PTI Shah Mehmood Qureshi About Prime Minister Imran Khan Next Visit To Qatar

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

451517_66240290.jpg

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 22 تاریخ کو قطر جا رہے ہیں اور وہاں سے بھی اچھی خبر لے کر آئیں گے۔


ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں بھی امن ہو گا، افغانستان کا حل جنگ میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے، پاکستان افغانستان کے معاملے پر سہولت کار بن سکتا ہے لیکن اپنا فیصلہ نہیں سنا سکتا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی لیکن ہمیں ان کی شرائط منظور نہیں تھیں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے سے عام شہری متاثر ہوتا، وزیراعظم عمران خان 22 تاریخ کو قطر جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہاں سے بھی اچھی خبر لے کر آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان اس وقت شدید پریشان ہے کشمیر کے حوالے سے عالمی قوتیں بھی پاکستانی موقف اختیار کر رہی ہے، ہم نے ہر فورم پر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کو اجاگر کیا ہے، کانفرنس میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈزمنتقل کیے گئے، کچھ عناصر بے بنیاد شوشہ چھوڑ کرمعاملہ الجھا رہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبوں کے لیے تمام جماعتوں کا تعاون درکار ہے، جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکریٹریٹ بنایا جا رہا ہے اور اس کے لیے الگ پبلک سروس کمیشن بھی زیرغور ہے۔

https://www.express.pk/story/1501419/1/
 

Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
DtPZh9qWoAAjv83-1024x683.jpg


وزیراعظم عمران کے دورہ قطر کا شیڈول فائنل ہو گیا،وہ ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کو دوحا پہنچیں گے۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت دی ہے،وزیراعظم ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر بھیجنے کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
مریم نواز نے جو قربانی دی اور جو درد سہا اسکی بدولت ہی قطری آج پاکستان کی مدد پر آمادہ ہیں