قرآن زبانی یاد (حفظ) کرنے پر زور کیوں۔۔؟

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
کچھ دن پہلے وہاڑی کے ایک مدرسے میں مولوی نے آٹھ سالہ بچے کو سبق یاد نہ کرنے پر مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ (نیچے تفصیل کیلئے ویڈیو لگا رہا ہوں)۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پاکستان میں ایسے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں اور مدارس میں جنسی زیادتی کے واقعات تو ان گنت ہیں۔ اور بیشتر واقعات تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ پاکستان کے مدارس میں لاکھوں بچے قرآن حفظ کرنے کیلئے زیر تعلیم ہیں جن کا قیام مدارس میں ہی ہوتا ہے اور وہ رات بھی وہیں مدرسے میں رہتے ہیں، مہینے بعد یا پندرہ دنوں بعد یہ بچے اپنے گھر جاتے ہیں اور کئی بچے تو اس سے بھی زیادہ دورانیے کے بعد گھر جاتے ہیں یا پھر ان کے والدین کبھی کبھار مدرسے میں آکر اپنے بچے سے مل جاتے ہیں اور وہ بچہ کلی طور پر مدرسے میں مولوی کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔ یہ مولوی حضرات ان بچوں کو بیدردی سے مارتے ہیں، ان کو رات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور وہ بچہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی تشدد کا بھی مسلسل نشانہ بنتا رہتا ہے۔ جو بچہ بچپن میں جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنتا رہے وہ کبھی بھی ایک نارمل زندگی نہیں گزار سکتا۔

پاکستان میں بچوں کو قرآن حفظ کرانے کا رجحان آج بھی بہت زیادہ ہے۔ اسلام کے اولین دور میں قرآن حفظ کرنے کی تو منطق سمجھ آتی ہے کہ اس وقت تحریر کو زیادہ عرصے تک محفوظ کرنے کے کوئی خاص ذرائع نہ تھے، مگر آج جبکہ ہمارے پاس ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے بیشمار ذرائع ہیں، نہ صرف تحریر، بلکہ تصویر، اور آواز کو بھی آسانی سے محفوظ رکھا جاسکتاہے تو اس بات کی کوئی لاجک سمجھ نہیں آتی کہ کیوں ہمارے سماج نے بچوں کو ایک غیر ضروری مشقت میں ڈال رکھا ہے۔ آپ اپنے سمارٹ فون میں جتنے چاہیں قرآن رکھ سکتے ہیں اور جس وقت چاہیں انہیں کھول کر پڑھ سکتے ہیں، آڈیو اور ویڈیو صورت میں بھی قرآن کو ہر وقت اپنی جیب میں لئے پھرسکتے ہیں، پھر زبانی یاد کرنے پر زور کیوں۔۔؟ انسان کے بچپن کے ابتدائی سال اس کے سیکھنے کیلئے انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس عمر میں انسان کا ذہن صاف سلیٹ کی طرح ہوتا ہے اور وہ ہر قسم کے علوم و فنون سیکھنے کیلئے زرخیز ہوتا ہے، مگر ہم بچے کی عمر کا یہ اہم ترین وقت اس کو مار مار کر اتنی بڑی کتاب زبانی یاد کرنے میں برباد کردیتے ہیں۔ بیشتر بچے قرآن حفظ کربھی لیں تو بڑے ہوکر کام دھندے میں پڑ کر وہ یاد نہیں رکھ پاتے اور بھول جاتے ہیں۔ لیکن ان کی عمر کا وہ حصہ تو انہیں لوٹایا جاسکتا جو اس کے جاہل والدین نے مولوی کے کہنے پر ضائع کردیا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آپ اپنے بچے کو زبانی قرآن رٹوا کر دورِ جدید میں کونسے شعبے کیلئے اسے تیار کرتے ہیں؟ کیا کوئی شعبہ ہے جس میں اس بچے کی یہ کاوش کسی کام آسکے؟ سوائے ایک شعبے کے کہ اس کو مولوی بنا کر کسی مسجد میں بٹھا دیا جائے اور وہ حسرت سے آتے جاتے لوگوں کی جیبوں کو تکتا رہے کہ کوئی سو پچاس دے اور اس کے گھر کا گزارا چلے۔ عملاً بھیک مانگنے کے سوا اس کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہوتا ، وہ پوری طرح معاشرے پر بوجھ ہوتا ہے۔ یہ جتنے بچے بھی مدارس میں قرآن حفظ کرنے کیلئے ڈالے ہوتے ہیں یہ اول روز سے معاشرے پر بوجھ ہوتے ہیں کیونکہ ان کی روزی روٹی شروع دن سے قوم کے چندوں، خیراتوں اور زکاتوں پر چلتی ہے اور جب یہ بڑے ہوجاتے ہیں تو خود کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہوتے، کسی بھی شعبے میں کام نہیں کرسکتے، نتیجتاً یہ پوری زندگی بھیک مانگتے رہتے ہیں اور اپنا یہ پیشہ آگے اپنی اولاد کو بھی ٹرانسفر کردیتے ہیں۔ قرآن حفظ کرنے کی اس روایت سے معاشرے کا ایک بڑا طبقہ نہ صرف ناکارہ بنا دیا جاتا ہے بلکہ معاشرے کے اس طبقے پر بوجھ بنادیا جاتا ہے جو خود کچھ کرکے کماتے ہیں۔۔

