منی لانڈرنگ کیس :چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد

shehbaz-hamza.jpg


نی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف چالان تیار

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ مقدمے میں پیشرفت سامنے آگئی،ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کا چالان تیار کرلیا،رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کر لیا ہے۔ چالان میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز سمیت کل 17 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔۔ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کررہا ہے، ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

 
Last edited by a moderator: