کیا واقعی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 7 میں 90 کروڑ روپے کا منافع ہوا؟

lahore-qalanders-90-cr.jpg


پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز رواں سال کی فاتح ٹیم ہے،جس کے حوالے سے کہاجارہاہے کہ ٹیم نےپی ایس ایل 7 میں 90 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے، لیکن لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے اس تاثر کو ررد کردیا، انہوں نے کہا کہ فرنچائز مالکان کو 90 کروڑ روپے کا منافع ہونے کی رپورٹس درست نہیں۔

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ میں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا پی ایس ایل 7 کے منافع اور فرنچائزز کو 90 کروڑ روپے ملنے والا بیان سوشل میڈیا پر پڑھا ہے ، 90 کروڑ روپے کا منافع کسی صورت میں نہیں بنتا، یہ شاید انہوں نے ریونیو کے اعداد و شمار بتائے ہیں، اس ریونیو کا بھی مجھے علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل پی سی بی سے اس حوالے سے کہا تھا لیکن مجھے اس بارے میں نہیں بتایا گیا،میری اپنی معلومات کے مطابق ریونیو 70 سے 85 کروڑ روپے کے درمیان ہو سکتا ہے، یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ اس ریونیو میں اخراجات نکالے جانے ہیں۔

انہوں نے وضاحت دی کہ مثال کے طور پر لاہور قلندرز کی جو فیس ہے وہ 42 کروڑ روپے ہے، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کا معاوضہ، پروڈکشن کے اخراجات، لاجسٹکس اور دیگر کئی اخراجات ہیں، اچھی بات ہے کہ ریونیو بڑھا ہے لیکن تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 90 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے یہ غلط بات ہے۔‘

ثمین رانا نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ 7 ویں ایڈیشن میں ٹرافی لاہور قلندرز کو مل گئی، پہلے چار سال تو سفر بہت مشکل رہا، اس دوران ہم سے غلطیاں بھی ہو ئیں اور ان غلطیوں سے ہم نے سیکھنے کی کوشش بھی کی، لاہور قلندرز نے جو ایک عمل شروع کیا تھا اس کو نہیں چھوڑا بلکہ اس کے مطابق کام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری،اللہ نے ہمیں عزت دی اور یہ عزت کمانے کا موقع ہمیں اپنے شہر میں ملا، اسٹیڈیم اپنے شہر کے فینز سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی ہو گی اور اچھا موقع کیا ہوگا۔‘

سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کا ایک بہت بڑا کردار ہے، شاہین نے کپتان بننے کے بعد ایک بات کی تھی وہ یہ تھی کہ یہ ٹیم نہیں بلکہ ایک فیملی ہے، اس طرح یہ شروع ہی سے ایک فیملی بن گئی، کوئی سینیئر جونیئر کا فرق نہیں تھا، سب ایک فیملی تھے، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے تھے۔

لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ٹرافی جیتنا پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے، 92 کے ورلڈ کپ کے بعد سب سے زیادہ خوشی اور جشن اس وقت پی ایس ایل کی جیت کا منایا جا رہا ہے، ہم نے اپنے فینز کو پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام دیا، گراؤنڈز آباد کیے،کھلاڑی متعارف کرائے، ٹرافی کی کمی تھی جو اب پوری ہو گئی ہے، یہ ٹرافی ہمارے لیے نہیں ہے ہمارے فینز کیلئے ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پچھاڑ کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ایونٹ کے دوران کوالیفائر راؤنڈ میں ہار کا بدلہ بھی لے لیا تھا، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان نے کی تھی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اگر ھوا ہے تو بہت اچھا ہے . او بھائی بزنس ہے بزنس، بزنس میں پیسہ لگاؤ گے تو ہی منافع ہو گا ناں؟
فرنچائز کے مالک اگر وہ رانا صاحب ہی ہیں تو ان کی بھی سنی گئی . بیچارہ ہر سیریز کے اختمام پر سب سے پھسڈی رہتا تھا . اب ایک ہی بار پیسے پورے ہو گئے تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟؟؟
I wish him well.
 

pti 56

Minister (2k+ posts)


اگر ھوا ہے تو بہت اچھا ہے . او بھائی بزنس ہے بزنس، بزنس میں پیسہ لگاؤ گے تو ہی منافع ہو گا ناں؟
فرنچائز کے مالک اگر وہ رانا صاحب ہی ہیں تو ان کی بھی سنی گئی . بیچارہ ہر سیریز کے اختمام پر سب سے پھسڈی رہتا تھا . اب ایک ہی بار پیسے پورے ہو گئے تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟؟؟
I wish him well.
Mujay to lagta hai isay tax ki fikar hai
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Every year, at end of PSL , rumors are floated that everyone was in loss and next time these franchise owners might disown their teams! This time it’s good that their benefit is stated!!
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Chal mamaam 50 crore kam paisa hai

SAree umer lagay rahay dunya ka kise mulk mai 5 crore ke be saving nahee hoti
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Such events are a win win for everyone such as the players, coaches, groundmen, investors, broadcasters, hotels, commercials and people etc.