران ہیں
کیا آپکو پاکستان کے حکمرانوں کے بارے میں علم نہیں ہے ؟
اصلی مالک کون ہیں ؟
ایسی بات نہیں ہے کے میں فوج مخالف ہوں ، بس مجھے جنرلوں سے چڑ ہے جو ہمارے چھوٹے فوجی کی شہادتوں اور قربانیوں کی عزت نہیں کرتے
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جنرل مشرف صاحب نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا پا لیا تھا ، ان کے دور میں مثالی ترقی ہو رہی تھی
.
عمران خان صاحب بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشسش کر رہے ہیں لیکن خان کے پاس وہ ٹیم نہیں
 
Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
سر جی، دو رشتے دار کپتان کی حکومت میں ہوتے ہوئے، اُنکے منہ پر کہتا ہوں
کہ ملک اُس درجے کی ابتری کے لیول تک جا چکا ہے، کہ

کپتان کے بس کا کام نہیں رھا

کوئی خمینی،، کوئی نپولئین ھی اب بچا پائے گا

عمران خان امام خمینی سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہے
عمران خان جتنا وقت اقتدار میں گزارے گا ، اتنا وطن دشمنوں کے خطرناک ہو گا . جب عدلیہ نے نواز شریف کو ٦ ہفتے کی ریلیف دی تھی تو میرا غصہ ساتویں آسمان پر تھا اور میں نے اسکا اظہار بھی کیا تھا . میں سمجھا تھا کے عمران خان اقتدار کے لئے جھک گیا ہے . اللہ کا شکر ہے ، عمران خان ڈٹا ہوا ہے . جب عمران خان نے متواتر اپنے عزم کا اظہار کیا تو میں نے بھی ڈھنگ سے اپنی پرانی روش کے مطابق لکھنا شروع کر دیا ہے بلکے تیزی بھی لے کر آیا ہوں . عمران خان جب بھی لالچ کا شکار ہوا تو ختم ہو جائے گا . مگر خدا نے کسی عظیم مقصد کے لئے اسے بھیجا ہے . وہ اسطرح ہار نہیں مانے گا . تحریک انصاف کے باقی لیڈروں کو چھوڑیں ، اپ عمران خان پر اعتماد کریں

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
جنرل مشرف صاحب نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا پا لیا تھا ، ان کے دور میں مثالی ترقی ہو رہی تھی
.
عمران خان صاحب بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشسش کر رہے ہیں لیکن خان کے پاس وہ ٹیم نہیں
میں اکیلے ہی چلا تھا جانب سفرمگر
لوگ ساتھ اتے گئے اور کارواں بنتا گیا

میں اس موضوع پر ایک دوسرا تھریڈ بناؤں گا .
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
میں اکیلے ہی چلا تھا جانب سفرمگر
لوگ ساتھ اتے گئے اور کارواں بنتا گیا

میں اس موضوع پر ایک دوسرا تھریڈ بناؤں گا .
آپ کے نزدیک موجودہ صورت حال کا حل کیا ہے ؟ یعنی آپ خان کو کیا مشورہ دیں گے ؟
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

عمران خان امام خمینی سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہے
عمران خان جتنا وقت اقتدار میں گزارے گا ، اتنا وطن دشمنوں کے خطرناک ہو گا . جب عدلیہ نے نواز شریف کو ٦ ہفتے کی ریلیف دی تھی تو میرا غصہ ساتویں آسمان پر تھا اور میں نے اسکا اظہار بھی کیا تھا . میں سمجھا تھا کے عمران خان اقتدار کے لئے جھک گیا ہے . اللہ کا شکر ہے ، عمران خان ڈٹا ہوا ہے . جب عمران خان نے متواتر اپنے عزم کا اظہار کیا تو میں نے بھی ڈھنگ سے اپنی پرانی روش کے مطابق لکھنا شروع کر دیا ہے بلکے تیزی بھی لے کر آیا ہوں . عمران خان جب بھی لالچ کا شکار ہوا تو ختم ہو جائے گا . مگر خدا نے کسی عظیم مقصد کے لئے اسے بھیجا ہے . وہ اسطرح ہار نہیں مانے گا . تحریک انصاف کے باقی لیڈروں کو چھوڑیں ، اپ عمران خان پر اعتماد کریں

پٹواریوں، اور مجاور حرامزادوں نے ملا کر لگ بھگ 50 سال اس ملک پر حکومت کیا، اور اگر

کپتان
50 ماہ میں اپنے پروگرام کا صرف 25 فیصد بھی ڈیلیور کر پایا، تو تب بھی کپتان کا جان نثار سپورٹر رہوں گا، کیونکہ کپتان کے مشکلات کا جتنا مجھے پتہ چلا ہے، شاید اس فورم پر کسی کو معلوم نہ ہو ۔ ۔
 
Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کے نزدیک موجودہ صورت حال کا حل کیا ہے ؟ یعنی آپ خان کو کیا مشورہ دیں گے ؟
آپ کے نزدیک موجودہ صورت حال کا حل کیا ہے ؟ یعنی آپ خان کو کیا مشورہ دیں گے ؟
میں اس موضوع پر تھریڈ لکھوں گا
اہم بات یہ کے عمران خان کو پہلے ٩ ماہ میں پاکستان کے مکمل حالات کا علم ہو چکا ہے اور انکی باڈی لینگویج سے بھی میں نے اندازہ کر لیا ہے . میں معیشیت اور نمبرز گیم کو سمجھنے کا مشورہ دیتا . ظاہر ہے عمران خان کو اچھی طرح اندازہ ہو چکا ہے . میں اگلے بلاگ میں لوگوں کو سمجھاؤں گے ، ایسی صورتحال میں عمران خان کی اسٹریٹجی کیا ہے ؟
عمران خان کو مشورے کی ضرورت نہیں ہے ، اپنے فیصلوں اور منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے . تعلیم ایمرجنسی کی یاد دہانی میں پہلے کی کروا چکا ہوں
ہاؤسنگ پروجیکٹ پر بھی میں وضاحت سے کینیڈا کا ماڈل بتا چکا ہوں
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
تاریخ میں کتنی سلطنت گزر چکی ہیں جنکا نام اور نشان تک مٹ چکا ہے . پاکستان ایک دیمک زدہ ریاست ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں . ملٹری بیشک مظبوط ہے مگر فوج کو چلانے کے لئے سرمایہ درکار ہے . روس ١٩٨٠ میں دنیا کی دوسری بڑ ی سپر پاور تھی ، ١٠ سالہ جنگ میں ٹوٹ گئی تھی . ہم جو " بہت بڑ ی چیز " سمجھے جاتے ہیں ، وہ بھی ایک مرتبہ ٹوٹ چکے ہیں اور ہزاروں فوجی سررینڈر کروا چکے ہیں . ہمارے چیف رہزنوں کے ساتھ شفقت سے پیش اتے ہیں اور ڈیل کر چھوڑ دیتے ہیں

ہمارے مالیاتی بحران کے پیچھے ہمارے حکمران ہیں
کیا آپکو پاکستان کے حکمرانوں کے بارے میں علم نہیں ہے ؟
اصلی مالک کون ہیں ؟
ایسی بات نہیں ہے کے میں فوج مخالف ہوں ، بس مجھے جنرلوں سے چڑ ہے جو ہمارے چھوٹے فوجی کی شہادتوں اور قربانیوں کی عزت نہیں کرتے
بوٹ پالشیا میں بھی نہیں ہوں۔ میرے لئے سب سے پہلے پاکستان شخصیات ادارے اور سب کچھ بعد میں۔

مستقل تو کچھ بھی نہیں ہے اس کائنات میں بقول اقبال کے ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں۔

اور پاکستان کی مظبوطی محض ملٹری سے نہیں ہے۔ خدا نے پاکستان کو ہمیشہ ایسے حالات سے نوازا جو اس کی بقا کی جنگ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ورنہ ملٹری پاور تو رشیا کی بھی بہت زیادہ تھی اور اب بھی ہے۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کو میں شکست سے تعبیر نہیں کرتا میرے نزدیک یہ تکمیل پاکستان تھی۔

باقی رہ گئی بات فوجی قیادت کی نواز شریف فیملی اور اس جیسے دیگر رہزنوں سے محبت مجھے بھی غصہ دلاتی ہے۔ پر آپ صرف 2008 سے 2018 تک کا ہی تجزیہ کر لیں تو سمجھ میں آجائے گا کہ حسن کی یہ ادا بے سبب نہیں تھی۔ اور جب حسن نے حد سے زیادہ ناز و ادا دکھائے تب طلاق واقع ہوئی۔

