تحریکِ آزادی کشمیر کو تعلیم کا لازمی حصہ بنائیے
--------------------------------------------------------
ریاست پاکستان کو کشمیرپرملی نغموں اورڈاکومینٹریز سے بڑھ کرکچھ سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے ہوں گے جس میں سرفہرست تعلیمی نصاب میں اس ایشو کو کورس کا حصہ بنانا ہے- نسلِ نو کو کشمیرتنازعہ کا تاریخی پسِ منظر، وجوہات، بین الاقوامی معاہدات، قانونی پہلو، سماجی محرکات اور پاکستان کے لیے اس کی اہمیت بارے آگاہی فراہم کرنا ریاستی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا- معروضی سیاسی، معاشی اور جغرافیائی حالات کے تناظر میں یہ بات کسی حد تک کہی جاسکتی ہے کہ یہ مسئلہ شاید چند عشرے مزید طول پکڑے (اگرچہ دعا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مطلوبہ انجام کو پہنچے اور انہیں صعوبتوں سے نجات ملے
یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ آج کی نوجوان نسل اس مسئلہ کے قانونی پہلوؤں سے کم آگاہی رکھتی ہے، اور فقط اسے پاک-بھارت کی خطے پرقبضے کی جنگ سمجتھی ہے- نوجوانوں کی معلومات کا زریعہ اخباری تراشے یا پھرگاہے باگاہے ٹی وی چینلز کے وہ پروگرامز ہیں جو پانچ فروری یا تحریک حریت کشمیر سے منسلک ایام پر منعقد ہوتے ہیں- اس حوالے سے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ نوجوان، جو قومی مستقبل کے معمار ہیں اور جنھیں آنے والے دور میں ریاست کے امورسنبھالنے ہیں، کو مربوط انداز سے اس مسئلہ پر رسمی تعلیم دی جاۓ
اس ضمن میں یہ بہتر ہوگا کہ مسئلہ کشمیر پرمشتمل نصاب تشکیل دیا جاۓ اور لازمی مضمون کو انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نافذ کیا جاۓ جہاں ایک طالبعلم کی زہنی استعداد اور فہم کے مطابق ایسے ایشو پر بنیادی سمجھ بوجھ کی توقع کی جاسکتی ہے- کورس میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی عوامل، تنازعہ کی بنیادی وجوہات، ہندوستان کی جارحیت اور ریاستِ پاکستان کا دفاع نیز فوج وقبائلی عوام کا تحریک آزادی میں کردار، اقوام متحدہ میں قراردادیں اور ہندوستان کی ہٹ دھرمی، کشمیری قوم پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں کا عزم مصمم پر تفصیلات شامل ہوں- 5 اگست، 2019 کے ہندوستان کے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کے مضمرات اور بین الاقوامی معاہدات کی خلاف ورزیوں کو بالخصوص اس نصاب کا حصہ بنایا جاۓ تاکہ نوجوانِ نسل کی اس ایشو پر مکمل راہنمائی ہو
وقت آگیا ہے کہ اس مسئلہ کی لیگیسی کو نسلِ نو میں اس انداز میں منتقل کی جاۓ جس سے تحریک میں خون تازہ کی شمولیت سے اس میں نکھار آۓ- نوجوانوں میں اس ایشو بابت قومی ذمہ داری کا احساس پیدا ہو تاکہ اسے کشمیریوں کے ساتھ منطقی انجام یعنی " کشمیربنے گا پاکستان " تک پہنچا سکیں
اللہ عزوجل کشمیریوں کا حامی وناصر ہو