
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا اہم دہشت گرد کمانڈر افغانستان میں مارا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کیلئے اسلحہ و بارود مہیا کرنے والا بی ایل اے کمانڈر رزاق مندلی عرف انجینئر افغانستان میں رقم کے لین دین کے معاملے پر ہونے والے تنازعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رزاق مندلی کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال سے تھا مگر وہ کافی عرصے قبل آپریشن سے بچتے بچاتے افغانستان منتقل ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایل اے کمانڈر افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی سہولت کاری مہیا کرتا اور نوشکی کے علاقے سے ہی اسلحہ و بارود پاکستان منتقل کرتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1484825939787882497
رپورٹس کے مطابق رزاق مندلی پر افغانستان میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا بھی الزام تھا، تاہم اسے گزشتہ روز ایک تنازعے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
یادرہے کہ بی ایل اے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائی گئی ہے، تنظیم نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کہ ذمہ داری بھی بی ایل اے نے ہی قبول کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7razaqmandli.jpg