ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر :انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے مہنگا

Kashif Rafiq

Chief Minister (5k+ posts)

انٹربینک میں ڈالر 210 روے ، 211 روپے کے بعد 212 روپے کی نئی بلند سطح قائم ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 212 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے مہنگا ہوگیا ہے

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ڈالر 216 روپے تک ٹریڈ کررہا ہے

شہباز حکومت آنے کے بعد ڈالر اب تک 29 روپے 99 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔12 اپریل 22 میں انٹربینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا ۔

دوسری جانب چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ڈالر کی قدر میں 5 روپے تک کی کمی دیکھی جاسکتی ہے۔
 
Advertisement

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
او باجوے کی قبض کشا گولی افتخار بابر کدھر ہے ڈالر کتنے روپے نیچے گیا ہے اور اکانومی کتنی مستحکم ہوئی ہے بڑھی ہے
Expressionless Zombie
کے مونہہ سے سننا تھا
 
Sponsored Link