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
قرآن حفظ کرنے پر تو کوئی اعتراض آپ کا سمجھ نہیں آیا کہ اگر آپ کی منطق مان لی جائے تو گوگل اور سمارٹ فون کے اس دور میں تمام علوم ایک کلک پر مل سکتے ہیں پھر سوال قرآن سیکھنے پر ہی کیوں
.
ہاں مدارس کے مولویوں کے مکروہ اعمال کی بات درست ہے

....
نوٹ : قرآن کی عملی زندگی میں مثال کے معاملے میں ہماری بات پہلے بھی ہو چکی ہے اس لئے اس وقت نقل نہیں کر رہا
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے چند دن پہلے پڑھا تھا کہ فرانس میں ہر دس میں سے ایک بچہ جنسی زیادتی کا شکار ہوا ہوتا ہے ، اور اگر میری یادداشت درست کام کر رہی ہے تو امریکا میں یہ شرح تیتیس فیصد ہے یعنی ہر تین میں سے ایک بچہ
. . . .
کبھی اپنے ملک میں اس جنسی بے راہ روی پر بھی کچھ روشنی ڈالیے
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
میں تو کئی ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو بڑے کامیاب لوگ ہیں اور کاروباری ہیں ساتھ حافظ قران بھی ہیں کئی ڈاکٹر ہیں کئی لیکچرار ہیں کئی سوفت انجنیر ہیں ہمیشہ کوشش ہونی چاہیے
بچوں کو تعلیم حاصل کروانے میں کبھی ایسا حادثہ نہ ہو
لیکن اس کی آر میں جاہلوں کی طرح قران مجید کی تعلیم سے روکنا جاہلانہ باتیں ہیں
ایسے حادثے ہر جگہ قابل مزمت ہیں سرکاری سکول پرائیویٹ سکول یا مدرسے میں ہوں

Last edited:

Diabetes

MPA (400+ posts)
What a co-incidence, today I was thinking the same thing. Zinda Rood I totally agreed with. I am glad that you put some wonderful posts here. But sad at the same time cause rather people take it as food for thought, rather they start defending the causes Pakistan is behind for.
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)
کچھ دن پہلے وہاڑی کے ایک مدرسے میں مولوی نے آٹھ سالہ بچے کو سبق یاد نہ کرنے پر مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ (نیچے تفصیل کیلئے ویڈیو لگا رہا ہوں)۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پاکستان میں ایسے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں اور مدارس میں جنسی زیادتی کے واقعات تو ان گنت ہیں۔ اور بیشتر واقعات تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ پاکستان کے مدارس میں لاکھوں بچے قرآن حفظ کرنے کیلئے زیر تعلیم ہیں جن کا قیام مدارس میں ہی ہوتا ہے اور وہ رات بھی وہیں مدرسے میں رہتے ہیں، مہینے بعد یا پندرہ دنوں بعد یہ بچے اپنے گھر جاتے ہیں اور کئی بچے تو اس سے بھی زیادہ دورانیے کے بعد گھر جاتے ہیں یا پھر ان کے والدین کبھی کبھار مدرسے میں آکر اپنے بچے سے مل جاتے ہیں اور وہ بچہ کلی طور پر مدرسے میں مولوی کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔ یہ مولوی حضرات ان بچوں کو بیدردی سے مارتے ہیں، ان کو رات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور وہ بچہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی تشدد کا بھی مسلسل نشانہ بنتا رہتا ہے۔ جو بچہ بچپن میں جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنتا رہے وہ کبھی بھی ایک نارمل زندگی نہیں گزار سکتا۔

پاکستان میں بچوں کو قرآن حفظ کرانے کا رجحان آج بھی بہت زیادہ ہے۔ اسلام کے اولین دور میں قرآن حفظ کرنے کی تو منطق سمجھ آتی ہے کہ اس وقت تحریر کو زیادہ عرصے تک محفوظ کرنے کے کوئی خاص ذرائع نہ تھے، مگر آج جبکہ ہمارے پاس ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے بیشمار ذرائع ہیں، نہ صرف تحریر، بلکہ تصویر، اور آواز کو بھی آسانی سے محفوظ رکھا جاسکتاہے تو اس بات کی کوئی لاجک سمجھ نہیں آتی کہ کیوں ہمارے سماج نے بچوں کو ایک غیر ضروری مشقت میں ڈال رکھا ہے۔ آپ اپنے سمارٹ فون میں جتنے چاہیں قرآن رکھ سکتے ہیں اور جس وقت چاہیں انہیں کھول کر پڑھ سکتے ہیں، آڈیو اور ویڈیو صورت میں بھی قرآن کو ہر وقت اپنی جیب میں لئے پھرسکتے ہیں، پھر زبانی یاد کرنے پر زور کیوں۔۔؟ انسان کے بچپن کے ابتدائی سال اس کے سیکھنے کیلئے انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس عمر میں انسان کا ذہن صاف سلیٹ کی طرح ہوتا ہے اور وہ ہر قسم کے علوم و فنون سیکھنے کیلئے زرخیز ہوتا ہے، مگر ہم بچے کی عمر کا یہ اہم ترین وقت اس کو مار مار کر اتنی بڑی کتاب زبانی یاد کرنے میں برباد کردیتے ہیں۔ بیشتر بچے قرآن حفظ کربھی لیں تو بڑے ہوکر کام دھندے میں پڑ کر وہ یاد نہیں رکھ پاتے اور بھول جاتے ہیں۔ لیکن ان کی عمر کا وہ حصہ تو انہیں لوٹایا جاسکتا جو اس کے جاہل والدین نے مولوی کے کہنے پر ضائع کردیا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آپ اپنے بچے کو زبانی قرآن رٹوا کر دورِ جدید میں کونسے شعبے کیلئے اسے تیار کرتے ہیں؟ کیا کوئی شعبہ ہے جس میں اس بچے کی یہ کاوش کسی کام آسکے؟ سوائے ایک شعبے کے کہ اس کو مولوی بنا کر کسی مسجد میں بٹھا دیا جائے اور وہ حسرت سے آتے جاتے لوگوں کی جیبوں کو تکتا رہے کہ کوئی سو پچاس دے اور اس کے گھر کا گزارا چلے۔ عملاً بھیک مانگنے کے سوا اس کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہوتا ، وہ پوری طرح معاشرے پر بوجھ ہوتا ہے۔ یہ جتنے بچے بھی مدارس میں قرآن حفظ کرنے کیلئے ڈالے ہوتے ہیں یہ اول روز سے معاشرے پر بوجھ ہوتے ہیں کیونکہ ان کی روزی روٹی شروع دن سے قوم کے چندوں، خیراتوں اور زکاتوں پر چلتی ہے اور جب یہ بڑے ہوجاتے ہیں تو خود کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہوتے، کسی بھی شعبے میں کام نہیں کرسکتے، نتیجتاً یہ پوری زندگی بھیک مانگتے رہتے ہیں اور اپنا یہ پیشہ آگے اپنی اولاد کو بھی ٹرانسفر کردیتے ہیں۔ قرآن حفظ کرنے کی اس روایت سے معاشرے کا ایک بڑا طبقہ نہ صرف ناکارہ بنا دیا جاتا ہے بلکہ معاشرے کے اس طبقے پر بوجھ بنادیا جاتا ہے جو خود کچھ کرکے کماتے ہیں۔۔

