کراچی میں ٹک ٹاکرز غیر محفوظ، اسٹریٹ کرمنلز نے نشانے پر رکھ لیا

4karahitiktok.jpg

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے شہریوں میں سے ٹک ٹاکرز اور فوڈ ڈیلوری بوائزکو اپنانشانہ بنالیا ہے، گرفتار اسٹریٹ کرمنل نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاکرز کو لوٹنا بہت ہی آسان ہوتا ہے۔

خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شارع نورجہاں پولیس نے چند روز پہلے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شہر میں لاتعداد لوٹ مار کی وارداتوں میں سب سے آسان اور منافع بخش وارداتیں ٹک ٹاکرز کو لوٹنے کی رہیں۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکرز کے پاس مہنگے موبائل اور نقدی ہوتی ہے اور یہ لوگ ڈاکوؤں کے سامنے زیادہ مزاحمت نہیں کرتے اس لیے انہیں لوٹنا آسان ہوتا ہے کیونکہ یہ بہت ہی آرام سے نقدی ، موبائل فونز سمیت قیمتی اشیاء ہمارے حوالے کردیتے ہیں۔

ملزم نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف پارکس میں ٹک ٹاکرز ویڈیوز بنانے کیلئے آتے ہیں، اب تک کراچی شہر میں 25 سے زائد ٹک ٹاکرز جوڑوں اور لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ شہر میں فوڈ ڈیلوری بوائز اور آن لائن ٹیکسی کو بھی لوٹتے ہیں جس کیلئے ان کو سنسنان علاقوں میں بلایا جاتا ہے اور جب یہ لوگ ہماری مطلوبہ جگہ پر پہنچتے ہیں تو ہم نہ صرف اس سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیتے بلکہ کھانا بھی چھین لیتے ہیں۔