ویسے آپ کی معلومات کے لئے جو بڈھا اس وقت پاکستان کے معاملات دیکھ رہا ہے وہ حد درجے کا شاطر اور ذہیں ہے رائج الوقت الفاظ استعمال کرنا بھی اس کی توہیں ہے اس کی چالاکی ، عیاری اور ذہانت کے لئے نئے لفظ ایجاد کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات بھی اس کے 15 سال پہلے بنائے گئے منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ اور میرے حساب سے ابھی 15 سال اور جیے گا تو تب تک کسی کا باپ بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔
 
socrates khan

Councller (250+ posts)
موجودہ صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ ریاستی معاملات جناب خادم حسین رضوی کے سپرد کر دئیے جائیں.. تاکہ جب بھی کوئی مالیاتی ادارہ قرض واپس لینے آئے تو خادم صاحب فورا حکم صادر فرمائیں.. " ایہناں نوں لمیا پا دیوِ ..ایہنیاں دی پین دی سری ساڈے فقیراں کولوں پیسے منگدےآں..دلے
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
میں اس موضوع پر تھریڈ لکھوں گا
اہم بات یہ کے عمران خان کو پہلے ٩ ماہ میں پاکستان کے مکمل حالات کا علم ہو چکا ہے اور انکی باڈی لینگویج سے بھی میں نے اندازہ کر لیا ہے . میں معیشیت اور نمبرز گیم کو سمجھنے کا مشورہ دیتا . ظاہر ہے عمران خان کو اچھی طرح اندازہ ہو چکا ہے . میں اگلے بلاگ میں لوگوں کو سمجھاؤں گے ، ایسی صورتحال میں عمران خان کی اسٹریٹجی کیا ہے ؟
عمران خان کو مشورے کی ضرورت نہیں ہے ، اپنے فیصلوں اور منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے . تعلیم ایمرجنسی کی یاد دہانی میں پہلے کی کروا چکا ہوں
ہاؤسنگ پروجیکٹ پر بھی میں وضاحت سے کینیڈا کا ماڈل بتا چکا ہوں
Why does not Imran take the nation in confidence.........tell all the truth.........look this much money we owe to different countries and that is why we have to do such things......instead of getting all the blame and getting his popularity to zero............most people now think he is incompetent
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Haider: I admire the way you have brilliantly and incisevely presented your case. Yourself being a finance professional there is no reason not to believe you.

Though it's not my field still however, I had been pondering over this issue since Imran took power and sat on the driving seat. I too had roughly the same figure in my mind as you have noted --- USD 100 billion. Since the taken over of the Sri Lankan Port in a very dubious manner by the Chinese, "mayra maatha bhee thunka". A very bad tendency in our entire nation is that we are too irrational and too emotional to think logically. We only know --- sweeter than honey and deeper than ocean type of stupid phrases and believe in them. People very conveniently forget that there are no such thing as friends when it comes to international relations. The only thing which is permanent is, --- are the interests of the states.

I will refrain casting any doubts on the Chinese intentions but I am at a loss, them having replaced Singapore port authorities and gotten the lease of Gwadar seaport for 40 years together with building the entire infrastructure of the port, the stated 6 commercial zones, network of highways & feeder tributaries and laying up the railway track from North to the South of the country by slapping on us high mark up commercial loans and then now slowly bringing a fleet of their naval ships very very close to our waters and as reported earlier, their planning to station almost a division of their troops to safeguard the CPEC. Personally for me, it is not a good omen for Pakistan, until proven otherwise. They have trillions of dollars of surplus sitting in their central bank and trillions of dollars of receivables the world over, it comes to my mind, what happened to that mantra of sweeter than honey and deeper than oceans??? If they had considered us their selfless friend they should have done this CPEC development project in grants and aids as against high mark up commercial loans to be repaid in x number of years. After all, this 50 to 60 billion USD is just a change for them when we take into account their central reserves/surplus. In all fairness, our Chinese friends will reap 10 times more benefit from this project than us. The secrecy adopted by all the successive governments for their cheap political gains and to get the colossal kickbacks, has made this entire project an exercise in a mystery. People are dragged and they are falsely immersed in a utopia.

So this brings me back to my thesis, this nation is too naive to think realistically when it comes to the intricacies of the dynamics of international relations.

At best they are only good at cheap sloganeering:

Daikho daikho kon aaya, shair aaya shair aaya
Kitnay bhutto maaro gay, her ghar say bhutto niklay gaa and
Hum apni emaani qoowat say dushman kay atom bomb ko thehes nehes ker dain gay
and blah.....blah...... blah......
 
Last edited: