وسیم اکرم سمجھتے تھے کہ ان سے بڑا جگت باز کوئی نہیں، عبدالرزاق

razzaq-wasim-2112j.jpg


سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم سمجھتے تھے کہ ان سےبڑا کوئی جگت باز نہیں، ہم وسیم اکرم کو جگت مارتے تھے تو وہ مائنڈ کرجاتے تھے۔

نجی چینل دنیا نیوز کے پروگرام مذاکرات کے میزبان واسع چوہدری نے سوال کیا کہ وسیم اکرم کہتے تھے کہ آپ بہت موڈی ہیں، آپ کو کچھ کہنے سے پہلے 10 بار سوچنا پڑتا ہے۔

اس پر عبدالرزاق نے کہا کہ وسیم اکرم سمجھتے تھے کہ ان سےبڑا کوئی جگت باز نہیں، جب ہم انہیں جگت ماریں تو وہ مائنڈ کر جاتے تھے،ایک وہ ٹیم کے کپتان اور اوپر سے ٹیم سیلیکٹر تھے۔ میں نے ایک 2 بار وسیم اکرم کو جگت ماری انہوں نے مائنڈ کیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے جگت لگتی تھی تو میں ہنسوں گا تھوڑی منہ ہی بناؤں گا ناں۔عبدالرزاق کے ان الفاظ پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

واسع چوہدری نے سوال کیا کہ کونسا پلئیر ایسا تھا جس کو آپ کھلم کھلا جگتیں مارتے تھے جس پر انہوں نے کہا کہ شعیب ملک، شعیب اختر، شاہد آفریدی اور محمد یوسف ، انکے ساتھ ہمارا اچھا ٹاکرا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف بہت جگتیں لگاتے تھے، میں نے کئی بار محمد یوسف کو کہا کہ آپ میراثی لگتے ہیں۔ ہمارے پاس یہی ہوتا تھا جب جگتیں ختم ہوجاتی تھیں تو میراثی کہہ دیتے تھے۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے پہلے ان پر ایسا وقت بھی آیا جب ایک نان لیکر دکاندار سے کہا کہ اس پر چمچہ پھیر دینا،اب اللہ کا شکر ہے۔

اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ آئلی چیزیں نہیں کھاتے، وہ زیادہ تر گرلڈ چیزیں کھاتے ہیں، کبھی کبھار تیز مصالحوں والے کھانے کھالیتے ہیں۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وہ پالک بہت شوق سےکھاتے تھے، منگواتے وہ تھے لیکن کھادوسرے جاتے تھے ، انہیں تھوڑی سی ملتی تھی۔ وسیم اکرم جب غصے میں آتے تھے تو پالک دیکھ کر انہیں غصہ آجاتا تھا اور کہتے تھے کہ یہ کس نے منگوائی ہے؟ جس پر میں چھپ جاتا تھا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ جب وسیم اکرم کو بتایا جاتا کہ یہ پالک میں نے منگوائی ہے تو وہ کہتے کہ تمہیں پالک کے علاوہ اور کچھ نہیں ملتا۔
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
I thought Abdul Razzaq was talking about Buzdar. Whenever someone takes Wasim Akram’s name, the first person that comes to my mind is CM Punjab.
 

Scholar1

Chief Minister (5k+ posts)



بابر ستار جج بن کر انصاف نہیں انصاف کا خون کرے گا.
ستار کا نام میر شکیل الرحمن نے دیا ہو گا عدلیہ کا خدا ہی حافظ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی مستقبل کا لوہار ہائی کورٹ..

ن لیگ ہر جگہ اپنا بندا فٹ کرنا جانتی ہے. جیو کے ملازم ہونے کی وجہ سے اس کے خیالات کسی سے پوشیدہ نہیں، اطہر من اللہ بھی افتخارِ چوہدری کا بندہ ہے ،
اس قسم کے جج کیوں لگاے جاتے ہیں جو متناظے ھون.
پہلے بھی میسر نہیں اب مزید سیاسی ججوں کی وجہ سے انصاف کی بربادی ہوگی ۔