دھرنا | dharna

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

Relative-Size-Animated-Optical-Illusion.gif

DHARNA | دھرنا
_____________________________________________________________________

سازش یہ نا تھی کہ ؟ اسٹیبلیشمنٹ نے مل کر ایک منصوبہ ترتیب دیا ، اور حملہ کر دیا
بلکہ ؟ حقیقت یہ تھی ؟ سیاستدان حسب روایت کسی معاملہ پر متفق نا ہوے ، اور فوج نے صورتحال سے فائدہ اٹھایا

اس وقت کے سیاسی حالات کو استعمال کرنے کے لیے حساس ادارے میں چہل پہل کافی تھی ، سیاستدان ایک دوسرے سے الجھنے کو تیار تھے ، صف بندیاں جاری تھیں ، اسلام آباد پر یلغار کا بندوبست بھی پورا تھا ، شیخ رشید نے متوقع واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا شروع کردیا تھا ، شیخ صاحب کی تقریروں نے ہیجان کو اور زیادہ بڑھاوا دیا ، لیکن ؟ قائدین میں سب با خبر نا تھے ، میڈیا کا ایک بڑا حصہ بہت سے ابہام تھامے بیٹھا تھا ، آخر کیوں ؟ انجام کیا ؟ اختتامیہ کیا ہو گا ؟ اے آر وائی نے تو لنکا ڈھانے کا کام کیا ، ہر لمحہ ہر وقت ، کسی بڑی خبر کے منتظر ناظرین کو اٹھنے ہی نا دیا ، سنسنی و زرد صحافت کے تمام ریکارڈ ٹوٹے ، لیکن سب کے لیے انجام نامعلوم ہی تھا ، کل ہو یا نا ہو ، جیسی صورتحال تھی

جنرل ظہیر کو مہم جوئی کے لیے بہت سی مدد حاصل تھی ، لیکن یہ بات احمقانہ ہے کہ ؟ فوج نے ہی یہ تمام میلہ سجایا تھا ، نہیں ، مگر ہاں ؟ فوج نے اس وقت کے سیاسی حالات کو اپنے حق میں استعمال کیا ، تحریک انصاف میں بعض لوگوں کو اس بات کا پورا یقین تھا کہ ؟ فوج نواز شریف کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دے گی ، لیکن ایسا نا ہوا ، دھرنے کے ابتدائی ایام ، اسی لیے بھرپور تھے ، بار بار چند گھنٹوں کی دھمکی اسی لیے نشر کی جاتی تھی ، اور شائد ؟ ایمپائر کی انگلی ؟ ہاں کسی بڑبولے (شیخ رشید) نے خان صاحب کے کان میں سرگوشی کر دی تھی ، صبح گیا یا شام گیا ، لیکن ؟ کوئی نا گیا ، شیخ رشید کی یہ خیانت بہت بڑا داغ ہے ، جس نے خان صاحب کے ٹھوس موقف کو مزاحیہ رخ دے دیا ، خیر اچھا ہوا ، شیخ صاھب کا یہ بھرم بھی آخر ٹوٹ گیا کہ ؟ جناب شیخ کی "زیرو پوائنٹ" اور " مال روڈ صدر" تک رسائی ہے ، اور ان کے خاص آدمی ہیں ، سرگوشی یہ تھی ، جلوس کے گجرانوالہ پوھنچنے تک "کام" ہو جاے گا ، اور ؟ چراغوں میں تیل باقی نا رہے گا ، میاں صاحب سے استعفی لے لیا جاے گا ، چار حلقوں کی غیر جانبدار تفتیش اور پھر ؟ نیے انتخابات کا اعلان ہو گا ، لیکن کچھ بھی نا ہوا ؟ میاں صاحب بار بار فوج کو طلب کرتے ، مدد کا کہتے ، فوج یقین دھانی کروا چکی تھی کہ حساس ادارے اور جمہوریت کے مقدس مقامات محفوظ رہیں گے ، آپ جلد از جلد اس ہنگامہ کا سیاسی حل نکالیں ، ہم زور زبردستی نہیں کر سکتے ، اسلام آباد پولیس نڈھال ، اور نا قابل اعتبار ہو چکی تھی ، ڈوبتے کے لیے فوج ہی سہارا ، سیلاب ہو یا یلغار ہو ، خیر فوج نے معاملات کو ایک مقام پر "لاک" کر دیا ، میاں صاحب کو دھرنے سے زیادہ فوج کی انسانی فصیل پر شک تھا ، اگر کمان دار کو "اوپر" سے حکم آیا ، دھرنے کو بڑھنے دو ، فوج نے سب کو آگے جانے دیا ، تو ؟ پھر ؟ استعفی دینا پڑے گا ، اسی لیے صاحب اپنے مشیروں کو ایک نصیحت کرتے تھے ، دھرنا کا رحجان کیا ہے ؟ کوئی فرق نہیں پڑتا ، فوج کے تیور کیا ہیں ؟ اس کی ذرا خبر دو ، ہو گا وہی جو فوج چاہے گی ، میاں صاحب تحریک انصاف کو گھاس ڈالنے کی بجاۓ ، فوج کو اقتدار میں شریک کرنے کو تیار ہو چکے تھے ، پھر کیا ہوا ؟ بس رہنے دیں ، گڑے مردے اکھیڑنے کا کیا فائدہ

