پارٹی درکار ہے

shami11

Minister (2k+ posts)
ہم اکثر اخباروں میں مختلف ضرورت کے اشتہار دیکھتے ہیں - میں سوچ رہا تھا کہ اگر آزاد امیدوار الیکشن جیتے تو وہ کیسا اشتہار دے گا

ملاحضہ کیجیے

پارٹی درکار ہے

اورجنل اسناد - (میٹرک، ایف اے اور بی اے ) معا ئنے کے لئے تیار ہیں

ایک پڑھا لکھا گریجویٹ جس نے حال ہی میں این اے چار سو بیس میں بڑے بڑے سورماو ں کو مات دی ہے کے لئے پارٹی درکار ہے - امیدوار ایک گدی نشین خاندان سے تعلق رکھتا ہے - برداری کے پندرہ ہزار یقینی ووٹو ں کے ساتھ علاقہ مکینوں میں مذھبی اثر و رسوخ سے پچیس ہزار سے زائد ووٹ بھی ہماری جیب میں ہیں

-:امیدوار کی خوبیاں

امیدوار اردو اور لوکل زبانوں پر عبور رکھتا ہے اور اپنے خاندانی مقامی اخبار کی توسط سے علاقہ مکینوں کو اپنی بات پہنچا سکتا ہے

مقامی پولیس اور مجسٹریٹ ہماری جیب میں ہیں کسی حد تک

صوبائی اور بلدیاتی الیکشن میں مقامی اثر و رسوخ سے جیتنے کی سوفی صد گارنٹی دی جاتی ہے - ہم پہلے بھی بلدیاتی الیکشن جیتیں ہیں

علاقے کے رسہ گیر ، کن ٹٹے ، بدمعاش ہمارے ڈیرے پر حاضری دینے آتے ہیں - اور وہ آپ کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے

جلسے کے لئے دس ہزار لوگوں کی فراہمی یقینی بشمول کھانا پینا اور سواری کے اخراجات

-:ہمیں کیا درکار ہے

پہلے راؤنڈ میں صرف موجودہ حکومت سے جواب درکار ہیں

کیبنٹ یا پسند کی گئی وزارت

اگر وزارت نہی تو اپنی پسند کی گئی وزارت میں حصّہ

(دو ہزار سرکاری نوکریوں کی یقین دہانی ( ہم یہ کوٹہ مقامی لوگوں میں فروخت کریں گے

اپنی پسند کی پولیس افسروں کی تعیناتی

اپنی پسند کی مقامی عدلیہ

ہمیں ہمارے پرانے مقدموں سے با عزت بری کروانے کی یقین دہانی یا ان مقدموں کو حکومت کی جا نب سے لٹکایا جائے

وزیر ا عظم کے صوابدیدی فنڈز میں سے الیکشن پر کیے گئے اخراجات کی واپسی اور تمام مقامی فنڈز کی ہمیں ملنے کی یقین دہانی

--------------------------------------------------------------------------------------------

حکومت سے اچھا معاہدہ نا ہونے کی صورت میں اپوزیشن سے جوابات درکار ہیں

ہمارے مقدمات میں حکومت پر ہر طرح کا دبائو ں ڈالے جانے کی یقین دہانی

اگلی حکومت آنے پر وزات کی دستاویزی یقین دہانی

جماعت میں قومی یا صوبائی سطح پر اہم عھدہ

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

کوئی بات نہی
جلد ہی تمہیں نورا بلانے والا ہے
یہ ساری ڈیمانڈز وہی پورا کر سکتا ہے
اس دن وہ بغیر پرچی کے تمہارے ساتھ بات کرے گا کیوں کہ اس کا تجربہ ہی کرپش کرنا اور مک مکا کرنا ہے
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
likes.jpg
 
shami11

Minister (2k+ posts)
جناب ابھی نوروں سے ہی ڈیل چل رہی ہے - انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے اور کہاں ہے کہ ہم نے زرداری ، آیان جیسے کرپٹ لوگ بچا لئے ہیں تو تم کس کھیت کی مولی ہو

