Khair Andesh
Chief Minister (5k+ posts)
بعد کے واقعات نے یہ بات تو ثابت کر دی ہے کہ فلاح انسانیت فائنڈیشن اور اس جیسی دیگر فلاحی تنظیموں پر جس غرض سے پابندی لگائی تھی، وہ مقصد تو حاصل نہیں ہوا( یعنی کفار کی خوشنودی) اور نہ قیامت تک یہ مقصد حاصل ہو گا، اور یادش بخیر ہم اب بھی گے لسٹ میں ہی ہیں۔ کرونا سے نبٹنے کے لئے جہاں حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، لہذا کیوں نہ فلاح انسانیت فائنڈیشن سے پابندی اٹھانے کی ہمت بھی کر ہی لی جائے۔
یہ تنظیمیں اور ادارے پہلے بھی سیلاب زلزلہ اور اس قسم کی ارضی و آسمانی آفات میں ہرآول دستے کا کردار ادا کرتے آئے ہیں، لہذا کوئی وجہ نہیں کہ اگر انہیں کرونا کے خلاف موقع ملے تو یہ قوم کی توقعات پر پورا نہ اتریں۔رشید ٹرسٹ ہو، الاختر ٹرسٹ ہو یا فلاح انسانیت فائنڈیشن جیسے دیگر ادارے، ان کے پاس رضا کاروں کا نیٹ ورک بھی موجود ہے، لوگ ان پر حد سے ذیادہ اعتماد بھی کرتے ہیں، اوران کے پاس پرانے تجربے کی بنیاد پر سفید پوش لوگوں کا ڈیٹا بھی موجود ہے۔ اور موجودہ حالات میں یہ تنظیمیں حکومت کا بوجھ بہت حد تک بانٹ سکتی ہیں۔اس کے علاوہ ایمانی غیرت دکھانے پر ہو سکتا ہے کہ خدا کی نارضگی بھی کم ہو جائے، جو کہ اس وبا کی اصل وجہ ہے۔