نواز شریف غلط پتے کھیل گئے؟

210akash

Senator (1k+ posts)
پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی جرگہ اتوارکو پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکرات کا حصہ نہیں تھا کیوں ؟ سراج الحق کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات کر رہے تھے اورسیاسی جرگی کے رحمان ملک سمیت باقی اراکین غائب…پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں کا جرگہ آج کے پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکرات کا حصہ نہیں تھا کیوں ؟بات وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلی شہباز شریف کے استعفی اور انتخبات دھاندلی کی تحقیقات کے
طریقہ کار میں الجھی ہوئی ہے-
اتوارکوسراج الحق کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات کر رہے تھے اورسیاسی جرگی کے رحمان ملک سمیت باقی اراکین غائب، آصف علی زرداری کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ اسلام آباد میں بحران کے حل تک قیام کرینگے مگر وہ واپس کراچی چلے گئے اوراعتزاز نثار تنازعہ کے بعد یہ خبریں چلوا دی گئیں کہ وہ ستمبر کے آئندہ ہفتے میں لاہور میں قیام کرینگے پارٹی کو سرگرم کرنے کے لئے ۔۔۔ اس کی اس مرحلہ پر ضرورت کیوں ؟
آصف علی زرداری نے ماضی میں جب جب بھی لاہور میں دربار لگانے کا اعلان کیا اس کی وجوہات اتنخابات کی تیاری یا مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینا ہی ٹھہرا گو کہ وہ اپنے بار بار کے ایسے اعلانات پر خود نہ ٹھہر سکے کہ 2013ء کی انتخابی مہم سے ایسے ہی پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ غائب پائی گئی جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔۔۔ جواز جو بھی دیا وہ الگ بحث ۔۔۔ مگر اس سے ایک چیز ثابت ہو گئی کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت خود کو بینظیر بھٹو جتنی بہادر نہیں قرار دے پائی جو جانتے ہوئے بھی کہ ان پر لیاقت باغ میں قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے جلسہ کرنے پہنچ گئیں۔ مگر موجودہ بحران میں بلاول بھٹو ٹوئیڑ پہ بیان جاری کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی سمیت پارلیمان میں موجود نواز شریف کے استعفی کی مخالف جماعتوں کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ نواز شریف نہ سہی جمہوریت کی حمایت میں بھی کوئی ایک ریلی بھی ملک بھر میں برپا کرنے کی روا دار نہیں -شائد اس کی وجہ یہ رہی کہ نواز شریف کی حمایت میں جو جماعتیں پہلے پہل میدان میں نکلیں ان کے نکتہ نظر سے پارلیمان میں اپوزیشن کی نوازشریف کے اقتدار کو بچانے کے لئے حامی جماعتیں تال میل نہیں رکھتیں ، شائد نواز شریف سے بڑی بھول ہو گئی کہ جلدبازی میں وہ غلط پتے کھیل گئے ، جس کا اظہار اعتزاز احسن نے اپنی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یہ کہہ کر واضح کر دیا کہ ماسوائے محمود اچکزئی کوئی اپوزیشن میں سے نواز شریف کے اقتدار کا حامی نہیں مگر جمہوریت اور پارلیمان کو بچانے کے لئے ان کے ساتھ ہے ۔ اور آخری تجزیہ میں شائد محمود اچکزئی بھی نواز شریف کے ساتھ نہ رہے کیونکہ اچکزائی کے ڈانڈے بھی کہیں اور جا کر ملتے ہیں وگرنہ وہ بلوچستان میں گورنرشپ اور اقتدار کے مزے نہ اٹھا رہے ہوتے۔بہت سے سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جماعت اسلامی کا کردار مثبت ہے جمہوریت کے لئے مگر میں اب تک خبروں کے بنیاد پر تراشیدہ اس تجزیہ سے اتفاق کرنے سے قاصر ہوں کہ اگر 77ء میں جماعت اسلامی کا مذاکرات میں کردار دیکھا جائے تو بعین ہی ملتا ہے مگر ان کا کردار جمہوری دوستوں کے لئے بھٹو کیخلاف اس وقت منفی ہوا جب مارشل لاء آگیا اور جماعت اسلامی ضیاء الحق کی حلیف بن گئی ۔سن77ء میں بھی ایک دن میں بحران سفر کرتا ہوا فوج کی مداخلت تک نہیں پہنچا تھا- مارچ میں انتخابات ہوئے اور سات جولائی کو جا کر مارشل لا کا اعلان ہوا اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے پی این اے کی تحریک کے خوف سے کئی شہروں میں خود فوج کو امن وامان کی ذمہ داری سنبھالنے کی دعوت دے چکے تھے۔ گو کہ وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں نواز شریف نے فوج کو کسی سیاسی تحریک پر قابو کے لئے فوج کو 245 کے اختیارات نہیں دئیے اسی لئے فوج پارلیمنٹ میں انقلابی مارچ والوں کے گھسنے اور وزیر اعظم ہاءوس کی طرف مارچ کرنے کو روکنے کے لئے متحرک نہیں ہوئی کیونکہ فوج کو وزیرستان میں دہشتگردی آپریشن کے ردعمل اور دہشتگردوں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن کے تناظر میں دئیے گئے ہیں۔دوسری طرف فوج کو وزیر اعظم کے سیاسی ،آئینی اور قانونی تنازعات سے بچانے کے لئے آگے نہ آنے پر جو نکتہ نظر باجگزار میڈیا کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم خود وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ میں ایسا پراپیگنڈہ کرنے والے میڈیا چینل کا نام لیکر سفارش کرکے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اس سب کے ردعمل میں فوج کا ادارہ خاموش ہے ۔ وزیراعظم سے ایک یہ غلطی بھی ہوگئی ان پارلیمانی جماعتوں کے مشورے پر جو اقتدار میں برابر کی حصہ دار ہیں اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی کہ فوج کو ثالثی کی دعوت دیکر پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں مکر گئے ۔پہلے انقلابیوں کیخلاف کسی خوف میں پیشگی ایکشن کے نتیجہ میں وزیراعظم ، وزیر اعلی، وفاقی و صوبائی وزراء کو مقدمہ کا سامنا تھا جس پر غیر جانبدار حلقے اس مقدمہ میں وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو شامل کرنے پر اعتراض میں کوئی پس وپیش نہیں کر رہے تھے مگر اسلام آباد میں انقلابیوں اور آزادی مارچ والوں پر پولیس ایکشن کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی کہ اب اسلام آباد میں بھی لاشیں گر گئیں اور براہ راست وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو اس کا ذمہ دار قرار دیکر ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پی آئی ٹی اور پی اے ٹی کے پاس مضبوط جواز ہے اور اس پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی میڈیا پر گواہی کہ صحافیوں کو انکی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پی اے ٹی کا موقف یہ رہا کہ سانحہ ماڈل ٹاءون کی تحقیقات وزیر اعلی کے استعفی کے بغیر شفاف ممکن نہیں تو بعین اسلام آباد میں دونوں مارچوں کے آن ریکارڈ تین اور دعوی کے مطابق 18 کارکنوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم کی موجودگی میں اسلام آباد کی شفاف تحقیقات کیسے ممکن ہونے کا موقف اختیار کرسکتے ہیں۔حکومت کیخلاف کیس پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کافی مضبوط کرچکے ہیں اور اس مرحلے پر شائد سپریم کورٹ کے لئے بھی مشکل ہوگا کہ وہ وزیراعظم کوریلیف دے سکے جو کہ انقلابی و آزادی دھرنا کی عدالت عظمی کے باہروالی روڈ خالی کرانے کا براہ راست آرڈر دینے میں مشکل کا شکار نظر آئی۔ جبکہ آرمی چیف کو ثالثی کے لئے پیغام دیکر پیچھے ہٹنے کے بعد نواز شریف ایک اور مسئلہ سے دوچار ہیں کہ وہ آرٹیکل 63 کے مطابق صادق اور امین نہیں رہے اور کیا آئی ایس پی آر اپنے جاری بیان سے پیچھے ہٹنے کا کوئی جواز سپریم کورٹ میں دے پائے گی جس کے لئے عمران خان اعلان بھی کر چکے کہ وہ اب سپریم کورٹ جائیں گے۔ دوسری طرف یوم دفاع کی کسی بھی تقریب میں شامل نہ کئے جانے کے بعد وزیراعظم کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ وہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورہ میں گھروں سے بے گھرعوام کی مدد کے بجائے الٹا انہیں ان انقلابی اورآزادی مارچوں کیخلاف اپنے لئے مدد کی اپیل کر رہے ہیں ۔
 