Non sense logic...i have so many hafiz e Quran in my family, all them are well settled, business man and professionals...memorizing Quran is must. Specially in current timings, more than ever...the whole world is after this book...people banished to even have Quran in their homes in different countries of the world...how will generation be familiar with the Ayats f Allah...Memorize Quran as much as one can no matter what age they are...learning of message of Quran is also a must...this must also be not compromised for any reason...the Most danger is created for the world is from people who did not learn Quran but highly educated other wise...
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
فلمی صنعت می ٹو احتجاج کے بعد رواں دواں کیوں ہے!؛
 
Last edited:

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
Two examples of my near ones ......
The topper of Army medical college with 17 gold medals a few yrs ago was a Hafiz e Quran and now an interventional cardiologist in NY ......
Another underwater sonar wave PHD (Norway) is not only a Hafiz e Quran but also leads taraweeh prayers in a remote village mosque of Trondheim .....
Both are Hafiz e Quran from Pakistan......
When you question not the mullah but Hifz , you reek of propaganda ...... failed propaganda......
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
What a co-incidence, today I was thinking the same thing. Zinda Rood I totally agreed with. I am glad that you put some wonderful posts here. But sad at the same time cause rather people take it as food for thought, rather they start defending the causes Pakistan is behind for.

ہماری قوم نے چونکہ اپنے اوپری پورشن کا استعمال بند کیا ہوا ہے، اسلئے اب یہ لوگ سادہ سے معاملات میں بھی کوئی عقلی بات نہیں کرسکتے، میں نے صرف ایک سمپل سوال پوچھا ہے کہ آخر کون سی لاجک کے تحت آج کے دور میں بھی اتنی بڑی کتاب کو زبانی یاد کرنے پر بچے کے اتنے سال صرف کئے جاتے ہیں، جبکہ ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لاتعداد ذرائع اب دستیاب ہیں۔ جواب دینے کی بجائے سب ادھر ادھر کی مارنے لگے ہوئے ہیں۔ ذرا تصور کریں اگر کوئی سکول کا ٹیچر اپنے سٹوڈنٹس کو کہے کہ تم نے میٹرک کی کیمسٹری کی کتاب پوری کی پوری، حرف بہ حرف زبانی رٹنی ہے چار پانچ سال لگا کر۔۔ کس قدر احمقانہ فعل ہوگا یہ۔۔ مدارس میں بھی یہی کام جاری ہے، مگر لوگ اس پر سوچنے کی زحمت نہیں کرتے۔۔
 
Water

Councller (250+ posts)
Two examples of my near ones ......
The topper of Army medical college with 17 gold medals a few yrs ago was a Hafiz e Quran and now an interventional cardiologist in NY ......
Another underwater sonar wave PHD (Norway) is not only a Hafiz e Quran but also leads taraweeh prayers in a remote village mosque of Trondheim .....
Both are Hafiz e Quran from Pakistan......
When you question not the mullah but Hifz , you reek of propaganda ...... failed propaganda......
Love u Sonya g..means the comments
 
Keep the trust

Minister (2k+ posts)
ہماری قوم نے چونکہ اپنے اوپری پورشن کا استعمال بند کیا ہوا ہے، اسلئے اب یہ لوگ سادہ سے معاملات میں بھی کوئی عقلی بات نہیں کرسکتے، میں نے صرف ایک سمپل سوال پوچھا ہے کہ آخر کون سی لاجک کے تحت آج کے دور میں بھی اتنی بڑی کتاب کو زبانی یاد کرنے پر بچے کے اتنے سال صرف کئے جاتے ہیں، جبکہ ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لاتعداد ذرائع اب دستیاب ہیں۔ جواب دینے کی بجائے سب ادھر ادھر کی مارنے لگے ہوئے ہیں۔ ذرا تصور کریں اگر کوئی سکول کا ٹیچر اپنے سٹوڈنٹس کو کہے کہ تم نے میٹرک کی کیمسٹری کی کتاب پوری کی پوری، حرف بہ حرف زبانی رٹنی ہے چار پانچ سال لگا کر۔۔ کس قدر احمقانہ فعل ہوگا یہ۔۔ مدارس میں بھی یہی کام جاری ہے، مگر لوگ اس پر سوچنے کی زحمت نہیں کرتے۔۔
Quran ko translation kay saath yaad karain to apni life ko uss kay mutabiq guzarain. Pak m madaras aur teachers kay attitude nay Islam ko buhat nuqsan pohanchaya hai.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہماری قوم نے چونکہ اپنے اوپری پورشن کا استعمال بند کیا ہوا ہے، اسلئے اب یہ لوگ سادہ سے معاملات میں بھی کوئی عقلی بات نہیں کرسکتے، میں نے صرف ایک سمپل سوال پوچھا ہے کہ آخر کون سی لاجک کے تحت آج کے دور میں بھی اتنی بڑی کتاب کو زبانی یاد کرنے پر بچے کے اتنے سال صرف کئے جاتے ہیں، جبکہ ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لاتعداد ذرائع اب دستیاب ہیں۔ جواب دینے کی بجائے سب ادھر ادھر کی مارنے لگے ہوئے ہیں۔ ذرا تصور کریں اگر کوئی سکول کا ٹیچر اپنے سٹوڈنٹس کو کہے کہ تم نے میٹرک کی کیمسٹری کی کتاب پوری کی پوری، حرف بہ حرف زبانی رٹنی ہے چار پانچ سال لگا کر۔۔ کس قدر احمقانہ فعل ہوگا یہ۔۔ مدارس میں بھی یہی کام جاری ہے، مگر لوگ اس پر سوچنے کی زحمت نہیں کرتے۔۔
قرآن مجید نماز میں تلاوت کرنے کے لئے حفظ کیا جاتا ہے
ذکر کے لئے
حوالہ دینے کے لیے
مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے​
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
قرآن مجید نماز میں تلاوت کرنے کے لئے حفظ کیا جاتا ہے
ذکر کے لئے
حوالہ دینے کے لیے
مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے​

اس کیلئے چند سورتیں کافی ہیں۔۔ پوری کی پوری بھاری بھرکم کتاب رٹنے کی کیا تک ہے۔۔؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس کیلئے چند سورتیں کافی ہیں۔۔ پوری کی پوری بھاری بھرکم کتاب رٹنے کی کیا تک ہے۔۔؟
یہ تک اسی کو سمجھ آ سکتی ہے جو اس راستے کا مسافر ہو یا کم از کم یہ تک سمجھنا چاہتا ہو

کیمسٹری میٹرک میں پڑھی جاتی ہے. اگر کالج میں سائنس کا انتخاب کیا جائے پھر کیمسٹری پڑھائی جاتی ہے. کیمیا کی طرف رحجان ہو تو یونیورسٹی میں کیمسٹری پڑھنی پڑتی ہے​
 
Nazimshah

Senator (1k+ posts)
Quran majeed was sent to dunya to study and understand and messenger of Allah (PBUH) showed us how to follow the rules of Islam. Now our job is to follow and apply these rules in our daily lives.
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
یہ تک اسی کو سمجھ آ سکتی ہے جو اس راستے کا مسافر ہو یا کم از کم یہ تک سمجھنا چاہتا ہو

کیمسٹری میٹرک میں پڑھی جاتی ہے. اگر کالج میں سائنس کا انتخاب کیا جائے پھر کیمسٹری پڑھائی جاتی ہے. کیمیا کی طرف رحجان ہو تو یونیورسٹی میں کیمسٹری پڑھنی پڑتی ہے​

کیمسٹری میں پی ایچ ڈی بھی کرلیں تو کہیں بھی کوئی کتاب نہیں رٹنی پڑتی۔۔ میں تو پوری بھاری بھرکم کتاب طوطے کی طرح رٹنے کی لاجک جاننا چاہتا ہوں۔۔۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیمسٹری میں پی ایچ ڈی بھی کرلیں تو کہیں بھی کوئی کتاب نہیں رٹنی پڑتی۔۔ میں تو پوری بھاری بھرکم کتاب طوطے کی طرح رٹنے کی لاجک جاننا چاہتا ہوں۔۔۔
کیمسٹری کی کتاب رٹی جا سکتی بھی نہیں. پوری بھاری بھرکم کتاب رٹنے کی لاجک پہلے بتا چکا ہوں​
 
Diabetes

MPA (400+ posts)
ہماری قوم نے چونکہ اپنے اوپری پورشن کا استعمال بند کیا ہوا ہے، اسلئے اب یہ لوگ سادہ سے معاملات میں بھی کوئی عقلی بات نہیں کرسکتے، میں نے صرف ایک سمپل سوال پوچھا ہے کہ آخر کون سی لاجک کے تحت آج کے دور میں بھی اتنی بڑی کتاب کو زبانی یاد کرنے پر بچے کے اتنے سال صرف کئے جاتے ہیں، جبکہ ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لاتعداد ذرائع اب دستیاب ہیں۔ جواب دینے کی بجائے سب ادھر ادھر کی مارنے لگے ہوئے ہیں۔ ذرا تصور کریں اگر کوئی سکول کا ٹیچر اپنے سٹوڈنٹس کو کہے کہ تم نے میٹرک کی کیمسٹری کی کتاب پوری کی پوری، حرف بہ حرف زبانی رٹنی ہے چار پانچ سال لگا کر۔۔ کس قدر احمقانہ فعل ہوگا یہ۔۔ مدارس میں بھی یہی کام جاری ہے، مگر لوگ اس پر سوچنے کی زحمت نہیں کرتے۔۔
Here in Canada, teachers return the assignment of kids if copy pasted from book or any other sources. As per teacher, whole assignment has to be in your own words, so we know you understood the concept.

Once a man was introduced to Albert Einstein, he remembered the whole encyclopedia. He could replyback all the answers within seconds. All audience was very impressed with that guy. Host asked Albert Einstein, how much would you pay him if you hire. Einstein said $2. Whole audience was shocked. The scientist then replied, because you can buy encyclopedia for $2.00. In this era remembering has no value. Parents just because of "aqeedat" ruined whole life of not only child but all of those who gonna depend upon him like his family, society countary etc.
 
Diabetes

MPA (400+ posts)
Zinda_Rood, other than political party, my thoughts towards society and other aspect of life quite resemble with yours. I am glad that in Pakistan, there are some people who use common sense, logic and apply their mind. Otherwise, majority of people is like you cant have debate with them.