فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرے یا نہ کرے گالیاں پڑتی ہیں، آرمی چیف

1bajwaghairrasmigugtgu.jpg

یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شوبز ستاروں میڈیا نمائندوں اور نوجوانوں سے ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو کی۔ ملاقات کرنے والے شوبز ستاروں میں حریم فاروق، سجل علی، مایا علی، اور اداکار وہاج علی شامل تھے۔

مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے دوران پریڈ کے بعد آرمی چیف نے پریڈ میں شرکت کرنے والے شوبز ستاروں سے ملاقات کی، آرمی چیف کی یہ ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں انہیں مایا علی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506529251373494273
آرمی چیف کی بات سُن کر مایا علی جواب میں احترام سے اُن کا شکریہ ادا کرتی ہیں جبکہ حریم فاروق تو انہیں سیلوٹ ہی مار دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا نمائندوں اور نوجوانوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرے تب بھی نہ کرے تب بھی گالیاں پڑتی ہیں، سیاستدان صبح لڑتے ہیں شام میں اکٹھے چائے پیتے ہیں۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی، بار بار ایک ہی طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔ عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے تو ہی پاکستان بدلے گا۔

https://twitter.com/x/status/1506606341019865093
آرمی چیف نے کہا کہ میڈیا کے لوگ انسان بن جائیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو چاہیے ان نمائندوں کو ووٹ دیں جو ترقی پسند ہوں، بلوچستان کے لوگوں کو چاہیے کہ باہر کے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