کیا شعیب ملک اور محمدحفیظ ورلڈکپ ٹی 20 کے بعد ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

hafeez-shoaib-retirement211.jpg


ورلڈ کپ کے بعد اگر شعیب ملک اور حفیظ ریٹائرمنٹ لیتے ہیں تو ٹیم کو سہارا کون دے گا؟

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اگر قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیں تو ٹیم کو سہارا کون دے سکتا ہے؟ یہ سوال نجی ٹی وی چینل اے اسپورٹس کے پروگرام "دی پویلین" میں میزبان فخر عالم نے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس اور مصباح الحق سے کیا۔

میزبان نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اس پر وسیم اکرم نے پوچھا کہ یہ اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔ فخر عالم نے کہا کہ یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دیا ہے۔


وقار یونس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب تک ریٹائرمنٹ کا کاغذ آپ کے ہاتھ میں نہ آجائے تب تک یقین نہ کریں۔ اس کے بعد وسیم اکرم نے مصباح الحق سے پوچھا کہ اگر دونوں کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتے کیا پاکستان کے پاس ان کا متبادل موجود ہے؟

سابق کپتان مصباح الحق نے جواب دیا کہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہمیں آسٹریلیا میں کھیلنا ہے، حیدر علی ہمارے پاس موجود ہیں وہ تین یا چار نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں، دوسرے کھلاڑی کے لیے مصباح نے افتخار احمد کا نام تجویز کیا. ان کا کہنا تھا کہ افتخار احمد مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرسکتے ہیں اور وہ فاسٹ بولر کو بہت اچھا کھیلتے ہیں.

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افتخار اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں اور نیشنل ٹی 20 میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

 

master timi

MPA (400+ posts)
افتخار احمد نہ پورا بالر ہے اور نہ ہی پورا بیٹسمین۔ پاکستان ٹیم میں اس طرح کے پہلے بھی کئی کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور ان کا نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہے۔