Last edited by a moderator:

amir_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Still ns is the pm and ik & tuq are in their containers, even if ns played the wrong cards, which he did not, he lost nothing, while insanity of both containers walas is exposed.
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
Still ns is the pm and ik & tuq are in their containers, even if ns played the wrong cards, which he did not, he lost nothing, while insanity of both containers walas is exposed.


after 40 you can better understand .................................(bigsmile)
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
کہتے ہیں سیاست کے سینے میںدل نہیں ہوتا
نواز شریف کی کھوپڑی میں
دماغ بھی نہیں ہے
یہ صرف قسمت کا دھنی ہے ورنہ یہ پتے کبھی
ٹھیک کھیل ہی نہیں سکتا

ہمیشہ ٹھلا لے کر بھابھی بنا ہے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Still ns is the pm and ik & tuq are in their containers, even if ns played the wrong cards, which he did not, he lost nothing, while insanity of both containers walas is exposed.

:lol::lol::lol::lol:
کچھ نہیں لٹایا بھگوے ہوئے لتر پیپلز پارٹی سے پڑے آرمی کے ساتھ جو کیا وہ تو کیا دونوں بھای قاتل بنے جھوٹے بنے آرمی کی مخالفت کرتے اس سے پنگے کرتے ہوئے ہی ان کے پاؤں پڑتے رہے کیسے کیسے ذلیل مولویوں سے ذلیل ہوئے پر ٹھیک ہے عزت تھی ہی نہیں تو کچھ نہیں لٹایا
 
Last edited:

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Still ns is the pm and ik & tuq are in their containers, even if ns played the wrong cards, which he did not, he lost nothing, while insanity of both containers walas is exposed.


جعلی انتخابات سے جعلی حکومت بنتی ہے جعلی وزیر اعظم بنتا ہے- جعلی وزیر اعظم ہوگا تو ملک کے ہر ادارے میں جعلی لوگ ہونگیں اور یہی ٦٧ سالوں سے ہورہا ہے اسکا خاتمہ ہونا چاہئے
اگر اسی طرح ہٹ دھرمی سے وزیر اعظم بنا رہا تو اللہ کی قسم یہ ملک نہیں رہے گا راکھ کا ڈھیر بن جائے گا اب بھی دنیا کے بہت سے ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے- اس صورت میں جیت کسی کی بھی نہیں ہوگی سب کی ہار ہوگی- اس ملک کا مستقبل پاکستان کی عوام کے ہاتوں میں ہونا چاہئے اور پاکستان کے عوام اس ملک کو غلام نہیں بنانے دیں گے- اس جعلی شیر کو اتنے جوتھے پڑیں گے کہ لاوارث کتے کی زندگی بھی قبول کرنے پر آمادہ ہوگا یہ ڈرپوک انسان ہے مشرف سے بھی زیادہ ایسے لوگ بک جاتے ہیں دباؤ میں اتے ہیں- پاکستان کے عوام جاگ گئے ہیں وہ ان جیسے لوگوں کو قبول نہیں کرسکتے[​
/COLOR]
 

t_nsaim

MPA (400+ posts)
Still ns is the pm and ik & tuq are in their containers, even if ns played the wrong cards, which he did not, he lost nothing, while insanity of both containers walas is exposed.

DIL KAY BEHLANAY KO GHALIB YEH KHAYAL ACHA HAI. Nawaz is still PM but a weak PM now who was not attending the parliament quite often but now he is attending. He is relying on Asif Zardari whom he challenged a number of times in the past, he did not care Sherpao, Ijaz ul Haq type persons but now he is doing. Compare his body language about two months ago and see it now. Do you think he still did not loose any thing.

Whereas contrary to this, analyse my Khan, see his conviction about two months ago and check it now. You will find him more resolute then before. Even Hashmi stabbed him but it did not effect him or it did not effect his movement. So in short who gained in the current scenario, your PM or my Khan???
 

PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
There is no other solution Nawaz is going to accept. I strongly believe that Army will not stand and watch for long. They have told Govt. to solve problem and in short time but Govt. is not seriouse in it at all.
Govt. is not ready to recognize that there is a problem at all. In this state there will be no other solution.
 

