محمد ذیشان۔۔شعیب اختر اور محمد آصف سے بھی تباہ کن باؤلر؟

npw%3Bom1121.jpg


پاکستان کو کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور دراز قد بولر مل گیا جس کا نام محمد ذیشان ہے، 6 فٹ 8 انچ قد والے اس بولر کو شعیب اختر اور محمد آصف سے زیادہ خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان میں قابلیت اور کرکٹ کے جنون کی کوئی کمی نہیں جس کا نظارہ دنیا نے کبھی شعیب اختر، کبھی محمد عرفان، محمد آصف تو کبھی بابراعظم کی صورت کیا ہے۔ ایسا ہی ایک اور قابل کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے جا رہا ہے جو بولنگ کے اعتبار سے بلے بازوں کیلئے شعیب اختر اور محمد آصف سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔


پی سی بی کے مطابق محمد ذیشان نے اپنی بولنگ کا جادو پاکستان کی انڈر 19 ٹیم میں دکھا دیا ہے اب وقت ہے کہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔ اے آر وائے نیوز کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی حکام نے محمد ذیشان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد ذیشان اپنا سامنا کرنے والے بلے باز کو لگاتار باؤنسر مارتے نظر آرہے ہیں لیکن بلے باز کو ذیشان کی گیند سمجھ ہی نہیں آرہی یہی نہیں وکٹ کیپر کو بھی یہ تیز بال پکڑنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔


https://twitter.com/x/status/1478033474271514629
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
ہماری عادت ہے کہ کسی کھلاڑی کو پرفارمنس سے پہلے ہی ہیرو بنا دیتے ہیں۔
اور جب وہ بلند و بالا دعووں کے مُطابق پرفارم نہیں کرتا تو فوراً گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔
بھائی پہلے کیریئر شروع تو کر لینے دو، پرفارم کر لینے دو، ٹیم میں جگہ بنا لینے دو،
میچ وننگ پرفارمنس دے لینے دو۔
پھر موازنہ کر لینا شعیب اختر اور آصف سے۔

جزباتی قوم
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں میں اسطرح کے طویل قامت باولرز کھیلتے رہے ہیں اور بہت عمدہ کیریر کے بعد گئے البتہ ہمارا عرفان زیادہ دیر نہیں چل سکا امید ہے کہ اس کو کوچنگ کیلئے آسٹریلیا بھجوایا جاے گا تاکہ وہ اس کو درست سمت میں گائیڈ کرسکیں
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
Tall bowlers cant last too long, if not used wisely. The trauma on the knees makes them prone to injury at a young age. If he is captained wisely, and used sparingly, he can have a good 8-10 year run in world cricket. A great find
Curtly Ambrose 6.6ft, was one exception, in the same range of height.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Only include him in Test team and max one day. If he plays T20, he will burn out and will be injured in a year max.