خان صاھب کا موقف بلکل درست تھا ، چار حلقے کھول دیتے تو میں دھرنا نا دیتا ، پاس کر یا برادشت کر کا اصول یہاں بلکل درست تھا ، ضعیف عدالتیں جیسے بھی فیصلے کرتیں ، خان صاحب روتے روتے آخر چپ کر جاتے ، جوڈیشل کمیشن پہلے بن جاتا تو ملکی سیاست میں دھرنا کا ذکر ہی نا ہوتا ، لیکن ؟ پہلے دھرنا ہوا پھر جوڈیشل کمیشن بنا ، ثابت یہی ہوا ؟ دھرنا نا ہو تو نا تفتیش اور نا ہی کسی قسم کی تحقیق پر حکمران راضی نہیں ہوتے ، اب کیا ہے ؟ پناما پیپرز کا ہنگامہ کھڑا ہے ، عید کے بعد دھرنا اور تحریک کی دھمکیاں ، خبریں ہیں ، مشیر ، وزیر اور کچن کیبنٹ کے خاص رفقاء ابھی سے اپوزیشن کے تیور کی بجاۓ ؟ فوج سے معاملات طے کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ، جب کہ ؟ جمہوریت اور اس کی پیٹھ پر بیٹھے حکمران یہ بات سمجھنے سے ہی سے قاصر ہیں ، کہ ؟ اگر آپ خائن نہیں تو ؟ ڈر کس بات کا ، کمیشن کی بھی کیا ضرورت ؟ اپنا حساب کتاب (ٹیکس ریٹرنز / بلینس شیٹس) ، برطانوی وزیر اعظم کی طرح قوم کے سامنے پیش کردیں ، پارلیمنٹ بالا دست ہے تو ، وہیں پر سب تفصیلات لے جائیں ، دستاویزات دکھا دیں ، اور بتا دیں ، میں ایسا ویسا آدمی نہیں ، لیکن ؟ سیاست ؟ سیاست ہمیشہ کی طرح احمق اور انا پرست ، پھر سے اڑی ہے ، دیکھا جاے گا ، دیکھ لیں گے ، نبٹ لیں گے ، سنبھال لیں گے ، زیادہ آپے سے باہر ہوے تو ؟ فوج ہے ناں ، لیکن ایک بات ذهن نشین رہے ، حکومت کے پاس اس بار فوج کو دینے کے لیے کچھ نہیں ، نا ہی فوج مزید کسی چیز میں دلچسپی رکھتی ہے ، یا ؟ اس بار ؟ میاں صاحب کو قوم کے وسیع تر مفاد میں جنرل راحیل شریف کے لیے "ایکسٹینشن" کا اعلان کرنا پڑ جاۓ ، لیکن مداوا پھر بھی نا ہو سکے گا ، کسی کی ایکسٹینشن اور کسی کا استعفی ، خبر یہ بھی تو ہو سکتی ہے

:)مضمون کی تمام تر باتوں سے اتفاق کرنا ضروری نہیں

Tahir-ul-Qadri-Dharna-in-D-Chowk-Islamabad-in-2014-d.jpg

Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

اشاریے :-

دھرنا :- جب ادارے کسی قوم ، گروہ کی تسلی نا کرسکیں تو ، سڑکوں پر غصہ کا اظہار ایسے ہی کیا جاتا ہے ، سیاست کا کیا جاتا ہے ؟
پناما پیپرز :- جب آپ نے کسی قسم کی چوری / خیانت / غلط بیانی نہیں کی تو ؟ آپ احتساب سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں
جمہوریت :- پاکستانی قوم ہر بار جمہوریت سے بیزار کیوں ہو جاتی ہے ؟ سوال فوج سے نہیں ، تفتیش جمہوریت سے کیجئیے
سیاستدان :- سیاستدان کسی بھی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو ؟ فوج ہی سے کیوں سوال کیا جاتا ہے ؟
آج تک جمہوریت نے کسی بھی ادارے کو معزز و معتبر کیوں نابنایا
ادارے :- سپریم کورٹ / ایف بی آر / اینٹی کرپشن / نیب / ایف آئ اے وغیرہ وغیرہ
یہ کس مرض کی دوا ہیں ؟ یا جمہوریت نے انہیں بھی اپنے جیسا نکما و خائن بنا دیا
فوج :- ہنگامی حالت میں فوج ہی کیوں ؟ پولیس کیوں نہیں ؟ ، پولیس آپ کے کسی کام کی نہیں تو پھر عوام کے کس کام کی ، سنہ زوری اور رشوت بس
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
اے آر وائی نے تو لنکا ڈھانے کا کام کیا ، ہر لمحہ ہر وقت ، کسی بڑی خبر کے منتظر ناظرین کو اٹھنے ہی نا دیا ، سنسنی و زرد صحافت کے تمام ریکارڈ ٹوٹے ، لیکن سب کے لیے انجام نامعلوم ہی تھا​
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
مگر ہاں ؟ فوج نے اس وقت کے سیاسی حالات کو اپنے حق میں استعمال کیا ، تحریک انصاف میں بعض لوگوں کو اس بات کا پورا یقین تھا کہ ؟ فوج نواز شریف کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دے گی ، لیکن ایسا نا ہوا ، دھرنے کے ابتدائی ایام ، اسی لیے بھرپور تھے ، بار بار چند گھنٹوں کی دھمکی اسی لیے نشر کی جاتی تھی ، اور شائد ؟ ایمپائر کی انگلی ؟ ہاں کسی بڑبولے (شیخ رشید) نے خان صاحب کے کان میں سرگوشی کر دی تھی ، صبح گیا یا شام گیا ، لیکن ؟ کوئی نا گیا ، شیخ رشید کی یہ خیانت بہت بڑا داغ ہے
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)

اشاریے :-

دھرنا :- جب ادارے کسی قوم ، گروہ کی تسلی نا کرسکیں تو ، سڑکوں پر غصہ کا اظہار ایسے ہی کیا جاتا ہے ، سیاست کا کیا جاتا ہے ؟
پناما پیپرز :- جب آپ نے کسی قسم کی چوری / خیانت / غلط بیانی نہیں کی تو ؟ آپ احتساب سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں
جمہوریت :- پاکستانی قوم ہر بار جمہوریت سے بیزار کیوں ہو جاتی ہے ؟ سوال فوج سے نہیں ، تفتیش جمہوریت سے کیجئیے
سیاستدان :- سیاستدان کسی بھی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو ؟ فوج ہی سے کیوں سوال کیا جاتا ہے ؟
آج تک جمہوریت نے کسی بھی ادارے کو معزز و معتبر کیوں نابنایا
ادارے :- سپریم کورٹ / ایف بی آر / اینٹی کرپشن / نیب / ایف آئ اے وغیرہ وغیرہ
یہ کس مرض کی دوا ہیں ؟ یا جمہوریت نے انہیں بھی اپنے جیسا نکما و خائن بنا دیا
فوج :- ہنگامی حالت میں فوج ہی کیوں ؟ پولیس کیوں نہیں ؟ ، پولیس آپ کے کسی کام کی نہیں تو پھر عوام کے کس کام کی ، سنہ زوری اور رشوت بس

Market may nai baat yeh hai kay Cheen ko Govt pasand nahi woh abb sirf fouj kay sath karobar karain gay ..........NS tain tain fish
 