Athra

Senator (1k+ posts)
کہتے ہیں سیاست کے سینے میںدل نہیں ہوتا
نواز شریف کی کھوپڑی میں
دماغ بھی نہیں ہے
یہ صرف قسمت کا دھنی ہے ورنہ یہ پتے کبھی
ٹھیک کھیل ہی نہیں سکتا

ہمیشہ ٹھلا لے کر بھابھی بنا ہے

لیکن قسمت کب تک ساتھ دیتی رہے گی
 

t_nsaim

MPA (400+ posts)
There is no other solution Nawaz is going to accept. I strongly believe that Army will not stand and watch for long. They have told Govt. to solve problem and in short time but Govt. is not seriouse in it at all.
Govt. is not ready to recognize that there is a problem at all. In this state there will be no other solution.

AGREED. The Govt and its paid anchors and paid media is propagating about number game of the crowds of Dharna and the Govt does not see that whatever IK is saying about rigging, all Govt allies also endorse IK's rigging stance but since they are bribed, they are with Nawaz but for HOW LONG?? Truth will have to be out INSHAALLAH.
 

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
Zaroori naheen keh Nawaz Shareef jald istefa dey sakain magar yeh maloom hai keh jo bhi waqt un ko mazeed mila, letay letay guzarain gey. Face saving ki mushkil IK ya TUQ ko naheen, hakoomat ko darpesh hai.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
بہت سے سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جماعت اسلامی کا کردار مثبت ہے جمہوریت کے لئے مگر میں اب تک خبروں کے بنیاد پر تراشیدہ اس تجزیہ سے اتفاق کرنے سے قاصر ہوں کہ اگر 77ء میں جماعت اسلامی کا مذاکرات میں کردار دیکھا جائے تو بعین ہی ملتا ہے مگر ان کا کردار جمہوری دوستوں کے لئے بھٹو کیخلاف اس وقت منفی ہوا جب مارشل لاء آگیا اور جماعت اسلامی ضیاء الحق کی حلیف بن گئی ۔

واہ منافقت ، تیرا ہی آسرا ہے

ابھی بھی یہی ہو رہا ہے کہ مارشل لا کی صورت میں سب سے پہلی جماعت اسلامی ہو گی ساتھ دینے والی
یہ اسی لئے دھرنے میں شامل نہی ہوئی
 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
کہتے ہیں سیاست کے سینے میںدل نہیں ہوتا
نواز شریف کی کھوپڑی میں
دماغ بھی نہیں ہے
یہ صرف قسمت کا دھنی ہے ورنہ یہ پتے کبھی
ٹھیک کھیل ہی نہیں سکتا

ہمیشہ ٹھلا لے کر بھابھی بنا ہے


اس وقت تو ہاشمی صاب جاتے ہوے یکہ بادشاہ بیگھی خان صاحب کو پکڑا گیے ہیں
اور چال بھی خان صاب کے ہاتھ میں ہے

اب غلطی سے بادشاہ سلامت کوئی دکی تکی خان صاحب کو نہ دے دیں

تے باقی تسی سیانے او کہ پابھی کون بنے گا
آج تے خان صاب نے پریکٹس وی کر کے دکھا دیتی اے

 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
یہ کیسا سیاسی جرگہ ہے جس میں شیطان ملک جیسے لومڑ بھاگے پھرتے ہیں جو ایک گاؤں کی پنچایت میں بھی بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں
 

Cyclops

Minister (2k+ posts)
دوسری طرف یوم دفاع کی کسی بھی تقریب میں شامل نہ کئے جانے کے بعد وزیراعظم کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ وہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورہ میں گھروں سے بے گھرعوام کی مدد کے بجائے الٹا انہیں ان انقلابی اورآزادی مارچوں کیخلاف اپنے لئے مدد کی اپیل کر رہے ہیں ۔
 

210akash

Senator (1k+ posts)
Still ns is the pm and ik & tuq are in their containers, even if ns played the wrong cards, which he did not, he lost nothing, while insanity of both containers walas is exposed.
Jatne din ya dharna chalta rahe ga nawaz shareef itni he galtiya karte jaye ge. Agar anwaz shareef ya soach rahe ha ke in ko ase he yaha bathaya kr waqat guzar lu ga to ya nawaz shareef ki sub se bari galti ho gi aur asa lag bhe raha ha.