اب جناب الیکشن پر اتنا پیسہ لگا دیا ہے تو اپوزیشن میں جانا تو بیوقوفی ہوئی نہ

:p

تم اپنے مقدمے ختم کرواؤ

اپوزیشن میں کیوں جانا ہے
امیدوار نے کون سا شادی کرنی ہے جو ٹھرک انصاف کے پاس جاۓ
یا کون سا جنازہ پڑھوانا ہے جو جماعت اسلامی میں شامل ہو
 
shami11

Minister (2k+ posts)
جناب یہ ایک اشتہار ہے - نہ میں کبھی الیکشن جیت سکتا ہوں اور نا ہی میرے پاس پیسہ جو لگا سکو
تم اپنے مقدمے ختم کرواؤ

اپوزیشن میں کیوں جانا ہے
امیدوار نے کون سا شادی کرنی ہے جو ٹھرک انصاف کے پاس جاۓ
یا کون سا جنازہ پڑھوانا ہے جو جماعت اسلامی میں شامل ہو
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
شامی صاحب حکومتوں کو چھوڑیں ان کو مجیب الرحمان کے اخبار کے ایڈیٹر کی نوکری مل سکتی ہے اس قدر عمدہ اشتہار بنانے کے تجربے کی بنیاد پر اور اس کا معاوضہ بھی تقریباً ان کی ڈیمانڈز کے برابر مل جائے گا وزیر اعظم کی پرچیاں لکھنے پر اور بھی وارے نیارے.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
جناب یہ ایک اشتہار ہے - نہ میں کبھی الیکشن جیت سکتا ہوں اور نا ہی میرے پاس پیسہ جو لگا سکو

:lol:

یار تمہیں اپنا دکھ کیوں یاد آ گیا ہے
میں اسی اشتہار کے امیدوار کی ہی بات کر رہا ہوں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

ضرورت پارٹی !

ایک منتخب امیدوار کو پارٹی کی اشد ضرورت ہے ، اپوزیشن جماعتیں تکلف نا کریں ، مالی طور پر مستحکم اور حکومتی پارٹی(ز) کو ترجیح دی جاے گی
___________________________________________________

(bigsmile)ویسے ، آپ کے اشتہار سے قبل ہی ، آزاد امیدواروں کی بھرتی ہو جاتی ہے ، کسی اشتہار کی نوبت ہی نہیں آتی ، ڈھونڈنا نہیں پڑتا ، اگلے خود ہی دبوچ لیتے ہیں
 
shami11

Minister (2k+ posts)
جی جناب !! آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہو - پر سوچا کے اگر اشتہار اخبار میں آے تو کیسا لگے گا

(bigsmile)اچھا تو لگا / لگ رہا ہے ، اخبار میں جا لگے تو ؟ میلہ بھی خوب لگے
 
GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
جی جناب !! آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہو - پر سوچا کے اگر اشتہار اخبار میں آے تو کیسا لگے گا

سر جی لگتا ہے پہلی دفع یہ حرکت کر رہے ہیں
جو ناتجربہ کاری والی باتیں کر رہے ہیں

جناب پہلے خان صاحب کے ملاقات کر لیں
اور کوشش کریں کہ آپ کے حق میں کوئی بیان دے دیں
دو فائدے ہوں گیں ایک تو شریفوں کی طرف سے ریٹ اچھا ملے گا
دوسرا آپ کے حکومتی پارٹی میں جانے پر خان صاحب بول نہیں سکیں گے

shami11

Minister (2k+ posts)
بس جناب آپ الیکشن کے لئے تیار ہو تو پھر جیتنے کی دیر ہے - تھوڑا کاٹ پیٹ کے یہی اشتہار لگوا دیں گے
کیا خیال ہے
(hmm)

(bigsmile)اچھا تو لگا / لگ رہا ہے ، اخبار میں جا لگے تو ؟ میلہ بھی خوب لگے
 
shami11

Minister (2k+ posts)
جناب امیدوار نے کی تھی ٠٠٠ پر جیتنے والے امیدوار کو دھرنوں کا تجربہ نہی ہے --- جناب اتنا خرچہ کرنے کہ بعد حکومت میں ہی جانے کا فائدہ ہے