جاوید ہاشمی نے جو بھی کہا تھا سچ تھا ،،اسلام آباد پہ حملہ فوج کے کہنے پہ ہی کیا گیا تھا ،استعمال ہونے والوں کامقصد صرف اور صرف چور دروازے سے اقتدار کا حصول تھا اور فوجیوں کا مقصد نواز حکومت کو بے وقعت ،بے توقیر ،بے اختیار بنانا تھا جو فوج ہمیشہ سے کرتی آرہی ہے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چیف ملوث تھا یا نہیں ،،،سہراب بھائی ،مجھے یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ، فوجیوں کے منہ کو اقتدار اور اختیارات اپنے پاس رکھنے کا چسکا پڑ گیا ہے ،،کوئی نہ کوئی بہانہ تراش لیا جاتا ہے اور ر ہر دور میں دلالی کرنے والے بھی انکو مل جاتے ہیں ، نظام کو جب تک چلنے نہیں دیا جائے گا تب تک جمہوریت اور جمہوری ادارے کیسے مضبوط ہوں گے ،،افسوس کی بات یہ ہے کہ نام نہادسیاستدانوں کے علاوہ نام نہاد آزاد میڈیا کے اینکرز کو منتخب حکمرانوں کی کردار کشی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور فوج کو ہر موقع پہ ہیرو بنا کے پیش کیا جاتا ہے ،،،سولین حکومت ہمیشہ غدار قرار دی جاتی ہے اور فوج صرف اور صرف محب وطن ،،،دھرنہ پارٹ 2 کا آغاز ہوچکا ہے ، کردار وہی ہیں شاید ایک آدھ کا اضافہ بارہو ،،،جو قوتیں ملک میں سیاسی استحکام نہیں چاہتیں ، سویلین اداروں کو با اختیار بنتے دیکھنا نہیں چاہتیں ایک بار پھر سے سازشیں شروع کر چکی ہیں ، عمران خان نے دو دن پہلے کہہ دیا ہے کہ حکومت گئی تو وہ ذمہ دار نہیں خود حکومت ذمہ دار ہوگی،،،اس عدم استحکام اور فساد کی ذمہ داری ایک بار پھر سے نواز شریف پہ ڈالی جائے گی،بہانوں کی کوئی کمی نہیں ،،،اے آروائی بھی ہے سماء بھی ہے اور دیگر بے شمار مکروہ کردار الگ سے موجود
Imran Khan Fauj ka Dalaal hai
 
He he he ...........jamhooryat ka siapa phir shuru
 
Yahan par Pakistan ke asal nasooron ka naam lo to aap ko indian aur hindu kaha jata hai , Pakistan ko kis ne aage nahi jane diya ??? aap 1947 se history check kar lo , Army ne to Quaid e azam tak ko Kashmir ke Issue par Inkar kar diya tha , bhai lambi history hai in ke kalay kartooton ki
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Yahan par Pakistan ke asal nasooron ka naam lo to aap ko indian aur hindu kaha jata hai , Pakistan ko kis ne aage nahi jane diya ??? aap 1947 se history check kar lo , Army ne to Quaid e azam tak ko Kashmir ke Issue par Inkar kar diya tha , bhai lambi history hai in ke kalay kartooton ki

Fauj ko gali dou yeh budduwa kuch farq nahi purna unn ko aik siasa quwat manna peray ga
 
saadkiakaray

Minister (2k+ posts)
Jared hashmi kay punjabi.woh khud Tasleem kar Chupa hai keh woh ghalat tha.IK theek keht four ka pitch nawaz hai Jis ko army nay dhandli kar kay election jitna aur dharna main bachay.stop spreading propagayagainst khan.
 
seedasada

MPA (400+ posts)
استاد کی خدمت میں ادب کے ساتھ

بہت اچھی تحریر ہے، دل جس طرف راغب تھا وہ بات، لب جسکے متلاشی تھے وہ شیرینی، زبان جس چٹخارے کی طلب میں تھی وہ مصالحہ،،واہ واہ ، شاباش ،شاباش
پر دماغ بڑا نالائق ہے، بیکار کے تانے بانے، بننا اسکا کام، سامنے پیش کی جانے والی روشن حقیقتوں کی اندھیری جڑوں میں سچائی تک پہونچنے کی جستجو۔۔۔تف ہے تف ہے

