To Fight Corono, Lift ban on FiF etc.

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
بعد کے واقعات نے یہ بات تو ثابت کر دی ہے کہ فلاح انسانیت فائنڈیشن اور اس جیسی دیگر فلاحی تنظیموں پر جس غرض سے پابندی لگائی تھی، وہ مقصد تو حاصل نہیں ہوا( یعنی کفار کی خوشنودی) اور نہ قیامت تک یہ مقصد حاصل ہو گا، اور یادش بخیر ہم اب بھی گے لسٹ میں ہی ہیں۔ کرونا سے نبٹنے کے لئے جہاں حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، لہذا کیوں نہ فلاح انسانیت فائنڈیشن سے پابندی اٹھانے کی ہمت بھی کر ہی لی جائے۔
یہ تنظیمیں اور ادارے پہلے بھی سیلاب زلزلہ اور اس قسم کی ارضی و آسمانی آفات میں ہرآول دستے کا کردار ادا کرتے آئے ہیں، لہذا کوئی وجہ نہیں کہ اگر انہیں کرونا کے خلاف موقع ملے تو یہ قوم کی توقعات پر پورا نہ اتریں۔رشید ٹرسٹ ہو، الاختر ٹرسٹ ہو یا فلاح انسانیت فائنڈیشن جیسے دیگر ادارے، ان کے پاس رضا کاروں کا نیٹ ورک بھی موجود ہے، لوگ ان پر حد سے ذیادہ اعتماد بھی کرتے ہیں، اوران کے پاس پرانے تجربے کی بنیاد پر سفید پوش لوگوں کا ڈیٹا بھی موجود ہے۔ اور موجودہ حالات میں یہ تنظیمیں حکومت کا بوجھ بہت حد تک بانٹ سکتی ہیں۔اس کے علاوہ ایمانی غیرت دکھانے پر ہو سکتا ہے کہ خدا کی نارضگی بھی کم ہو جائے، جو کہ اس وبا کی اصل وجہ ہے۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
کرونا سے لڑنا ہے تو میر شکیل کو چھوڑ دو

کرونا سے لڑنا ہے تو حافظ سعید کو چھوڑ دو

یا الله ہم کرونا سے نہیں لڑ سکتے لیے اس کرونا کو کفار کی طرف لوٹا دے تاکہ دونوں آپس میں لڑ لڑ کر ختم ہو جائیں

اور کوئی مطالبہ ؟
 

ranaji

President (40k+ posts)
اور ساری پابندیاں ہٹا کر بس ایف اے ٹی ایف میں شامل کرا لو اور پوری پابندیاں لگوا لو ، یہ ساری پا بندیاں لگانی مجبوری تھی (FATF)
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
کرونا سے لڑنا ہے تو میر شکیل کو چھوڑ دو

کرونا سے لڑنا ہے تو حافظ سعید کو چھوڑ دو

یا الله ہم کرونا سے نہیں لڑ سکتے لیے اس کرونا کو کفار کی طرف لوٹا دے تاکہ دونوں آپس میں لڑ لڑ کر ختم ہو جائیں

اور کوئی مطالبہ ؟
نہیں جناب آپ اطمینان کے ساتھ اپنی ٹائیگر فورس بنائیں، اور جب تک یہ پود میدان میں اترے گی، اللہ کے حکم سے کرونا ہی ختم ہو چکا ہو گا جبکہ ہمیں فلاحی کاموں میں تربیت یافتہ کارکنوں کی ضرورت آج ہے۔
 
Last edited:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اور ساری پابندیاں ہٹا کر بس ایف اے ٹی ایف میں شامل کرا لو اور پوری پابندیاں لگوا لو ، یہ ساری پا بندیاں لگانی مجبوری تھی (FATF)
کرونا کے ظہور کے بعد بھی آپ کا دھیان آیف اے ٹی ایف پر ہی ذیادہ ہے۔ آپ گرے لسٹ سے نک کر معاشی استحکام حاصل کرنا چاہتے ہو۔اگر ایسا ہو گیا، مگر دوسری طرف خدا کی طرف سے کرونا سے بھی بڑی آزمائش آ گئی تو پھر کیا کرو گے؟ کیا اب ایف اے ٹی ایف کرونا سے بچا سکتا ہے؟بلکہ دیکھا جائے تو اس وقت پاکستان سمیت ساری دنیا کے ممالک بلیک لسٹ جیسی صورت حال سے دوچار ہیں۔نہ امپورٹ نہ ایکپورٹ، نہ آنا نہ جانا۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
کرونا کے ظہور کے بعد بھی آپ کا ایمان آیف اے ٹی ایف پر ہی ہے۔ آپ گرے لسٹ سے نک کر معاشی استحکام حاصل کرنا چاہتے ہو۔اگر ایسا ہو گیا، مگر دوسری طرف خدا کی طرف سے کرونا سے بھی بڑی آزمائش آ گئی تو پھر کیا کرو گے؟ کیا اب ایف اے ٹی ایف کرونا سے بچا سکتا ہے؟بلکہ دیکھا جائے تو اس وقت پاکستان سمیت ساری دنیا کے ممالک بلیک لسٹ جیسی صورت حال سے دوچار ہیں۔نہ امپورٹ نہ ایکپورٹ، نہ آنا نہ جانا۔
آپ سے بحث کرنا بھینس کے آگے بین بجانا ہے اس واسطے مجھے آپ سے بحث نہیں کرنی اسی فورم پر بہت سے دوست مل جائیں گے جو آپ سے بحث بھی کر لین گے لیکن مجھے کوئی شوق نہیں اپنی بات ثابت کروانے کا آپ جو کہ رہے ہیں کہتے رہیں مجھے جو ٹھیک لگے گا وہی کہوں گا
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں جناب آپ اطمینان کے ساتھ اپنی ٹائیگر فورس بنائیں، اور جب تک یہ پود میدان میں اترے گی، اللہ کے حکم سے کرونا ہی ختم ہو چکا ہو گا جبکہ ہمیں فلاحی کاموں میں تربیت یافتہ کارکنوں کی ضرورت آج ہے۔

نام ٹائیگر فورس ہے مگر یہ انسانوں پر مشتمل ہوگی اور بھلا انسانوں کو فلاحی کام کہ لیے کسی تربیت کی ضرورت ہے؟ راشن گھر پہچانے کہ لئے صرف وزن اٹھانا اور رکھنا آنا چاہیے
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں جناب آپ اطمینان کے ساتھ اپنی ٹائیگر فورس بنائیں، اور جب تک یہ پود میدان میں اترے گی، اللہ کے حکم سے کرونا ہی ختم ہو چکا ہو گا جبکہ ہمیں فلاحی کاموں میں تربیت یافتہ کارکنوں کی ضرورت آج ہے۔
تائیگر فورس پر اعتاض اٹھانے کی کیا ضرورت آ پڑی ۔۔ بہر حال جو لوگ بھی اس مشکل گھڑی جان و مال مدد کر رہے دعا ہے انکا اجر یہاں رائیگان نہ جائے اور وہاں قبول ہو ۔فلاح ، الخدمت اور چند دوسری مذہبی تنظیمیں جو کر رہی ہی ہیں وہ قابل ستائش بھی ہے اور مثال بھی ۔۔۔

اعتراض اٹھانا ہے اپوزیشن اور میڈیا پر اٹھاین جو تسلسل سے ایزا رسانی میں مصروف ہے یا چند لوگ جنہوں نے اس وبا میں مذاہب یا کسی نہ کسی مخصوص فرقے کو نشانے پر رکھ لیا ہے ۔
کاش لوگ یاد رکھتے کہ بیمار کی مدد کرنا ہے نہ کہ تضحیک، ،،، اور بیماری تو کسی کو کسی وقت بھی لاحق سکتی ہے۔ ناقص انسان غلطی بھی کر سکتا ہے ۔ مدد نہیں کر سکتے تو انکسار یا توبہ تو کر ہی لیں أ اور جو مدد کر رہے ہیںانکا احسان تو ضرور ہے مگر جتائیں نہ۔
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
Those who are sincere to help humanity in need do not require any organization, especially ones who have been banned ...
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
مولا نے کرونا مولویوں کو ختم کرنے کے لئے ہی نا بھیجا ہو کہیں

مولا کے ہر کام میں کوئی حکمت ہوتی ہے۔



ُ