وزیر اعظم عمران خان کا بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال سے متعلق بیان سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کو اتنا برا لگ گیا کہ انہوں نے اس پر شدید ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اقلیتوں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہے اور ہم یقینی بنائیں گے کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں ہماری اقلیتوں کو برابری کی سطح پر مقام ملے۔‘
https://twitter.com/x/status/1077487288244940801
اس پیغام پر شدید ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ ’ ہمیں آپ سے لیکچر کی ضرورت نہیں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہاکہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے حصے میں 20 فیصد اقلیتیں آئیں تھیں جبکہ آج ان کی تعداد گھٹ کے صرف دو فیصد رہ گئی ہے۔دوسری جانب بھارت میں اقلیت کی آبادی نمایاں طور پر بڑھی ہے۔‘
https://twitter.com/x/status/1077459244612546561
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے ہمیں لیکچر دینے والا آخری ملک ہونا چاہئے۔‘
عمران خان نے بھارت کو مسلسل دوسری باراقلیتوں کے موضوع پر تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت میں پرتشدد ہجوم پرفلم اداکارنصیرالدین شاہ کے بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم مودی حکومت کودکھائیں گے کہ اقلیتوں سے کیسا برتاؤکیا جاتا ہے۔بھارت میں بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ اقلیتوں سے دیگرشہریوں جیسا برتاؤنہیں ہوتا۔‘
یاد رہے چند روز قبل معروف ا بھارتی داکار نصیر الدین شاہ نے بیان دیا تھا کہ وہ بھارت میں انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے اپنی اولاد کی طرف سے بہت فکر مند ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ’ بھارت میں انتہا پسندی کا ’زہر ‘پھیل چکا ہے جسے اب قابو کرنا مشکل ہے‘۔ جس کے بعد بھارت میں انہیں غدار کہلایا جانے لگا۔
https://jang.com.pk/news/591198-mohammad-kaif-slams-imran-khans-minority-comment
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/n67gLCw.jpg
Last edited by a moderator: