Lodhi

Chief Minister (5k+ posts)
وسعت اللہ خانبی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی



110723151611_norway_breivik_226x283_reuters.jpg

’آندرے شدت پسند نازی طرز کے نسل پرستانہ خیالات رکھتا ہے‘

کیا کریں! حالات ہی کچھ ایسے ہیں کہ جیسے ہی امریکہ یا یورپ سے کسی خونی واردات کی خبر آتی ہے ۔دل فوراً پوچھ بیٹھتا ہے کہ یہ کام کس نے کیا ؟ کوئی مسلمان نہ ہو ! کوئی پاکستانی نہ ہو!یہی کچھ گزرے جمعہ کی شب بھی ہوا جب ناروے سے قتلِ عام کی خبر آئی اور دماغ عجیب و غریب خیالات کے رولر کوسٹر پر بیٹھ گیا۔اوسلو میں تو ہزاروں پاکستانی گجراتی رہتے ہیں ۔کچھ جاننے والے بھی ہیں ۔کہیں ان میں سے تو کوئی نہیں ؟تو کیا سب سے پوچھ گچھ اور پکڑ دھکڑ شروع ہوجائے گی؟تو کیا اب ناروے بھی اپنی لبرل امیگریشن پالیسی پر نظرِ ثانی کرے گا؟ہو سکتا ہے وارداتیا کوئی عرب یا شمالی افریقی یا بنگلہ دیشی یا انڈونیشیائی ہو مگر جان تو تب بھی نہیں چھوٹے گی!!اور اگر یہ ثابت ہوگیا کہ ملزم گذشتہ چھ ماہ میں کم ازکم دو بار پاکستان گیا اور ایسے لوگوں سے ملا کہ جن کے ڈانڈے وزیرستان سے ملتے ہیں، تب کیا ہوگا؟لگ بھگ آٹھ گھنٹے بعد خبر آئی کہ ملزم ایک مقامی سفید فام باشندہ آندرے بیرنگ بریوک ہے۔ دل بولا شکر ہے پر دماغ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کیا فرق پڑتا ہے اگر ملزم ایک مقامی سفید فام بیرنگ بریوک ہے۔شدت پسند خواہ ہندو ہو کہ سکھ ، مسلمان کہ عیسائی کہ یہودی سب ایک دوسرے سے بیک وقت کس قدر مختلف اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوتے ہیں ۔پھر بھی نظریاتی جڑواں بھائی کیوں لگتے ہیں ؟



شکاگو میں پکڑے جانے والے القاعدہ کے تعلق دار کا نام بھی محمد اسلم کے بجائے رچرڈ ریڈ تھا اور وہ رچرڈ ریڈ ہونے کے باوجود مسلمان نکلا۔ ممبئی دھماکوں کے سلسلے میں شکاگو سے ہی پکڑا جانے والا ڈیوڈ ہیڈلے بھی پاکستانی نژاد امریکی داؤد گیلانی نکلا۔چنانچہ عین ممکن ہے کہ آندرے بریوک بھی سفید فام نارویجن نا ہو بلکہ سوات کا محمد ابرار ہو۔یا آندرے بریوک ہی ہو مگر مسلمان ہوچکا ہو۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ آندرے بریوک ہی ہو اور غیر مسلم ہی ہو لیکن اس کا ہینڈلر کوئی مسلمان ہو۔مگر جب یہ تصدیق ہوگئی کہ ملزم نا صرف مقامی سفید فام ہے بلکہ شدت پسند نازی طرز کے نسل پرستانہ خیالات رکھتا ہے اور مسلمانوں اور تارکینِ وطن سے بھی متنفر ہے تو دل کو ایک اطمینان سا ہوا۔حالانکہ یہ کوئی مطمئن ہونے والی بات تو نہیں !!جب نارویجن پولیس نے ملزم کا فیس بک اکاؤنٹ چیک کیا تو اس پر فلسفی جان سٹیورٹ مل کا یہ قول پایا کہ ایک راسخ العقیدہ شخص دس ہزار دنیا داروں پر بھاری ہے۔مجھے یہ قول سنا سنا سا لگا۔جیسے کوئی کہہ رہا ہو کہ ایک مومن ہزار کفار پے بھاری ہے ، جے بجرنگ بلی ، جو بولے سو نہال ست سری اکال۔۔۔۔شدت پسند خواہ ہندو ہو کہ سکھ ، مسلمان کہ عیسائی کہ یہودی سب ایک دوسرے سے بیک وقت کس قدر مختلف اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوتے ہیں ۔پھر بھی نظریاتی جڑواں بھائی کیوں لگتے ہیں ؟پھر بھی کیا کریں ! حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔جب بھی یورپ یا امریکہ سے کچھ ایسی ویسی خبر آتی ہے دل بیٹھنے لگتا ہے۔۔۔۔۔​
 

Killthecorrupts

Senator (1k+ posts)
Re: حالات ہی کچھ ایسے ہیں

If USA were not talking to Talibans, everyone would have blamed it on them and instead of this man, picture would have been of a beared man having links to Alquida and Taliban.
 

canadian

Chief Minister (5k+ posts)
Haalat Hey Kuch Aisey Hain.......





Haalat Hey Kuch Aisey Hain......
110723151611_norway_breivik_226x283_reuters.jpg



آندرے شدت پسند نازی طرز کے نسل پرستانہ خیالات رکھتا ہے


کیا کریں! حالات ہی کچھ ایسے ہیں کہ جیسے ہی امریکہ یا یورپ سے کسی خونی واردات کی خبر آتی ہے ۔دل فوراً پوچھ بیٹھتا ہے کہ یہ کام کس نے کیا ؟ کوئی مسلمان نہ ہو ! کوئی پاکستانی نہ ہو!
یہی کچھ گزرے جمعہ کی شب بھی ہوا جب ناروے سے قتلِ عام کی خبر آئی اور دماغ عجیب و غریب خیالات کے رولر کوسٹر پر بیٹھ گیا۔
اوسلو میں تو ہزاروں پاکستانی گجراتی رہتے ہیں ۔کچھ جاننے والے بھی ہیں ۔کہیں ان میں سے تو کوئی نہیں ؟
تو کیا سب سے پوچھ گچھ اور پکڑ دھکڑ شروع ہوجائے گی؟
تو کیا اب ناروے بھی اپنی لبرل امیگریشن پالیسی پر نظرِ ثانی کرے گا؟
ہو سکتا ہے وارداتیا کوئی عرب یا شمالی افریقی یا بنگلہ دیشی یا انڈونیشیائی ہو مگر جان تو تب بھی نہیں چھوٹے گی!!
اور اگر یہ ثابت ہوگیا کہ ملزم گذشتہ چھ ماہ میں کم ازکم دو بار پاکستان گیا اور ایسے لوگوں سے ملا کہ جن کے ڈانڈے وزیرستان سے ملتے ہیں، تب کیا ہوگا؟
لگ بھگ آٹھ گھنٹے بعد خبر آئی کہ ملزم ایک مقامی سفید فام باشندہ آندرے بیرنگ بریوک ہے۔ دل بولا شکر ہے پر دماغ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کیا فرق پڑتا ہے اگر ملزم ایک مقامی سفید فام بیرنگ بریوک ہے۔
شدت پسند خواہ ہندو ہو کہ سکھ ، مسلمان کہ عیسائی کہ یہودی سب ایک دوسرے سے بیک وقت کس قدر مختلف اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوتے ہیں ۔پھر بھی نظریاتی جڑواں بھائی کیوں لگتے ہیں ؟



شکاگو میں پکڑے جانے والے القاعدہ کے تعلق دار کا نام بھی محمد اسلم کے بجائے رچرڈ ریڈ تھا اور وہ رچرڈ ریڈ ہونے کے باوجود مسلمان نکلا۔ ممبئی دھماکوں کے سلسلے میں شکاگو سے ہی پکڑا جانے والا ڈیوڈ ہیڈلے بھی پاکستانی نژاد امریکی داؤد گیلانی نکلا۔
چنانچہ عین ممکن ہے کہ آندرے بریوک بھی سفید فام نارویجن نا ہو بلکہ سوات کا محمد ابرار ہو۔یا آندرے بریوک ہی ہو مگر مسلمان ہوچکا ہو۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ آندرے بریوک ہی ہو اور غیر مسلم ہی ہو لیکن اس کا ہینڈلر کوئی مسلمان ہو۔
مگر جب یہ تصدیق ہوگئی کہ ملزم نا صرف مقامی سفید فام ہے بلکہ شدت پسند نازی طرز کے نسل پرستانہ خیالات رکھتا ہے اور مسلمانوں اور تارکینِ وطن سے بھی متنفر ہے تو دل کو ایک اطمینان سا ہوا۔حالانکہ یہ کوئی مطمئن ہونے والی بات تو نہیں !!
جب نارویجن پولیس نے ملزم کا فیس بک اکاؤنٹ چیک کیا تو اس پر فلسفی جان سٹیورٹ مل کا یہ قول پایا کہ ایک راسخ العقیدہ شخص دس ہزار دنیا داروں پر بھاری ہے۔
مجھے یہ قول سنا سنا سا لگا۔جیسے کوئی کہہ رہا ہو کہ ایک مومن ہزار کفار پے بھاری ہے ، جے بجرنگ بلی ، جو بولے سو نہال ست سری اکال۔۔۔۔
شدت پسند خواہ ہندو ہو کہ سکھ ، مسلمان کہ عیسائی کہ یہودی سب ایک دوسرے سے بیک وقت کس قدر مختلف اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوتے ہیں ۔پھر بھی نظریاتی جڑواں بھائی کیوں لگتے ہیں ؟
پھر بھی کیا کریں ! حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔جب بھی یورپ یا امریکہ سے کچھ ایسی ویسی خبر آتی ہے دل بیٹھنے لگتا

 

GraanG2

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Haalat Hey Kuch Aisey Hain.......

I was just listening to radio...And U know what they call this group ? shocking...They were saying that they are now taking steps How to Stop "Non Islamic Terrorism"...
 

canadian

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Haalat Hey Kuch Aisey Hain.......

I was just listening to radio...And U know what they call this group ? shocking...They were saying that they are now taking steps How to Stop "Non Islamic Terrorism"...

Good.That's God's curse on them.....
 

riverblue

MPA (400+ posts)
Re: Haalat Hey Kuch Aisey Hain.......

what the hell is that? ab ye classification chalay ge? its distressing (serious)



I was just listening to radio...And U know what they call this group ? shocking...They were saying that they are now taking steps How to Stop "Non Islamic Terrorism"...