دھرنا کیا تھا؟ تاریخ انسانی میں بقائے دیانت،شرافت ،انصاف،بلکہ انسانیت کیلئے فائینل جدوجہد بلکہ اس سے کچھ زیادہ،
بنی نو ع انسانی پر ہونے والےسب سے بڑے ظلم، یعنی چار سیٹوں پر دھاندلی کے نام پرقوم کی توجہ مبذول کرا کر،،حکومت کو ہر قسم کی دھاندلی،از قسم 500 ارب کی بغیر آڈٹ بجلی کمپنیوں کو ادائیگی، اربوں کھربوں روپے غیر ممالک سے قرضہ کے نام پر لیکر، نام نہاد منصوبوں میں برد کردینے کی آزادی۔حاکموں کو ازلی دشمن کے پیروں میں بیٹھ کرتجارتی مراعات سے متفید ہونے کا موقع مہیا کرنا، فوج اور حکومت کی کار کردگی، دہشت گردوں کے ملک برباد کئے ڈالنے او رآوارہ گردوں کے بنیادیں کھودے ڈالنے سے عوام کی نظریں ہٹا کر قوم کے معماروں کو ڈی جے بٹ کے آرکسٹرا، پر تھرکنے میں مصروف کردینا،اورمیڈیا کو،اوئے نواز شریف،جیسےنعرہ مستانہ میں الجھائے رکھ کر، نواز پارٹی کو چھنگلی سے اشارہ دینا،،کھائی جا،،۔۔۔۔۔۔وقعی ایک ایسا عظیم کارنامہ ہے جو دنیا میں کہیں کسی حزب اختلاف نے نہ کیا ہوگا

بے وقوف پوچھتےہیں کہ نواز شریف حکومت کی موجودہ توانائی اور عوامی غیض سے۔۔مس گائیڈ۔ کرکے بچانے میں، اسحٰق ڈار کا زیادہ حصہ ہے یا عمران کا۔۔۔۔۔۔تو پوچھنے دیں بے وقوف ہیں
اب عوام کے سر پر نئے لفڑے،نئے چکر،نئی مصیبتیں اور نئی مہنگائی کا چکر سوار ہونے کو ہے،،بجٹ اپنے اثرات ظاہر کررہا ہے ،اور چند دن میں بالکل ننگا ہو کر سامنے آجائیگا، لوگوں کی سسکیاں موت کی ہچکیوں میں تبدیل ہوجائینگی،، دیکھنے والی آنکھوں اور سننے والے کانوں کو کسی اور طرف لگانے کی پھر ضرورت ہے،،
بلاؤ،بلاؤ،،اس کام کے ایکسپرٹس کو،،آواز دو اپنے سچے دوستوں کو۔۔۔۔۔۔قوم کی گردن پر سوار کرنے کیلئے پھر اس قوم کے عظیم ترین ہمدردوں کی ضرورت پڑ گئی ہے
نواز شریف کو پھر ڈاکٹر قادری کی ضرورت ہے ،پھر عمران خان کی ضرورت ہے،پھر دھرنے کی ضرورت ہے

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

طاری صاحب، مقصد کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو، رفاقت کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو، زاد سفر کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو، گھوڑے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں ، اگر دل میں بد دیانتی اور رھبر کی نیت نیک نہ ہو تو مقصد میں کامیابی مشکل ہے ۔ جن دھرنوں کے تانے بانے ، جی ایچ کیو کے مقفل دروازوں کے پیچھے ، شیدے ٹلی کی قیادت میں بنے جاۂیں کم از کم میں تو اس پلید کھیل میں شرکت سے گریز ہی کروں گا۔ بات تو صرف دو سال ہی کی ہے ، جو تیر خیبر پختونخواہ میں مارا جا رھا ہے ، اس کا نظارا پورے پاکستان میں بھی دیکھ لیں گے ، لیکن گدلی چادر کے پیش رو اپنا دامن بھی داغدار ہی سمجھیں ۔

Last edited:

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
​آپ کا مطلب ہے جب پاکیزہ اور مقدس وردی والے آتے ہیں تو کھانا پینا رک جاتا ہے ؟

Nahi mutlab yeh hai kay Musharraf kay saray banday PMLn ki hakoomat may hain faujion aur civilian may koi farq nahi saab khatay hain awain jamhooryat ka siapa na kerain
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جب تک ووٹر اپنے انتخاب کا احتساب کرنا شروع نہیں کریں گے فوجی مداخلت اور "جمہوریت" کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں گی